١۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟
تعبیر جب نئی نئی محفل پرآئی تھیں تو میرے پوسٹ کیئے ہوئے اکثر تھریڈ میں مجھے یہ پوچھتی نظر آتی تھیں کہ حجاب آپ کہاں ہیں آپ آتی کیوں نہیں آپ اب تھریڈ کیوں نہیں پوسٹ کرتیں ، میں بہت حیران ہوئی تھی کہ یہ کون ہے جو مجھے پوچھ رہی ہے خیال یہی آیا تھا کہ کوئی پرانی ممبر ہے شائد اس لیئے مجھے جانتی ہے بعد میں پتہ چلا کہ تعبیر محفل جوائن کرنے سے پہلے ہی میرے پوسٹ کیئے ہوئے تھریڈز پڑھا کرتیں تھیں اور جب تعبیر آئیں اس سوئے ہوئے محل کو جگانے تو میں سوئی ہوئی تھی تعبیر مجھے جگا رہی تھیں ، اب تو جاگ گئی ہوں ناں میں تعبیر
تعبیر کی باتیں پڑھ کر پہلے دن جو تاثر بنا تھا وہی اب بھی ہے ہنس مکھ ، فرینڈلی ، چلبلی ، ذہین ۔
2 ۔ ۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟
تعبیر سے میری باتیں بس محفل پر تھوڑی بہت ہوئی ہے مگر جانتے تو ہیں ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح
3 ۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟
تعبیر کی زندہ دلی ، ہر وقت ہنسنا مسکرانا اچھا لگتا ہے ۔
4 ۔آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟
تعبیر جب بیمار ہوئی تھیں تو میں روزآنہ سارہ سے پوچھتی تھی کہ کب آئے گی تعبیر ، محفل کو عادت ہوگئی ہے تعبیر کی ، اللہ نہ کرے تعبیر غائب ہوں محفل سونی ہو جائے گی
5 ۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)
میں فرینڈز کو سوٹ ہی دیتی ہوں مگر یہاں تعبیر کی خدمات بہت ساری ہیں محفل کے لیئے تو تعبیر کو ایک ڈائمنڈ اور گولڈ کا بریسلیٹ دوں گی اور دعائیں بھی کہ ہمیشہ یونہی ہنستی مسکراتی رہیں
6 ۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟
تعبیر آپ بہت اچھی ہیں
آپ کے ہونٹوں کا تبسّم رہے قائم یارب
آپ کے جیون میں خوشیوں کا بسیرا رہے
7 ۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں۔
مشورہ یا سوال تو نہیں ، بس یہی کہ یونہی محفل محل کو جگا کے رکھئیے گا جہاں کوئی ممبر سوتا ہوا نظر آئے اُس کو مار مار کے جگایا کریں، سوائے میرے