زونی
محفلین
١۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
تعبیر کے بارے میں پہلا تاثر بھی اچھا تھا اور دلچسپ بھی ، کیونکہ جب میں فورم پہ آئی تھی اسکے چند دن بعد ہی شاید یہ بھی ممبر بنیں تھیں اور انہوں نے آتے ہی کہا تھا کہ محفل تو مجھے بھوت بنگلے کی طرح لگی کوئی بولتا ہی نہیں تو اس سے اندازہ ہوا کہ کافی فرینڈلی طبیعت کی مالک ہیں جو کہ بعد میں دیکھ بھی لیا اور اب تک وہی تاثر قائم ھے
٢۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟
تعبیر سے پہلی بار شاید میری ہی بات ہوئی تھی جب یہ محفل پہ کسی مسئلے کے بارے میں پوچھ رہی تھیں ، تب ان سے بات چیت کا آغاز ہوا اور پھر اچھی خاصی جان پہچان اور دوستی ہو گئی ۔
٣۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟
ان کی دوستانہ اور حساس طبیعت
٤۔ آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟
تعبیر کے آنے سے محفل محفل دوبارہ سے ایکٹو ہو گئی تھی اور دوستانہ ماحول قائم ہوا تھا لیکن ان کی غیر موجودگی میں یقیناً اچھا نہیں لگے گا کیونکہ ہم چاہتے ہیں یہ یونہی ہنستی کھیلتی اور ایکٹو رہیں
٥۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)
تحفہ دینے کے معاملے میں میں ہمیشہ کنفیوز رہتی ہوں
ویسے ان کی پسند کے مطابق جو بھی پسند کریں، دوستوں کیلئے سب کچھ حاضر میں اگر اپنی پسند سے دوں تو پرفیوم اور کارڈز ؤغیرہ دونگی ۔
٦۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟
تعبیر کو مجھ سے شکایت رہتی ھے کہ میں اکثر غائب رہتی ہوں اور کئی بار ان کی کسی بات کا رپلائی کرنا بھول جاتی ہوں تو یہ بلکل برا نہ منایا کریں کہ میں کچھ ایسی ہی غائب دماغ واقع ہوئی ہوں ، ایک بات یاد رہتی ھے تو دوسری بھول جاتی ھے لیکن انہیں میں بڑی بہن کی طرح سمجھتی ہوں ، ڈانٹ بھی لیں تو برا نہیں لگتا
٧۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں۔
سوال یہی کہ آجکل آپ محفل پہ کم ٹائم دیتی ہیں کیوں ؟
اور دعا کہ ہمیشہ خوش رہیں