بلال
محفلین
میں چاہتا ہوں کہ اردو اور کمپیوٹر کے متعلق بنیادی معلومات کو ایک جگہ پر جمع کر سکوں اور چند کلک کے فاصلے پر سب کچھ مہیا کروں کیونکہ مجھے لگتا ہے اردو کمپیوٹنگ کے ذریعے ہم اپنے معاشرے میں قدرے آسانی سے بہتری لا سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں لیکن فی الحال میں کچھ ایسا ہی سوچتا ہوں۔
میرے پہلے کتابچے”اردو اور کمپیوٹر“ کو جب دوست احباب نے بہت زیادہ اہمیت دی اور مزید لوگوں نے اردو بلاگنگ کے بارے میں پوچھنا شروع کیا تو مجھے تکنیکی حوالے سے اردو بلاگنگ پر لکھنے کے لئے مزید تحریک ملی اور آج اللہ کے فضل سے ایک اور چھوٹی سی کتاب ”اردو اور بلاگ“ کے عنوان سے پیش کر رہا ہوں۔
اس کتاب کو لکھنے کا مقصد صرف اور صرف اردو بلاگنگ کی ترویج ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آسانی سے اردو بلاگ بنا سکیں اور پھر اچھے سے اچھا لکھ کر ملک و قوم کی ترقی کے ساتھ ساتھ معلومات کے خزانے انٹرنیٹ پر ہر ایک کے لئے آسانی سے اور وہ بھی ”اردو“ میں مہیا کر سکیں۔ اس کتاب کی سافٹ کاپی مفت میں دستیاب ہے۔ اگر کوئی چاہے تو اسے اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ پر بھی شائع کر سکتا ہے۔
آن لائن پڑھنے کے لئے درج ذیل فہرست دیکھیں۔
باب اول: بلاگ
باب دوم: اردو بلاگ
باب سوم: ورڈپریس انسٹالیشن
باب چہارم: ورڈ پریس کی سیٹنگ
باب پنجم: ورڈ پریس کا استعمال
باب ششم: متفرقات
مکمل کتاب پی ڈی ایف فائل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

میری یہ چھوٹی سی کاوش
ماوراء، عمار ابن ضیاء اور ”اردو محفل“ کے نام
جن کی وجہ سے میں بلاگ بنانے میں کامیاب اور پھر یہ سب لکھنے کے قابل ہوا

- اردو بلاگ بنانا
- مفت بلاگنگ سروس فراہم کرنے والی ویب سائٹس
- ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر اردو بلاگ بنانا
باب سوم: ورڈپریس انسٹالیشن
- سی پینل (cPanel) کے فائل مینیجر کا استعمال
- سی پینل (cPanel) میں مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس بنانا
- ورڈپریس کی انسٹالیشن (Installation)
باب چہارم: ورڈ پریس کی سیٹنگ
- ورڈپریس بلاگ اور بلاگ کا ایڈمن پینل
- ورڈپریس بلاگ - عمومی ترتیبات (General Settings)
- ورڈپریس بلاگ - لکھنے کی ترتیبات (Writing Settings)
- ورڈپریس بلاگ - پڑھنے کی ترتیبات (Reading Settings)
- ورڈپریس بلاگ - مباحثہ کی ترتیبات (Discussion Settings)
- ورڈپریس بلاگ - میڈیا کی ترتیبات (Media Settings)
- ورڈپریس بلاگ - پرما لنک کی ترتیبات (Permalink Settings)
- ورڈپریس بلاگ – بیک اپ، ریسٹور اور منتقلی (Import and Export)
باب پنجم: ورڈ پریس کا استعمال
- ورڈپریس تھیم انسٹال کرنا اور لگانا
- ورڈپریس بلاگ اور تھیم کوڈ میں تبدیلی کرنا
- ورڈپریس پلگ ان انسٹال کرنا اور چلانا
- ورڈ پریس بلاگ کے یوزر اور ان کے اختیارات
- ورڈ پریس بلاگ کا یوزر بنانا، تبدیل اور ختم کرنا
- ورڈپریس بلاگ پر لنک شامل، تبدیل اور ختم کرنا
- ورڈپریس بلاگ - میڈیا لائبریری (Media Library)
- ورڈپریس بلاگ - پوسٹ کے زمرہ جات (Categories)
- ورڈپریس بلاگ پوسٹ - ٹیکسٹ ایڈیٹر کا استعمال
- ورڈپریس بلاگ - پوسٹ لکھنا اور شائع کرنا
- ورڈپریس بلاگ - کمنٹس کی دیکھ بھال
- ورڈپریس بلاگ - ایڈمن پینل کا عمومی جائزہ
باب ششم: متفرقات
- بنیادی ایچ ٹی ایم ایل (HTML)
- معلوماتی ویب سائیٹ کے لنک
مکمل کتاب پی ڈی ایف فائل میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔