انڈیزائن اسباق قسط دوم (اردو لغت کی تنصیب اور استعمال)

arifkarim

معطل
پچھلی قسط میں ہم نے انڈیزائن کو درست ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کرنا سیکھا تھا۔ اس قسط میں ہم اردو لغت کی درست تنصیب اور استعمال سیکھیں گے:
  1. انڈیزائن میں ڈیفالٹ اردو زبان کی اسپورٹ شامل نہیں ہے۔ اسلئے پہلے اس ربط سے کرلپ کی لغت ڈاؤنلوڈ کریں اور اسے C ڈرائیومیں لیجا کر ایکسٹریکٹ کر لیں:
    c000034.gif

  2. 32 بٹ یا 64 بٹ انڈیزائن کے حساب سے مطلوبہ فولڈر میں جائیں اوروہاں موجود بیٹ فائل پر رائیٹ کلک کرکے ایڈمن رائٹس کیساتھ اسے رن کر دیں:
    c000035.gif
  3. یہ بیٹ فائل تین لغت فائلز درست مقام پر کاپی کر دیگا:
    c000036.gif

  4. اب انڈیزائن اسٹارٹ کریں۔اور نئی ڈاکومنٹ کھولیں:
    c000038.gif
  5. یہاں پرائمری ٹیکسٹ فریم منتخب کریں اور اوکے دبادیں:
    c000039.gif

  6. یوں مین پیج پر ڈبل کلک کر کے آپ اردو متن لکھ سکتے ہیں:
    c000046.gif

  7. انڈیزائن کی ڈیفالٹ کرسر موومنٹ لاجیکل ہے۔ اسے ویژل کرنے کیلئےپروگرام کی سیٹنگ میں جائیں:
    c000047.gif

  8. اور یہاں رائٹ ٹو لیفٹ مینو میں کرسر موومنٹ ویژل کر دیں:
    c000043.gif

  9. اسی طرح اسپیلنگ کی مینو میں ڈائی نیمک سپیلنگ آن کر دیں۔ یوں املاء کی اغلاط ریل ٹائم میں نظر آئیں گی:
    c000044.gif

  10. اگر آپ کو ڈارک تھیم سے مینوز پڑھنے میں دشوار ی ہوتو انٹرفیس میں لائٹ تھیم منتخب کر لیں:
    c000045.gif

  11. تمام سیٹنگ درست کرنے کے بعد اوکے دبا دیں۔ نتیجہ ایساآنا چاہئے:
    c000048.gif
  12. غلط لفظ پر رائیٹ کلک کر کے اسے لغت میں ایڈ کیا جا سکتا ہے:
    c000049.gif
نوٹ:
انڈیزائن نئے الفاظ کو کسٹم لغت میں ایڈ کرتا ہے۔ جسکی ڈیفالٹ لوکیشن یہ ہے:
کوڈ:
C:\Users\%username%\AppData\LocalLow\Adobe\Linguistics\UserDictionaries\Adobe Custom Dictionary\urd_PK

جبکہ مین لغت کی ڈیفالٹ لوکیشن یہ ہے:
کوڈ:
C:\Program Files\Adobe\Adobe InDesign CC 2015\Resources\Dictionaries\LILO\Linguistics\Providers\Plugins2\AdobeHunspellPlugin\Dictionaries\urd_PK

یوں آپ اپنی مرضی سے لغت کے الفاظ میں کمی بیشی کر سکتے ہیں :)

اگلی قسط
 
مدیر کی آخری تدوین:
محفل پر آپکی ایکٹیویٹی دیکھ کر تو نہیں لگتا :)
یہ میں دفتر میں دو مانیٹر ہونے کا فائدہ اٹھاتا ہوں۔ اور محفل کا ٹیب کھلا ہی رہتا ہے۔ باقی وقت میں موبائل ساتھ ہی ہوتا ہے۔ اور گھر میں بھی باقی کام کے ساتھ ساتھ محفل چلتی رہتی ہے۔ :)
 

arifkarim

معطل
یہ میں دفتر میں دو مانیٹر ہونے کا فائدہ اٹھاتا ہوں۔ اور محفل کا ٹیب کھلا ہی رہتا ہے۔ باقی وقت میں موبائل ساتھ ہی ہوتا ہے۔ اور گھر میں بھی باقی کام کے ساتھ ساتھ محفل چلتی رہتی ہے۔ :)
کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ ;)
 
یہ میں دفتر میں دو مانیٹر ہونے کا فائدہ اٹھاتا ہوں۔ اور محفل کا ٹیب کھلا ہی رہتا ہے۔ باقی وقت میں موبائل ساتھ ہی ہوتا ہے۔ اور گھر میں بھی باقی کام کے ساتھ ساتھ محفل چلتی رہتی ہے۔ :)
لگتا ہے آپ کو بھی ہماری طرح محفل کا نشہ ہوگیا ہے؟
 
ہاہا۔ خوب

جیسا پہلے شمشاد بھائی ہر وقت محفل ہوتے تھے، آج کل یہ ذمہ داری زیک ، محمد تابش صدیقی اور آپ نے سنبھالی ہوئی ہے۔
مگر مراسلوں کی رفتار میں کافی کمی ہے۔ :)
زیادہ تر وقت سرِ ورق پر ہی گزرتا ہے۔ جو کہ آسانی سے دوسرے کاموں کے ساتھ برتا جا سکتا ہے۔
اسی لئے محفل میں موجود ذخائر پتہ چلنے کے ساتھ ساتھ ٹو ڈو لسٹ میں آتے رہتے ہیں۔ (جن میں سے ایک آپ کی تحریریں بھی ہیں :sneaky:)
ان کے لئے وقت نکالنا پڑتا ہے۔
 
Top