تعبیر کا مزاج اور رویہ آپ کو کیسا لگا؟
تعبیر اپیا بے حد خاص شخصیت ہیں اس محفل کی۔۔۔!
اتنی اچھی اتنی پیاری اور اتنی میٹھی کہ میں لفظوں میں نہیں ڈھال سکتی
بہت اپنائیت ہے ان کے انداز میں کہ پہلی بار بھی بات ہو تو لگتا ہی نہیں کہ پہلی بار ہو رہی ہے۔۔۔!
ہمدرد۔۔۔غمگسار۔۔غمخوار۔۔دل آویز ہیں اپیا۔۔۔۔!
آپ کی نظر میں ان کی سب سے اچھی خوبی کون سی ہے؟
بہت حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔۔۔کام آنے کے لیئے تیار رہتی ہیں
اور سب سے بڑھ کر یہی کہ ان سے اجنبیت بالکل محسوس نہیں ہوتی۔۔۔۔!
آپ کو ان کے رویے میں کوئی منفی بات نظر آئی؟ اگر ہاں تو کیا؟
نہیں ایسی کوئی بات مجھے نظر نہیں آئی۔۔۔۔!
تعبیر کے نِک نیم اور اوتار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
بہت اچھا نک نیم ہے۔۔لیکن اپیا اب اوتار بدل لیں بہت پرانا ہوگیا ہے
تعبیر کے لئے کوئی مشورہ ہو تو ضرور دیجئے مگر یہ یاد رکھئے کہ کسی غلط مشورے پر جوابی ردعمل کے لئے ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا
مشورہ تو کوئی نہیں لیکن اپیا سے ایک بات ضرور کہوں گی کہ اپنا ہمیشہ ڈھیر سارا خیال رکھیں اکثر میں نے دیکھا ہے کہ جو لوگ دوسروں
کا بہت خیال رکھنے والے ہوتے ہیں وہ خود اپنا خیال نہیں رکھتے ۔۔۔
اپیا آپ ہمیشہ خوش رہیں۔۔مسکراتی رہیں۔۔۔آپ کو کبھی کوئی مشکل در پیش نہ ہو ۔۔۔۔اور اگر ہو بھی تو وہ سہل ہوجائے۔۔آمین!
آپ بہت اچھی ہیں ۔۔۔۔اتنی کہ ایسے کم کم لوگ ہوتے ہیں۔۔۔لو یو اپیا!
محفل میں گزرے یہ پانچ سال آپ کو بے حد مبارک ہوں۔۔۔۔!
کوئی شک نہیں کہ آپ نے یہاں مسکراہٹوں۔۔اور اپنائیت کے بے شمار دیپ جلائے۔۔۔!
اپنی محبت کے معطر رنگا رنگا دلفریب پھول کھلائے مختلف دھاگوں کو صورت میں۔۔۔۔!
اور میری دعا ہے آپ ہمیشہ اسی طرح محفل کو اپنی شخصیت سے پر رونق کرتی رہیں۔۔۔آمین