آپ کا نِک اور اس کا پس منظر

قیصرانی

لائبریرین
ویسے مغربی انداز میں تو یہی آپ کا نام ہوا نا کہ وہاں نام کے آخری حصے کو اہمیت دی جاتی ہے:)
مثلاً۔دی نیم از بونڈ،جیمز بونڈ
تو اسی انداز میں آپ کہیں گے:rolleyes:
دی نیم از قیصرانی،منصور قیصرانی
سرکاری طور پر قیصرانی میرے نام میں کہیں نہیں لگتا، لیکن اسے میری ورچوئل شناخت سمجھ لیں کہ نیٹ کی ورچوئل دنیا میں یہی میری شناخت ہے
 
شمشاد

لائبریرین
میں تو اپنے اصلی نام سے ہی موجود ہوں۔ کہیں بھی کبھی بھی کسی دوسرے نام یا نک سے شناخت نہیں ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میں تو جہاں بھی ہوں یا تو اپنے اصل نام اعجاز اختر سے یا ادبی نام اعجاز عبید سے ہوں، سمت مرحوم کے اداریئے میں اکثر مختصر نام، انیشیل ا ع لکھا کرتا تھا، یہاں اسی کو اپنا لیا۔ ویسے اس سے پہلے اعجاز اختر کے نام سے ہی تھا محفل میں بھی۔ نبیل تو اب بھی اسی نام سے مجھے مخاطب کرتے ہیں!!
 
ملائکہ

محفلین
ملائکہ نام مجھے اچھا لگتا تھا تو بس وہی لگا لیا کوئی کہانی وغیرہ تو اسکے پیچھے کوئی نہیں ہے۔۔
 
نکتہ ور

محفلین
میں نے مولانا ظفر علی خاں کی خوب صورت نعت سے اپنا نک چنا
وہ شمع اجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں
اک روز جھلکنے والی تھی سب دنیا کے درباروں میں
جو فلسفیوں سے کھل نہ سکا اور نکتہ وروں سے حل نہ ہواء
وہ راز اک کملی والے نے بتلا دیا چند اشاروں میں
 
واہ کیا بات ہے۔بہت خوب
 
عسکری

معطل
ہمارا نک اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے :grin: ایسے جینا بھی کیا جینا ہے
381_433952876693338_1563507870_n.jpg
 
Top