عاطف بٹ
محفلین
السلام علیکم
اب میں شروع میں ہی بتا دوں کہ میں سولہ گھنٹے کا وقت دے کر یہ دھاگہ شروع کررہا ہوں اور اب اگر کوئی مجھ سے ناراض ہوا یا کسی نے غصہ کیا تو میں اور تعبیر مل کر اس کی خبر لیں گے!
تو محفل والو، بات یہ ہے کہ بھئی اپنی تعبیر کو محفل میں آئے آج پانچ برس مکمل ہوگئے ہیں۔ سب سے پہلے تو میں انہیں مبارکباد پیش کرلوں، باقی باتیں بعد میں کرتا ہوں!
تعبیر، بہت بہت مبارک ہو کہ آپ کے محفل کے ساتھ تعلق کی آدھی دہائی مکمل ہوگئی۔
ان پانچ برسوں میں آپ نے اہل محفل کے دلوں میں جس طرح جگہ بنائی ہے، اس پر تو آپ واقعی مبارکباد اور شاباش کی مستحق ہیں!
میری دوست ہیں تو مجھے تو سب سے زیادہ خوشی ہے اور فخر بھی کرتا ہوں کہ اتنے شاندار طریقے سے اراکینِ محفل کے لئے نت نئے آئیڈیاز ڈھونڈ کر لاتی ہیں۔
محفل کے ساتھ پانچ سالہ سفر مکمل کرنے پر ایک بار پھر سے بہت بہت مبارک ہو!
یہ پھول میری طرف سے آپ کے لئے!
چلو بھئی، اب آپ سب لوگ تعبیر کو مبارکباد تو دیں گے ہی، ساتھ ساتھ کچھ سوالوں کے جواب بھی دیجئے!
1) تعبیر کا مزاج اور رویہ آپ کو کیسا لگا؟
2) آپ کی نظر میں ان کی سب سے اچھی خوبی کون سی ہے؟
3) آپ کو ان کے رویے میں کوئی منفی بات نظر آئی؟ اگر ہاں تو کیا؟
4) تعبیر کے نِک نیم اور اوتار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
5) تعبیر کے لئے کوئی مشورہ ہو تو ضرور دیجئے مگر یہ یاد رکھئے کہ کسی غلط مشورے پر جوابی ردعمل کے لئے ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا!
اب کچھ سوالات تعبیر کے لئے:
1) محفل کا پتہ کیسے چلا تھا اور محفل کو کیسا پایا؟
2) محفل کے ساتھ پانچ سال کیسے گزرے؟
3) سب سے زیادہ کن زمروں میں جانا پسند کرتی ہیں؟
4) محفل میں آ کر سب سے پہلے کیا کرتی ہیں؟
5) محفل کو آپ کی زندگی میں کتنی اہمیت حاصل ہے؟
6) محفل کے ساتھ گزرے پانچ سال میں کوئی ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جسے سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟
7) محفل کے کسی رکن سے باقاعدہ ملاقات ہوئی؟ اگر ہاں، تو کس سے اور کیسی رہی؟
8 ) محفل کی بہتری کے لئے کوئی مشورہ یا تجویز دینا چاہیں تو کھل کر دیجئے مگر اسی اصول کو سامنے رکھتے ہوئے جو اوپر میں آپ کو مشورہ دینے کے حوالے سے لکھ چکا ہوں!