اسد
محفلین
میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے اردو بلوگر ایسی ٹمپلیٹس استعمال کرتے ہیں جن میں مکمل تحریر سرورق پر نظر آتی ہے۔ عام طور پر سرورق پر تحاریر کی تعداد تین سے سات تک ہوتی ہے لیکن ان کا مکمل مواد سرورق پر نظر آتا ہے۔ میں اس کا یہ مطلب اخذ کرتا ہوں کہ بلوگرز ایسی ٹمپلیٹس استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے ان میں کوئی بھی ریسپونسِو ٹمپلیٹ نظر نہیں آئی۔
اگر آپ مکمل تحریر سرورق پر دکھانے والی کسی (انگلش) ریسپونسِو ٹمپلیٹ کے بارے میں جانتے ہیں تو اس کا ربط شریک کریں، میں اسے اردوانے کی کوشش کروں گا۔
میں نے اب تک جتنی ریسپونسِو ٹمپلیٹس اردوائی ہیں وہ تمام صرف تحریروں کا خلاصہ سرورق پر دکھاتی ہیں اور مکمل تحریر پڑھنے کے لئے تحریر کے صفحے پر جانا پڑتا ہے۔ شاید اس قسم کی ٹمپلیٹس ہر اردو بلوگر کو پسند نہیں ہیں۔