اس کا مطلب ہمیں یہ شاہ کار کلام پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔عنوان سے ایسا لگ رہا ہے جیسے اساتذہ سے کوئی غلطی ہوگئی ہے ، اب آپ انھیں متنبہ کرنا چاہ رہے ہیں۔
اس کا مطلب ہمیں یہ شاہ کار کلام پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
خیر ایسی بھی بات نہیں ، ہمارے لیے آپ بھی محترم و مکرم ہیں۔ آپ خواتین و حضرات ہمتِ ساقی کو بڑھاوا دے سکتے ہیں۔میں نے تو توجہ ہی نہیں دی۔ میں استاد نہیں ناں
ساقی کا کاروبارِ ہمت تو ساغرومینا کے دَم پر ہے حضرت؟خیر ایسی بھی بات نہیں ، ہمارے لیے آپ بھی محترم و مکرم ہیں۔ آپ خواتین و حضرات ہمتِ ساقی کو بڑھاوا دے سکتے ہیں۔
اصلاح تو اساتذہ کرام ہی فرمائیں گے۔ البتہ تلمیزانہ رائے یہ ہے کہ
اوزان کی مشق کی حد تک بہت اچھی کوشش ہے ساقی صاحب۔ تاہم مافی الضمیر کا عمدہ بیان فی الوقت ظہور پزیر نہیں ہوسکا ہے۔ مصرے غیر مربوط بھی ہیں اور نامکمل بھی جیسے "دل میں جو بت ترے، توڑ دے سب کو تو" اس میں کہیں "ہے" کے لفظ کی بھی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ اور اسی طرح خدا کا عبادت کے لائق بیان اور دوسروں کا جھوٹا ہونا باہمی ربط نہیں رکھتا۔
بت ہیں مصرعے میں بھی ہونا چاہیے؟صرف بت سے بات مکمل نہیں ہوتیآپکا بہت شکریہ اصلاح کرنے کے لیے ۔
"دل میں جو بت ترے، توڑ دے سب کو تو" جو بت مطلب دل میں جتنے بھی بت ہیں سب کو توڑ دے۔انسان رب کو چھوڑ کر بہت سوں سے امیدیں اور توقعات وابستہ کر لیتا ہے تو یہ بھی بتوں کی ایک صورت بن جاتی ہے ۔
انسان خدا کے سوا جن سے حاجت روائی چاہتا ہے وہ سب جھوٹے ہی تو ہیں خواہ وہ خود ایسا دعویٰ کرتے ہوں یا ان سے منسوب کیا جاتا ہو۔ ۔ حاجت روا اور مشکل کشا تو ذات باری تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں ۔
بت ہیں مصرے میں بھی ہونا چاہیے؟صرف بت سے بات مکمل نہیں ہوتی
حاجت روائی چاہنا اور عبادت کرنا یہ دونوں مختلف پہلو ہیں۔
تو جیسا کوئی کرتا ہے اسی کو اصول مان لیا جائے؟آج کل تو اس ہاتھ دے اُس ہاتھ لے والا معاملہ ہے بھیا ۔ اگر کچھ ملنے کی(حاجت روائی) امید نہ ہو تو کون عبادت کرتا ہے؟کہنے کو تو میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ کچھ نہ بھی ملے تو بھی عبادت کرتا رہوں گا۔ (کہنے میں کون سا اخراجات آئیں گے)مگر ایسا کرتا نہیں کوئی کہ بغیر کچھ لیے کچھ کرے۔خواہ وہ عبات ہی کیوں نہ ہو۔
تو جیسا کوئی کرتا ہے اسی کو اصول مان لیا جائے؟
محترم بھائی اگر تو شاعری بارے لڑی بنانی ہے تو اس ربط پر جا کر نیا موضوع شروع کر لیں ۔میں نے اک نئی لڑی بنانی ہے پتا نہیں چل رہا ۔۔۔ ۔ مدد ہو سکے تو؟