اسد
محفلین
ویسے تو انٹرنیٹ پر بیشتر اردودان طبقہ (وہ لوگ جو انٹرنیٹ پر عربی خط میں اردو تحریر کرتے ہیں) اردو ویب ڈوٹ اورگ اور اردو محفل فورم سے کسی حد تک واقف ہے، لیکن پھر بھی بعض لوگوں کو یہاں شامل کرنے کے لئے تحریک کی ضرورت ہے۔ اس کام کے لئے تشہیر ضروری ہے۔
فورم کے بہت سے ممبران کی اپنی ویب سائٹس یا بلوگز ہیں، ان پر محفل کے روابط شامل کیے جا سکتے ہیں۔ اگر یہ روابط صفحے کی مناسبت سے ہوں تو زیادہ پُراثر ثابت ہوں گے، یعنی اگر صفحے پر تحریری مواد زیادہ ہو تو تحریری روابط، اگر تحریری اور تصویری مواد متناسب ہوں تو چھوٹے گرافک لوگو کے ساتھ تحریری ربط اور زیادہ تصویری مواد کی صورت میں نسبتاً بڑے گرافک لوگو۔ ممبران سے درخواست کی جا سکتی ہے کہ وہ محفل کے روابط شامل کریں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ان روابط کا کوڈ اور گرافک لوگو پہلے سے دستیاب ہوں اور ممبران صرف اس کوڈ کو اپنے صفحے یا بلوگ پر کاپی کر لیں۔
یہاں میں محفل کے مدیران اور ممبران سے درخواست کروں گا کہ وہ اردو محفل کے مختلف لوگو اور آئیکون (اصل (بڑے) سائز میں) پیش کریں تاکہ انہیں تصویری روابط میں مختلف سائزوں میں استعمال کیا جا سکے۔ اگر یہ گرافکس پی این جی یا جے پیگ کے بجائے گمپ، فوٹوشاپ، کورلڈرا یا دوسرے تیار کرنے والے پروگرام کی فورمیٹ میں ہوں تو بہتر ہو گا۔
میں آج کل بلوگر کی ٹمپلیٹس کو اردوا رہا ہوں اور ان میں کریڈٹس میں اردو محفل کی متعلقہ لڑی کا ربط شامل کر رہا ہوں۔ لیکن آخر میں ہونے کی وجہ سے یہ ربط نظر انداز ہو جاتا ہے، اگر سائڈ بار میں معیاری گرافک روابط شامل کیے جائیں تو بہتر ہو گا۔ میں ان ٹمپلیٹس میں فونٹ ڈاؤنلوڈ کے لئے اردو ویب فونٹ سرور کے ڈاؤنلوڈ روابط بھی فراہم کروں گا، لیکن ان روابط پر کلک کرتے ہی براہِراست ڈاؤنلوڈ شروع ہو جاتا ہے۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ مقبول فونٹس کے لئے اردو ویب فونٹ سرور پر ان کا اپنا صفحہ موجود ہو اور ہم اس صفحے کا ربط فراہم کریں؟ اس صفحے پر فونٹس کے ڈاؤنلوڈ روابط کے علاوہ اردو ویب کے مختلف پروجیکٹس کا مختصراً ذکر ہونا چاہئیے۔ اس صفحے پر القلم تاج نستعلیق، جمیل نوری نستعلیق اور نفیس ویب نسخ کے روابط موجود ہوں تو اچھا ہو گا۔

آخری تدوین: