محب سب سے اچھا آپ کا لکھنے کا طریقہ ہے
اسے پڑھ کر میں سمجھا کہ امن تم نے لکھا ہے کہ محب سب سے اچھا آپ کا لکھا ہوتا ہے
پھر غور سے دوبارہ پڑھا تو طریقہ تھا چلو ایک تو خوش ہو لیا نہ ۔
ترتیب سے لکھنے کے چکر نے تو یہ سلسلہ سست کر رکھا ہے اور لمبا بھی ہو گیا ویسے مختصر تو نہیں تھا اس دفعہ تو بہت طویل پوسٹ تھی کئی ممبران نے تو دیکھ کر کہا کہ افففففففف اتنا لمبا خاکہ نہیں پڑھا جاتا پھر کبھی سہی۔
لکھنا تو میں بھی اور چاہتا تھا مگر پھر بہت طویل ہو جاتا اور شاید طوالت کی وجہ سے بہت لوگ پڑھیں بھی نہ۔ باقی تم سے زیادہ اس میں کون ماہر ہوگا جو انٹر ویو کرکے مشتاقی کے درجے پر فائز ہیں۔ تمہارے تبصرے کے سامنے مجھ سمیت کسی کی کیا مجال کہ حرف اٹھائے ۔ ویسے حقیقی طور پر لوگوں کا تعارف اور ان کا تجزیہ کرنا تمہارا خاصمیدان بن چکا ہے اور اس میں تو تم سے سب سیکھیں گے اور تمہارے توسط سے بہت لوگ ایک دوسرے کو جانیں گے۔