مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر

تعبیر

محفلین
تعبیر کے بارے میں پہلا تاثر بھی اچھا تھا اور دلچسپ بھی ، کیونکہ جب میں فورم پہ آئی تھی اسکے چند دن بعد ہی شاید یہ بھی ممبر بنیں تھیں اور انہوں نے آتے ہی کہا تھا کہ محفل تو مجھے بھوت بنگلے کی طرح لگی کوئی بولتا ہی نہیں :grin: تو اس سے اندازہ ہوا کہ کافی فرینڈلی طبیعت کی مالک ہیں جو کہ بعد میں دیکھ بھی لیا :)اور اب تک وہی تاثر قائم ھے :)

ارے واہ زونی آگئی :)
ہاہاہا بھوت بنگلہ تو میں کچھ فارمز کو کہتی ہوں جبکہ محفل کو سویا ہوا محل کہا تھا :laugh:
ویسے زونی کتنے اچھے دن تھے ہم کتنا بولا اور ہنسا کرتے تھے ۔
ایک بات بتاؤں اگر بتا دی تو آپکی باری میں پھر کیا کہونگی :mrgreen:



تعبیر سے پہلی بار شاید میری ہی بات ہوئی تھی جب یہ محفل پہ کسی مسئلے کے بارے میں پوچھ رہی تھیں ، تب ان سے بات چیت کا آغاز ہوا اور پھر اچھی خاصی جان پہچان اور دوستی ہو گئی ۔:)

کونسا مسئلہ مجھے یاد نہین آرہا
تب ہم تعارف والے سیکشن میں ہوا کرتے تھے اور ہر ٹاپک کے پچاس پچاس صفحے تو بنا ہی دیتے تھے
آپ، میں، شمشاد جی، زینب اور دو مرحوم ممبرز



ان کی دوستانہ اور حساس طبیعت :)

مجھے نفسیات سے بہت لگاؤ ہے اور یہ جان کر کہ آپ کا یہ سبجیکٹ رہا ہے تو آپ سے اور پکی دوستی کا ارادہ ہے :)
مجھے بابا نے یہ کہ کر پڑھنے نہیں دی کہ بیٹا پہلے ہی آدھی پاگل ہو مزید برا مین نہیں چاہتا :blush: :laugh:




تعبیر کے آنے سے محفل محفل دوبارہ سے ایکٹو ہو گئی تھی اور دوستانہ ماحول قائم ہوا تھا لیکن ان کی غیر موجودگی میں یقیناً اچھا نہیں لگے گا کیونکہ ہم چاہتے ہیں یہ یونہی ہنستی کھیلتی اور ایکٹو رہیں :)

مجھے اکیلی سے محفل کہان ایکٹو ہو گی اس کے لیے آپ سب کا بھی ریگولر ہونا ضروری ہے :)



ویسے ان کی پسند کے مطابق جو بھی پسند کریں، دوستوں کیلئے سب کچھ حاضر:) میں اگر اپنی پسند سے دوں تو پرفیوم اور کارڈز ؤغیرہ دونگی ۔:)

ہاؤ سویٹ :) شکریہ



تعبیر کو مجھ سے شکایت رہتی ھے کہ میں اکثر غائب رہتی ہوں اور کئی بار ان کی کسی بات کا رپلائی کرنا بھول جاتی ہوں تو یہ بلکل برا نہ منایا کریں کہ میں کچھ ایسی ہی غائب دماغ واقع ہوئی ہوں ، :( ایک بات یاد رہتی ھے تو دوسری بھول جاتی ھے لیکن انہیں میں بڑی بہن کی طرح سمجھتی ہوں ، ڈانٹ بھی لیں تو برا نہیں لگتا :)


اتنی جلدی یادداشت کا یہ حال :eek:
جس طرح سب مجھ سے ڈر رہے ہین اس سے تو میں خود کو یہاں انڈر ورلد کا بھائی سمجھنے لگی ہوں :laugh:



سوال یہی کہ آجکل آپ محفل پہ کم ٹائم دیتی ہیں کیوں ؟
اور دعا کہ ہمیشہ خوش رہیں :)


ہاہاہا :laugh: یہ بدلہ لیا ہے نا؟؟؟ یعنی میرا سوال مجھ ہی کو لوٹا دیا :mrgreen:

میرے اتے آتے یہاں کچھ ٹاپکس کہاں سے کہاں پہنچ جاتے ہیں تو کبھی کبھار انہیں پڑھنے میں ہی ٹائم نکل جاتا ہے ۔ پھر کچھ ٹاپکس پوسٹ کرنے میں بھی کافی ٹائم ہو جاتا ہے
آجکل یہاں دن اتنے چھوٹے ہو گئے ہیں نا کہ کیا بتاؤں :beating:

آپ بھی خوش رہیں ڈھیرررررررررررررررررررر سارا

023.gif
 

تیشہ

محفلین
بوچھی اس کے لیے آپ اسٹار پلس کے ڈرامے دیکھا کریں سب Evil Characters اتنی میٹھی چھریاں بنی ہوتی ہیں کہ میں حیران رہ جاتی ہوں اور بعد میں ہی ان کی اصلیت کھلتی ہیں بہت لیٹ :laugh: :laugh:

جی نہیں اپ مہمان بن رہی ہیں اور ماوارء ہے نا اور ساتھ ہی شمشاد جی بھی جو کسی بھی بد مزگی کو یہاں ہونے نہیں دینگے اور کڑی نگاہ رکھیں گے :)




ٹھیک ہے ۔۔ تو آپ بھی ضد کر رہی ہیں :( میں آج سے محفل کو خیرآباد کہہ رہی ہوں ۔۔ آجکے بعد میں نا آئی یہاں ۔ ۔۔
 

تعبیر

محفلین
نہیں تعبیر۔۔اس نے محفل چھوڑ دی ہے۔ اس کے ساتھ سوتیلوں والا سلوک کیا گیا تھا۔:grin: ویسے بھی اب وہ مصروف ہو گئی ہے۔ آپ کا تو نہیں کہا۔ آپ کیوں کریں گی اس کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک؟
خیر۔۔۔چھوڑیں اس بات کو۔۔۔ میں بھی بےوقوفوں کی طرح لگی ہوئی ہوں۔

میں بس اپنا سوچ رہی تھی۔۔۔ کہ اگر میں محفل سے چلی جاؤں۔۔۔ تو تین سال یہاں گزارنے کے بعد مجھے کس انداز میں یاد کیا جائے گا۔ :laugh:

ماوراء یہی تو مں نے کہا ہے کہ یہ فارمز بھی دینا جیسے ہی ہوتے ہیں جانے والے ممبرز مرحوم ہو جاتے ہیں
دو تین دن یاد کرنا ہے سب نے اس کے بعد نام گم جائے گا نیا ممبر اجائے گا :)
 

زین

لائبریرین
ہائے زین بچے ابھی ابھی جب آپ کا جواب دیکھا تو یاد آیا کہ آپ نے بھی یہاں جواب لکھا تھا
سوری لیٹ جواب کا۔ آپ بھی خوش رہو ہمیشہ
آپ بھی محفل پر ایک اچھا اضافہ ہیں بس ایک بات ہی بری لگی تھی اپکی انگلش بونلے والے ٹاپک پر اس کے علاوہ آپ اچھے بچے ہو


023.gif




ہان نا زین کیا کروں :(

آج بھی ایسا ہی لگ رہا ہےکچھ :cry:

ویسے آپ کیوں چپ چپ ہو ایک دو دنوں سے :confused:سب خیریت تو ہے نا :confused:
شکریہ
:cry: انگلش بولنے والے ٹاپک پر کونسی بات :confused: (ویسے آپس کی بات ہے میری انگلش بہت ہی کمزور ہے ،اے بی سی اور اپنا نام لکھنے کے علاوہ اوکے اور تھینکیو بولنا ہی آتا ہے بس :cry:)
ویسے آپ کیوں چپ چپ ہو ایک دو دنوں سے :confused:سب خیریت تو ہے نا :
جی میں نے 50 فیصد سنجیدگی اختیار کرلی ہے :|
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں نے پرسوں رات یہاں جواب لکھا اور جب پوسٹ کرنے لگی تو ایرر 500 سے سامنا ہو گیا :(
بہرحال۔۔۔
تعبیر سے تو میری بات اتنی کم کم ہوتی ہے کہ 'ابھی بات چیت نہیں ہوئی' والا معاملہ ہے۔ لیکن پھر بھی جہاں اور جب ملاقات ہو جاتی ہے بہت اچھا لگتا ہے۔ تعبیر کا زندگی سے پھرپور اندازان کی ہر پوسٹ میں دکھائی دیا ہے۔ :) اور یہی بات مجھے بھی بہت اچھی لگتی ہے۔
محفل سے غائب ہونے کے بارے میں تعبیر کا اپنا جواب بہت اچھا لگا ہے۔ اور یہ درست بھی ہے۔ لیکن یہ کہنا بھی غلط نہیں کہ تعبیر اگر غائب ہو گئیں تو محفل کی رونق ماند پڑ جائے گی۔ اس لئے آپ نے غائب نہیں ہونا تعبیر!!! :)
سب سے بڑا تحفہ نیک خواہشات کا۔ اس کے علاوہ کوئی اچھی سی کتاب اور تعبیر کے پسندیدہ گانوں کا البم۔

خوش رہیں :flower:

BestWishes.gif

خوش رہیں
 

ابوشامل

محفلین
ہاہاہا غصہ کرنے کے لیے کافی توانائی چاہیے ۔شام تک یہاں آتے آتےمیری کافی توانائی ختم ہو چکی ہوتی ہے اس لیے نہیں کرتی
ویسے بھی یہاں انے کا مطلب خود کو ریلکس اور پرسکون کرنا ہے سو کوشش کرتی ہوں کہ ایسا نا کروں
ویسے آپ چاہیں تو آپ کو وہ لنکس دے سکتی ہوں جہاں جہاں میں نے اپنی تھوڑی بہت اصلیت دکھائی ہے :laugh:
کیونکہ کسی کا قول ہے کہ انسان کی پہچان اور حقیقت غصے کے وقت پتہ چلتی ہے :)

ہاں واقعی ۔۔۔۔۔ ذرا لنکس دیجئے گا، پڑھ کر بہت مزا آئے گا۔ :)

مجھے بھی ایسی ہی خوش فہمی تھی اور لگا کہ یہاں میرے میل باکس بھر چکا ہوگا مگر کسی نے نہیں پوچھا :( ایک شمشاد جی کا پیغام تھا بس
ایسی بات نہیں ہے، آپ کا میل ایڈریس جس کے پاس ہوگا وہی آپ کو بھیج سکے گا نا؟ میرے پاس تو نہیں تھا البتہ یہاں "کون کس کو مس کر رہا ہے؟" کے دھاگے میں بہت سارے لوگوں نے آپ کو یاد کیا تھا۔

جی بالکل بالکل بلکہ ضرور اور میں چاول کی روٹی/چلایا چلو ، سرہیاں یا پلی کھاؤنگی بیھا ائین گونوار بھ
ارے یہ کیا ؟ میرے سارے ناپسندیدہ کھانے آپ کو پسند ہیں۔ بیھ تو مجھے زہر لگتے ہیں، بندہ سکون سےکھا ہی نہ پائے۔ ان میں سے پلی ہی ایک معقول آئٹم ہے، اگر اچھا بنا ہوا ہو تو۔

آپ بولتے ہی کب ہیں ویسے ؟؟؟
بولتا ہی ہوں، لکھ نہیں پاتا :)

ہاہاہا :laugh: اپکی یہ خواہش ایسی ہے جیسے بش اور اسامہ ایک ہی ٹیبل پر چائے پی رہے ہوں :laugh:
مجھے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں اگر ہے تو اتنی کہ اپنے ملک کے سب سیاست دانوں کی شوٹ کر دوں :mad:
چلین آپ کی خواہش پر وہان آ تو سکتی ہون پر تبصرہ شاید ہی ہو
ورنہ کہین وہ لطیفہ نا ہو جائے کہ ایک پینڈو سے کسی نے پوچھا کہ تمھارے باہر جانے سے اور انگریزی نا آنے سے کسی کو کوئی تکلیف تو نہیں ہوئی جس پر اسکا جواب تھا کہ نہیں مجھے تو کوئی پریشانی نہین ہوئی البتہ انگریزوں کو کافی دشواری ہوتی ہے :grin:
ہاہا ۔۔۔۔ بہت خوب۔
جوابات کے جوابات کا بہت شکریہ ادی۔
 
ہاہاہا ویسے آپ بھی میرے جیسے کیوٹ ہو :laugh: یاد ہے ایک طوفان اس میں ڈوبنےسے بچنے کے لیے جو کشتی آپ چلا رہے تھےاس میں دوسری طرف آپ کے ساتھ میں بھی چپو چلا رہی تھی

108256.gif
اتنے پیارے سے کارڈ کے لیے بہت شکریہ۔۔۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے وہ طوفان لیکن مجھے یہ بھی یاد ہے کہ مجھے دوسری طرف چپو چلانے والے کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا۔۔۔ لیکن نہیں۔۔۔ کسی نے مجھے یہ ضرور کہا تھا کہ اسے یقین دلاؤ، طوفان نہیں ہے کوئی، چپو نہ چلائے، آرام سے بیٹھے۔ :grin: پر میں نے تو آپ کو کچھ نہیں بتایا۔۔۔ :mrgreen:

جی اسی لیے آپ، فہیم اور زین (ویسے اب وہ سب سے چھوٹا ہے یہاں) مجھے اپنے بچوں جیسے ہی لگتے ہو
:)

چھوٹے یہ کہ کر تو آپ نے میرے کان کھڑے کر دیے۔ مجھے نہیں پتہ اب آپ کو مجھے بتانا پڑے گا۔ میں زپ کا انتظار کرونگی اچھاااااااااا
ورنہ اس کے لیے میں ایم ایس این کے لیے بھی تیار ہوں جبکہ میں ایم ایس این سے بہت چڑتی ہوں اور بالکل نہیں جاتی۔ بلکہ مجھے بہت کچھ پوچھانا اور جاننا ہے :)
م۔س۔ن پر آنے کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہوگا آپی۔۔۔ میرے اور آپ کے آن۔لائن آنے کے ٹائمنگ بالکل میچ نہیں کرتے۔۔۔ اور ذپ پر۔۔۔ ہمم۔۔۔ کیا پوچھنا ہے آپ نے؟ یہ ذپ کرکے ہی پوچھ لیں۔ :music:

اب ظاہر ہے عمار میں آپ کو کیوں یاد آؤنگی یاد کرنے کے لیے آپکی فیانسی جو ہے ;) یاد آیا ہماری پہلی دفعہ بات چیت اپ کے منگنی والے تھریڈ پر مبارک باد سے شروع ہوئی تھی۔ باقی جان پہچان کب ہوئی یہ مین اپ کی باری پر بتاونگی :)
فیانسی۔۔۔ ہمم۔۔۔ اچھا کیا جو یاد دلادیا کہ وہ بھی ہے۔۔۔ :lll: میں تو اس کو بھی بھول جاتا ہوں اور اچھا ہی ہے کہ بھول جاتا ہوں۔ :grin1:

:blush: :blush: جبکہ مجھے ایسا نہیں لگتا ۔ خاص کر تب کچی ہو جاتی ہے جب کوئی میرے بعد جواب ہی نہیں دیتا :blush:
تب اتنا مزا آتا ہے نا آپ کا کیوٹ سا رپلائی پڑھ کر۔۔۔ جب آپ کی پوسٹ کے بعد کسی نے جواب نہ لکھا ہو۔۔۔ اور ایک تب آپ کا رپلائی بہت دلچسپ ہوتا ہے جب آپ کے آنے سے پہلے کچھ گڑبڑ ہوئی ہو اور اس کے آثار مٹ گئے ہوں یا پوسٹ میں ترمیم ہوچکی ہو۔۔۔ اس پر جو آپ کے کمنٹس ہوتے ہیں نا، ہر بار مجھے پڑھ کر ہنسی آتی ہے۔۔۔ :grin:


اچھااااااااا تو زینب کو بھی وہ ٹیڈی آپ نے دیا ہے :mrgreen:
میری طرف سے بھی بہت سہی دعائیں
خوش رہو ہمیشہ
ہائیں۔۔۔ :eek: یہ آپ نے وہاں کی بات یہاں نکال لی۔۔۔ نہیں نا۔۔۔ وہ ٹیڈی بئیر میں نے نہیں دیا۔۔۔ زینب بڑی ہے نا، اس لیے گفٹس لیتی نہیں ہے، صرف دیتی ہے۔۔۔ ;)

ڈیٹس ناٹ فیئر
مجھے سب جاننا ہے ۔ اپ کو پتہ ہے مجھے سسپنس بہت برا لگتا ہے اس لیے کبھی کبھار میں جاسوسی ناول کا اینڈ پہلے پڑھ لیتی ہوں :laugh: تاکہ ٹینشن ہی نا ہو
ہاہاہا۔۔۔۔ تو پھر وہ جاسوسی ناول رہتا ہی کہاں ہے۔۔۔

عمار اسی لیے یہاں میں واحد ہوں میرے کیال سے جو سب سے آخر میں آتی ہے۔ میں سب کام ختم کر کے آرام سے یہاں آتی ہوں۔ کبھی کبھار کام پورے نہیں ہو پاتے تو اس دن چھٹی محفل کی یا کم ٹائم ہو تو میں یہاں جھانک لیتی ہوں بس
اسی لیے تو ہمارے آن۔لائن آنے کے اوقات کبھی مل نہیں پاتے۔۔۔ پھر بھی اچھا لگتا ہے کہ آپ اپنی مصروفیت اور گھر داری کے بعد محفل کو بھی وقت دیتی ہیں اور اچھا خاصا وقت دیتی ہیں۔۔۔

میرے ہسبنڈ پیڈس paeds میں ہوتے ہیں اس لیے اکثر نائٹس/ آن کال ڈیوٹیز بھی ہوتی ہیں۔ اسی دن میں یہاں کافی ٹاپکس پوسٹ کرتی ہوں اور کافی ٹائم ہوتی ہوں یہاں
میری مصروفیات زیادہ تو گھر داری اور بچوں کو اسکول لانا لیجانا شامل ہیں۔ آنا جان کہیں ہے نہیں اس لیے میری واحد تفریح یہی ہے محفل یا تھوڑی بہت ٹی وی۔ اس لیے میرے مسٹر بھی کچھ نہیں کہتے :) بلکہ الٹا میرا یہاں جو بزرگ ہے سعود وہی مجھے کہتا رہتا ہے کہ اپیا گھر داری پہلے :)
آپ کے ساتھ آپ کے ہسبنڈ کا بھی شکریہ۔۔۔ انہوں نے آپ کو اتنا اچھا ماحول دیا ہے، جبھی تو آپ کا موڈ ہر وقت خوش گوار رہتا ہے اور جن کا موڈ خراب ہوتا ہے، ان کا موڈ بھی اچھا کردیتی ہیں آپ اپنی باتوں سے۔۔۔ ڈھیر ساری دعائیں آپ اور آپ کی ساری فیملی کے لیے۔۔۔



جزاک اللہ
آپ کے لیے بھی یہی دعائیں

108588.gif
بہت شکریہ۔۔۔ اسی کے ساتھ ہمارا پروگرام ختم ہوتا ہے۔۔۔ پھر حاضر ہوں گے کہیں، تب تک کے لیے اجازت :hatoff:
 

آبی ٹوکول

محفلین
آبی (پہلے میں جلدی میں آپی لکھ گئی سوری ) ہر سنی سنائی(پڑھی) بات پر یقین نہیں کرتے :laugh:
اوہ تو آپ شاعر بھ ہیں :confused: :)
اتنے اچھے شعر کے لیے بہت بہت شکریہ
خوش رہیں

023.gif
اجی ہم نے تو جمہوری روایات پر عمل کیا اور جمہور کی گواہی پر اپنے مکالمے کی بنیاد رکھی :cool: باقی میں شاعر تو نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔:hatoff:
 

تعبیر

محفلین
چھٹیاں ختم ہو رہی تھیں۔۔ سوچا لکھ لوں۔ پہلے لکھا تھا۔۔سیو نہ کرنے کی وجہ سے غائب ہو گیا۔ پھر غصے میں آ گئی اور دوبارہ سارا لکھا۔
اوہ پھر تو آپکا ڈبل شکریہ کہ میرے لیے اتنی محنت کی :hatoff:

ایسا تو نہیں کہا۔:) لیکن میں اپنا سوچ رہی تھی کہ جوں جوں بڑی ہو رہی ہوں۔۔۔تھوڑی سنجیدگی آتی جا رہی ہے۔:confused:

بوچھی کی دوست ہونے کے باوجود یہ حال ہے :eek:


سگا تو خیر یہاں کوئی بھی نہیں۔۔۔ لیکن کوئی شک نہیں۔۔۔ امن سے میری دوستی ہے۔ لیکن فیور خومخواہ کسی کی نہیں کرتی۔ جو مجھے ٹھیک لگتا ہے وہی کرتی ہوں۔

:) گڈ


لگتا ہے امن جیسا کہنا آپ کو اچھا نہیں لگا۔:p سوری۔۔۔میرا مطلب تھا کہ آپ امن سے زیادہ اچھے آئیڈیاز کے ساتھ محفل پر آتی ہیں۔:mrgreen:
ہاں۔۔ اندازے لگانے والے بھی خوب اندازے لگاتے ہیں۔ کوئی اور بھی محفل پر آیا تھا۔۔۔ اس کا بھی یہی سننے میں آیا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ میں ہوں۔:laugh:

:laugh: :laugh: :laugh: اول تو میں نے کبھی بھی اپنی ایسی تعریف نہیں کی پھر کہاں میں امن سے خود کو کمپئیر کرونگی
اپ کو بھی اچھا نہیں لگا سوری :)


تہلکہ سے مراد کہ جہاں جاتی ہیں۔۔۔ سوئے ہوئے لوگوں کو جگا دیتی ہیں(یہ رات کو سونا نہیں کہا۔:blush:)۔۔۔ جیسے محفل کو بےرونقی کو رونقی میں بدل دیا۔:blush:

مجھ سے بوریت یا خاموشی زیادہ دیر برداشت نہیں ہوتی
بلکہ مجھے ٹائیٹل بھی ملا تھا کہ میں چاہوں تو پتھر کو بھی بولنے پر مجبور کر سکتی ہوں اب اس میں کتنی صداقت ہے یہ آپ خود ہی اندازہ کر لیں


اوکے۔:) میرے ذہن میں تو بس ایسے ہی خیال آیا تھا۔ لیکن غلط نکلا۔:grin:

چلین اپ کے اور ظفری کے کہنے پر کچھ اپنا شیئر کرتی ہوں

میرا کالج میں کافی لمبا گروپ تھا فریندز کا وہاں بھی میرے ہی نت نئے آئیڈیاز ہوتے تھے :mrgreen:
ہم سب خاصے چٹورے ہوتے تھے۔ویک اینڈ پر ہم سب کلاسس بنک کر کے سارا دن کینٹین پر کھاتے پیتے پائے جاتے یا پھر ٹیبلیں بجا کر گانے گاتے ہوئے
میرا آئیڈیا تھا کہ کیوں نا ویک اینڈ پر ہم سبب ایک ایک ڈش بنا کر گھر سے لایا کریں اور خوب عیش کیا کریں
گروپ میں میں سب سے نخریلی،نازک اور لاڈلی ہوا کرتی تھی ہمارے امی کےگھر میں نوکر کام کرتے تھے میری سہیلیوں کو یہ معلوم تھا
میرے حصے میں جو ڈش آئی وہ میں نے گھر میں خود بنائی اپنی سہلیوں کی محبت میں کہ وہ سب بھی خود ہی بنائیں گی
سب نے کھا کر یہ تعریف کی کہ تمھارا کک اچھی کنگ کرتا ہے۔ میرے کہنے کے باوجود انہیں یقین نا آئے کہ وہ میں نے بنائی ہے۔ قسموں پر بھی انہیں یقین نا آیا بدتمیزوں کو جب ریسپی بتائی تو تب جا کر یقین آیا :laugh: :blush:



کیا :confused: :confused: :confused:
 

تعبیر

محفلین
چلیں دیر آمد درست آمد:)
آخر ذپ کا تو یاد نہیں
کیا لکھا تھا آخری ذپ میں:confused:

چلو جب یہاں سے فارغ ہوئی تو پھر ایک نئے ذپ میں بتاؤنگی :)


ہمممممممممممم
شاید زیک کی لال شرٹ کا معاملہ تھا:rolleyes:

ارے ہاں وہ بھی تو تھا :)



ہممممممممم
یہ جواب تو دل کو خوش کرگیا:)
کہ آپ نے میری اتنی بات رکھی:)
آپ کا ڈھیر سارا شکریہ:)

آپ کو میں یاد رہی تو اس کے لیے اپ کا بھی شکریہ :hatoff:

:grin::grin::grin:
اللہ آپ کی دعا کو قبول کرے۔۔ آمین

ہائے ہائے شادی کا کتنا شوق ہے نا :laugh:
 

تعبیر

محفلین
تعبیر، یہ کوئی اور معاملہ ہے، میں نے محسن سے مذاق کیا تھا۔ لگتا ہے کہ ان کی ابھی اس پر نظر نہیں پڑی ہے۔ :)


ہر ایک کو ہر معاملے کا پتہ ہوتا ہے بس ایک میں ہی لاعلم رہ جاتی ہوں :( :( :(
ہاں ویسے محسن پھر غائب ہو گئے ہیں :eek:

شکریہ
:cry: انگلش بولنے والے ٹاپک پر کونسی بات :confused: (ویسے آپس کی بات ہے میری انگلش بہت ہی کمزور ہے ،اے بی سی اور اپنا نام لکھنے کے علاوہ اوکے اور تھینکیو بولنا ہی آتا ہے بس :cry:)

جی میں نے 50 فیصد سنجیدگی اختیار کرلی ہے :|

زین میں تو جیسے انگلش میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے نا :rolleyes:
ارے بابا وہ ایک ٹاپک تھا مین نے جان کر ادھا نام لکھا تھا تاکہ پھر کوئی نیا بکھیڑا نا ہو :laugh:

آپ کی تو صرف انگلش کمزار ہے میری تو اردو بھی اور سب سے زیادہ شرمندگی کی بات یہ ہے کہ مجھے اپنی مادری زبان نا پڑھنا آتی ہے اور نا ہی لکھنا :cry:
زین سنجیدہ بالکل بھی اچھا نہیں لگتا :)
ہم تو اس عمر میں بہت شوخ تھے :grin:
 

فہیم

لائبریرین
چلو جب یہاں سے فارغ ہوئی تو پھر ایک نئے ذپ میں بتاؤنگی :)
ہممممممممممممم
چلیں پھر ذپ میں ہی بتادیے گا:)

آپ کو میں یاد رہی تو اس کے لیے اپ کا بھی شکریہ :hatoff:
آپ کو بھلا کیسے بھلایا جاسکتا ہے:)

ہائے ہائے شادی کا کتنا شوق ہے نا :laugh:
:blush::blush::blush:
 

جہانزیب

محفلین
١۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

شروع سے ہی اچھا تاثر ہے، ہنس مکھ خاتون کا، پہلے فرق صرف اتنا تھا کہ میں انہیں کم عمر لڑکی خیال کرتا تھا، بعد میں یہ خاتونِ خانہ نکلیں ۔ :mrgreen:

٢۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟

نبیل نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، اسکی کی شائد ایم پی تھری مانگا تھا انہوں نے، اور میں نے بتایا تھا کہ یو ٹیوب سے ایم پی تھری کیسے حاصل کر سکتی ہیں۔

٣۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟

سب سے گھل مل جانا، لیکن اس کے باوجود بھی ایک حد تک فاصلہ قائم رکھنا ۔

٤۔ آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟

رنگی برنگی تصاویر دیکھنے کو نہیں ملیں گی، اس کے علاوہ یہ والا سلسلہ مجھے بڑا اچھا لگتا ہے، کہ کئی باتیں پتہ چلتی ہیں ممبران کے بارے میں ۔جیسے کہ لوگ ایک دوسرے کو ایم ایس این پر ورغلاتے ہیں وغیرہ وغیرہ سب یہاں سے پتہ چلا ۔

٥۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)۔

کچھ نایاب قسم کی تصاویر، اگر مل جائیں تو۔

٦۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟۔

نہیں، میں سب کچھ موقع پر کہہ دینے کا عادی ہوں ۔

٧۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں۔

آپ کی ہارڈ ڈرائیو کتنے فی صد تصاویر سے بھری ہے، جو ختم ہی نہیں ہوتیں؟
 

تعبیر

محفلین
:laugh:
گُڈ ۔ ۔۔ ۔ ویری گڈُ ،
68-1.gif

سو سویٹ ، ۔۔ ۔ آپ بہت اچھی ہیں :hatoff:

تھینکس سو مچ :music: :hatoff:

:cry: :cry: :cry:


میں نے پرسوں رات یہاں جواب لکھا اور جب پوسٹ کرنے لگی تو ایرر 500 سے سامنا ہو گیا :(
بہرحال۔۔۔
تعبیر سے تو میری بات اتنی کم کم ہوتی ہے کہ 'ابھی بات چیت نہیں ہوئی' والا معاملہ ہے۔ لیکن پھر بھی جہاں اور جب ملاقات ہو جاتی ہے بہت اچھا لگتا ہے۔ تعبیر کا زندگی سے پھرپور اندازان کی ہر پوسٹ میں دکھائی دیا ہے۔ :) اور یہی بات مجھے بھی بہت اچھی لگتی ہے۔
محفل سے غائب ہونے کے بارے میں تعبیر کا اپنا جواب بہت اچھا لگا ہے۔ اور یہ درست بھی ہے۔ لیکن یہ کہنا بھی غلط نہیں کہ تعبیر اگر غائب ہو گئیں تو محفل کی رونق ماند پڑ جائے گی۔ اس لئے آپ نے غائب نہیں ہونا تعبیر!!! :)
سب سے بڑا تحفہ نیک خواہشات کا۔ اس کے علاوہ کوئی اچھی سی کتاب اور تعبیر کے پسندیدہ گانوں کا البم۔

:flower:خوش رہیں




فرحت آپ کو یہاں دیکھ کر بہت بہت اچھا لگا :) تھینکسسسسسسسسسس

آپ پتہ نہیں کیوں کم کم آتی ہیں جبکہ مجھے بھی آپ سے بات کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔ تھوڑی بہت بات سے بھی یہ بالکل نہیں لگا کہ ہماری ابھی تک بات چیت اتنی تفصیل سے نہیں ہوئی
اتنے سارے تحائف بہت بہت شکریہ
آپ بھی آتی رہن اپ کے لیے بھی ڈھیروں دعائیں اور آپ بھی خوش رہیں ہمیشہ ہمیشہہہ :)

023.gif
 

تعبیر

محفلین
ہاں واقعی ۔۔۔۔۔ ذرا لنکس دیجئے گا، پڑھ کر بہت مزا آئے گا۔ :)

اپ کو ایسی باتوں میں مزا آتا ہے :laugh: بہت بری بات ہے :laugh:
چلیں میں فارغ ہونے کے بعد اپ کو ذپ کر دونگی کبھی نا کبھی


ایسی بات نہیں ہے، آپ کا میل ایڈریس جس کے پاس ہوگا وہی آپ کو بھیج سکے گا نا؟ میرے پاس تو نہیں تھا البتہ یہاں "کون کس کو مس کر رہا ہے؟" کے دھاگے میں بہت سارے لوگوں نے آپ کو یاد کیا تھا۔

ارے بابا میل ایڈرس کا کب کہا وہ تو میں نے یہاں والے ان باکس/ذپ کا کہا تھا
ویسے بھی میرا ای میل ایڈرس تو یہاں پبلش ہو چکا ہے :blush: :mad:

ارے یہ کیا ؟ میرے سارے ناپسندیدہ کھانے آپ کو پسند ہیں۔ بیھ تو مجھے زہر لگتے ہیں، بندہ سکون سےکھا ہی نہ پائے۔ ان میں سے پلی ہی ایک معقول آئٹم ہے، اگر اچھا بنا ہوا ہو تو۔

:eek: :eek: :eek:معقول کے ساتھ اس میں سے اگر بال بھی نا نکلے تو :mrgreen:

بولتا ہی ہوں، لکھ نہیں پاتا :)

میرے ساتھ یہ مسئلہ اس لیے ہے کہ میری ابھی بھی اردو ٹائپنگ سلو اور کمزور ہے :cry: پر اپ تو ماشاءاللہ ہیں پھر کیوں :confused:
 

جہانزیب

محفلین
ویسے ابھی سب پیغامات پڑھنے کے بعد میرا ایک سوال، کہ امن اور آپ میں‌ کسی قسم کا جھگڑا ہوا تھا؟ امن تو بہت اچھی رکن ہیں‌ یہاں‌ کی ۔
 

تعبیر

محفلین
مجھے اچھی طرح یاد ہے وہ طوفان لیکن مجھے یہ بھی یاد ہے کہ مجھے دوسری طرف چپو چلانے والے کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا۔۔۔ لیکن نہیں۔۔۔ کسی نے مجھے یہ ضرور کہا تھا کہ اسے یقین دلاؤ، طوفان نہیں ہے کوئی، چپو نہ چلائے، آرام سے بیٹھے۔ :grin: پر میں نے تو آپ کو کچھ نہیں بتایا۔۔۔ :mrgreen:


یہ میرا/میری کون ہمدرد ہے ؟؟؟


م۔س۔ن پر آنے کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہوگا آپی۔۔۔ میرے اور آپ کے آن۔لائن آنے کے ٹائمنگ بالکل میچ نہیں کرتے۔۔۔ اور ذپ پر۔۔۔ ہمم۔۔۔ کیا پوچھنا ہے آپ نے؟ یہ ذپ کرکے ہی پوچھ لیں۔ :music:

آپ تو چھوٹے آپ بچ ہی نہیں سکتے ۔ سب کچھ جان کر رہونگی
بس تھوڑا یہاں سے فارغ ہو جاؤں

فیانسی۔۔۔ ہمم۔۔۔ اچھا کیا جو یاد دلادیا کہ وہ بھی ہے۔۔۔ :lll: میں تو اس کو بھی بھول جاتا ہوں اور اچھا ہی ہے کہ بھول جاتا ہوں۔ :grin1:

شادی سے پہلے ہی یہ حال :eek:

تب اتنا مزا آتا ہے نا آپ کا کیوٹ سا رپلائی پڑھ کر۔۔۔ جب آپ کی پوسٹ کے بعد کسی نے جواب نہ لکھا ہو۔۔۔ اور ایک تب آپ کا رپلائی بہت دلچسپ ہوتا ہے جب آپ کے آنے سے پہلے کچھ گڑبڑ ہوئی ہو اور اس کے آثار مٹ گئے ہوں یا پوسٹ میں ترمیم ہوچکی ہو۔۔۔ اس پر جو آپ کے کمنٹس ہوتے ہیں نا، ہر بار مجھے پڑھ کر ہنسی آتی ہے۔۔۔ :grin:

:blush: :blush: :blush: کتنی بری بات ہے سب کچھ جاننے کے باوجود انجان بنے رہنا
آپ ہی جواب کیوں نہیں دیتے وہاں


ہاہاہا۔۔۔۔ تو پھر وہ جاسوسی ناول رہتا ہی کہاں ہے۔۔۔

مجھ میں صبر نام کی چیز جو نہیں ہے :blush:


اسی لیے تو ہمارے آن۔لائن آنے کے اوقات کبھی مل نہیں پاتے۔۔۔ پھر بھی اچھا لگتا ہے کہ آپ اپنی مصروفیت اور گھر داری کے بعد محفل کو بھی وقت دیتی ہیں اور اچھا خاصا وقت دیتی ہیں۔۔۔

کیونکہ میں نیٹ پر صرف محفل پر ہی آتی ہوں کہیں اور یا ادھر ادھر نہیں بھٹکتی :)



ایک بار پھر بہت سارا شکریہ :)


بہت شکریہ۔۔۔ اسی کے ساتھ ہمارا پروگرام ختم ہوتا ہے۔۔۔ پھر حاضر ہوں گے کہیں، تب تک کے لیے اجازت :hatoff
:

نہیں پروگرام تو ابھی شروع ہوا ہے کہ مجھے بہت کچھ جاننا ہے اور لوگوں کو سمجھنا ہے
 

تعبیر

محفلین
ویسے ابھی سب پیغامات پڑھنے کے بعد میرا ایک سوال، کہ امن اور آپ میں‌ کسی قسم کا جھگڑا ہوا تھا؟ امن تو بہت اچھی رکن ہیں‌ یہاں‌ کی ۔

آپ کو دوبارہ یہاں دیکھ کر وہ بھی اتنے لمبے اور اچھے تاثرات کے ساتھ دیکھ کر اچھا لگا

پہلی والی پوسٹ کا بعد مین جواب دونگی چائے کے وقفے کے بعد
اس کا پہلے جواب دے دوں
نہیں ہمارا جھگڑا نہیں ہوا
آتے ساتھ ہی( ماوراء کا جواب ابھی بھی مجھے سمجھ نہیں ایا کیوں کہ جو کچھ ہوا ہے مجھ سے پہلے ہوا تھا) ہان تو اتے ساتھ ہی میں نے انٹریو شروع کرنے کا کہا تو وہاں ماوراء کے رئپلائی سے ایسا لگا کہ وہ امن کی فیور کر رہی ہے اس لیے مجھے برا لگا اور سچی بتاؤں تھوڑی سی جیلسی بھی ہوئی تھی :blush:
مجھے لگا کہ یہاں گروپنگ ہے اور نئے ممبرز کی کوئی ضرورت نہیں ہے
امن کا تب پتہ بھی نہیں تھا کہ وہ کافی عرصے سے غائب تھی تب لیکن میرے انٹرویو اسٹارٹ کرتے ساتھ ہی اس کا دوبارہ صرف انٹرویو سیکشن میں ہی آنا اور جتانا مجھے تپا گیا تھا
ورنہ باقی امن کی طرف سے کچھ نہیں ہوا ۔ مجھے ہی غلط فہمی ہوئی تھی کچھ جس کا ماوراء بھی کہ رہی ہیں

خیر وہ ائے اور دوبارہ انٹرویو شروع کرے مجھے اچھا لگے گا :) مجھے گلٹی فیل ہوتا ہے اب کہ شاید میری وجہ سے وہ چلی گئی جبکہ میں نے بخدا اسے کچھ بھی نہیں کہا تھا
 
Top