محمد تابش صدیقی
منتظم
عمومی طور پر ہمارے ہاں تنقید سننا زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، اور اصلاحی تنقید کرنے والے بھی اسی خدشہ کے پیشِ نظر تنقید سے رک جاتے ہیں کہ کہیں برا نہ مان لیا جائے۔
تنقید ہی دراصل وہ چیز ہے جو آپ میں، آپ کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا باعث بنتی ہے۔ جبکہ بے جا تعریف آپ کو غفلت میں مبتلا کر دیتی ہے، اور مزید سیکھنے کا عمل رک بھی سکتا ہے، کہ انسان اپنی خامیوں سے انجان رہ جاتا ہے۔
یہاں آج ایسے ایک سافٹویر کا تعارف کروا رہا ہوں، جس کے ذریعے آپ اپنے بارے میں لوگوں کی آرا ان کی پہچان کے بغیر جان سکیں گے۔ اس طرح تنقید ی تعریف کرنے والے کو یہ اطمینان ہو گا کہ اس کا نام صیغۂ راز میں رہے گا، اور وہ کھل کر اپنی رائے رکھ سکے گا۔ اور چونکہ آپ خود یہ موقع فراہم کر رہے ہوں گے تو آپ بھی تنقید کو اصلاحی طور پر ہی لیں گے۔
یہ سافٹویر sarahah کے نام سے ہے، ویب بیسڈ بھی ہے اور اینڈرائڈ اور آئی فون کے لیے ایپس بھی موجود ہیں۔ اکاؤنٹ سیٹ اپ بہت آسان ہے۔ اپنی پروفائل لوگوں سے شئر کیجیے اور اپنے بارے میں لوگوں کی آرا جان کر بہتری لانے کی کوشش کیجیے۔
یہ میری پروفائل کا لنک ہے، اس پر کلک کریں، دیے گئے ٹیکسٹ باکس میں اپنی رائے لکھیے اور سینڈ کر دیجیے۔
آپ یہاں میری خامیوں، کوتاہیوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ ویسے میں اوپن تنقید سے بھی کبھی ناراض نہیں ہوتا، بلکہ تنقید کرنے والے کو خیرخواہ سمجھتا ہوں۔