برائے اصلاح: تم اس عید پر بھی نہ آؤ گی، ظالم؟

عاطف ملک

محفلین
ڈرتے ڈرتے اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں یہ تُک بندیاں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔
تنقیدی اور اصلاحی آراء کا منتظر ہوں۔

مسرت کے دن بھی رُلاو گی، ظالم؟
تم اس عید پر بھی نہ آؤ گی، ظالم؟

سنوارو گی کنگھے سے زلفوں کو اپنی
جبیں پر بھی بندیا سجاؤ گی، ظالم؟

لگاؤ گی آنکھوں میں کاجل کا ناوک
کمان اپنے ابرو بناؤ گی، ظالم؟

سجاؤ گی کانوں کو تم بالیوں سے
لبوں پر بھی سُرخی لگاؤ گی، ظالم؟

نکھارو گی رخسار غازہ لگا کر
قمر کو بھی شیشہ دکھاؤ گی، ظالم؟

صراحی سی گردن میں مالا پہن کر
مہا رانیوں کو جلاؤ گی، ظالم؟

کلائی سجاؤ گی تم چوڑیوں سے
ہتھیلی پہ مہندی رچاؤ گی، ظالم؟

تمہاری جدائی میں تڑپوں گا جب میں
بھلا کیسے تم مسکراؤ گی، ظالم؟

تمہارے لیے ساری دنیا کو چھوڑا
مجھے یوں ہی تم چھوڑ جاؤ گی ظالم؟

دکھا کر زمانے کو عاطف کا گریہ
جہاں میں تماشہ بناؤ گی، ظالم؟

ٹیگ نامہ:
استادِ محترم
محترم محمد وارث
محترم محمد ریحان قریشی
 
آخری تدوین:
بہت خوبصورت نظم ۔ بہت داد قبول فرمائیے

ہماری صلاح
آخری شعر میں معمولی سا ردو بدل فرمادیجیے

دکھا کر زمانے کو عاطف کا گریہ
جہاں میں تماشہ بناؤ نہ للہ
 
عاطف ملک

محفلین
آہا. . . . . عید مبارک
آپ کو بھی بہت بہت عید مبارک امان اللہ بھائی!
دعاؤں میں یاد رکھیے گا :)
بہت خوبصورت نظم ۔ بہت داد قبول فرمائیے

ہماری صلاح
آخری شعر میں معمولی سا ردو بدل فرمادیجیے

دکھا کر زمانے کو عاطف کا گریہ
جہاں میں تماشہ بناؤ نہ للہ
تو یہ نظم ہے؟؟؟ :eek::p:)
اور تقریباً درست بھی؟؟؟ :eek::eek::eek:
آخری شعر کے حوالے سے آپ کا حکم سر آنکھوں پہ استادِ محترم :)
وسے ہی کر دیا:)
 
لاریب مرزا

محفلین
میڈیکل کے instruments کے علاوہ خالصتاً خواتین کے زیرِ استعمال instruments سے بھی خوب آگاہی ہے آپ کو۔ :p
خوب شاعری ہے۔ بہت سی داد وصولیے۔ :)
 
کیا کہنے !
ظالم کی والدہ صاحبہ ساتھ ہی رہتیں ہیں ہر دم، ۔۔۔۔ ایسا مرا گمان ہے ! جو غلط بھی ہو سکتا ہے !
بہترین !
ماشا اللہ !
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک 45 سالہ بوڑھے کو، جو مسلسل عمر قید کی دوسری ٹرم بھی کاٹ رہا ہو اس کو ایک ایسی غزل میں ٹیگ کر دیا جس میں، آؤ گی، جاؤ گی، دکھاؤ گئی، سجاؤ گی، بناؤ گی، اٹھاؤ گی، بٹھاؤ گی، گھماؤ گی، پھراؤ گی کا اشتیاق بھرا بے رحمانہ استعمال بھی ہے اور ظالم کی سسکار بھری تکرار بھی، آپ نے اپنے قلم کی گوہر فشانی دکھا دی لیکن وہ گوہر کس کس کے زخموں پر نمک بن کر گرے اللہ ہی جانتا ہے۔ اب بوڑھوں کو رلاؤ گے کیا۔ ع۔ جا چھوڑ دیا حافظِ قرآن سمجھ کر :)
 
عاطف ملک

محفلین
اتنے سوالات کر کے رلاؤ گے کیا:eek::eek:
تفنن برطرف بہت عمدہ
بہت شکریہ عباد بھائی!
حسنِ نظر ہے آپ کا :)
یہ تو ظلم کی انتہا ہو گی۔:p
بہت عمدہ اور زبردست
بس کیا کہیے جی۔۔۔۔۔۔سہے جا رہے ہیں ظلم:unsure:
:p
پسندیدگی کا شکریہ :)
بہت ہی اعلی جی لاجوااب سخن اور کافیہ پیمائی کی

تمہارے لیےظالم؟ساری دنیا کو چھوڑا
مجھے یوں ہی تم چھوڑ جاؤ گی ظالم؟
بہت نوازش بھائی :)
میڈیکل کے instruments کے علاوہ خالصتاً خواتین کے زیرِ استعمال instruments سے بھی خوب آگاہی ہے آپ کو۔ :p
خوب شاعری ہے۔ بہت سی داد وصولیے۔ :)
جب سر پہ آتی ہے تو instruments یاد کرنے پڑتے ہیں،ورنہ امتحان میں کامیابی نہیں ملتی (n)
میڈیکل کے :p
کیا کہنے !
ظالم کی والدہ صاحبہ ساتھ ہی رہتیں ہیں ہر دم، ۔۔۔۔ ایسا مرا گمان ہے ! جو غلط بھی ہو سکتا ہے !
بہترین !
ماشا اللہ !
آپ کا گمان صحیح بھی تو ہو سکتا ہے:unsure:
نوازش کاشف بھائی :)
ایک 45 سالہ بوڑھے کو، جو مسلسل عمر قید کی دوسری ٹرم بھی کاٹ رہا ہو اس کو ایک ایسی غزل میں ٹیگ کر دیا جس میں، آؤ گی، جاؤ گی، دکھاؤ گئی، سجاؤ گی، بناؤ گی، اٹھاؤ گی، بٹھاؤ گی، گھماؤ گی، پھراؤ گی کا اشتیاق بھرا بے رحمانہ استعمال بھی ہے اور ظالم کی سسکار بھری تکرار بھی، آپ نے اپنے قلم کی گوہر فشانی دکھا دی لیکن وہ گوہر کس کس کے زخموں پر نمک بن کر گرے اللہ ہی جانتا ہے۔ اب بوڑھوں کو رلاؤ گے کیا۔ ع۔ جا چھوڑ دیا حافظِ قرآن سمجھ کر :)
اٹھاؤ گی، بٹھاؤ گی، کھلاؤ گی،گھماؤ پھراؤ گی سے تو ایک غزل اور ہو جائے گی :p
محترم آپ ہر مرتبہ متذبذب کر دیتے ہیں کہ "عمر قید" کا انتخاب کرنے میں عافیت ہے یا "پھانسی کے پھندے" پہ ہی لٹکتے رہیں (n)(n)(n)(n)
جس بوڑھے کو آپ نے یہ غزل پڑھائی،اس کی تکلیف کیلیے معذرت خواہ ہوں :unsure:
:):):)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایک 45 سالہ بوڑھے کو، جو مسلسل عمر قید کی دوسری ٹرم بھی کاٹ رہا ہو اس کو ایک ایسی غزل میں ٹیگ کر دیا جس میں، آؤ گی، جاؤ گی، دکھاؤ گئی، سجاؤ گی، بناؤ گی، اٹھاؤ گی، بٹھاؤ گی، گھماؤ گی، پھراؤ گی کا اشتیاق بھرا بے رحمانہ استعمال بھی ہے اور ظالم کی سسکار بھری تکرار بھی، آپ نے اپنے قلم کی گوہر فشانی دکھا دی لیکن وہ گوہر کس کس کے زخموں پر نمک بن کر گرے اللہ ہی جانتا ہے۔ اب بوڑھوں کو رلاؤ گے کیا۔ ع۔ جا چھوڑ دیا حافظِ قرآن سمجھ کر :)
سرخ سلام ایسی ترجمانی کو کہ جو چھاپ تلک سب چھین لے گئی کون جانے اس ایک مراسلے نے کیا ستم ڈھائے ہیں آہ ۔
ہے کوئی مردم گزیدہ ! گردن بریدہ !آہن چشیدہ ! جواس آہ کے کے پیچھے کی کہانی بلکہ درد کی داستانوں کے بل کھاتے پہلؤوں کا اندازہ کرے۔
کوئی مردم گزیدہ
 
فاخر رضا

یہ بار بار پڑھنے والی چیز ہے. واہ واہ
 
Top