تعبیر اور محفل کے پانچ سال

قیصرانی

لائبریرین
1) تعبیر کا مزاج اور رویہ آپ کو کیسا لگا؟
جیسے بڑی بہنیں ہوتی ہیں، بالکل ویسی ہی
2) آپ کی نظر میں ان کی سب سے اچھی خوبی کون سی ہے؟
جب ان کا موڈ آف ہوتا ہے تو خوش دکھائی دینی کی کوشش کرتی ہیں لیکن بہت بری طرح۔ اس طرح پتہ چل جاتا ہے کہ کب اور کس بات پر خفا ہیں
3) آپ کو ان کے رویے میں کوئی منفی بات نظر آئی؟ اگر ہاں تو کیا؟
اوپر والی بات، کہ خفا ہونے میں دیر نہیں لگاتیں (مذاق کر رہا ہوں آپی، سنجیدہ نہیں ہونا)
4) تعبیر کے نِک نیم اور اوتار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
تعبیر کا نک پسند کرنے کا ایک خاص پس منظر ہے۔ اس لئے اگر رائے دی تو وہ پس منظر سامنے آ جائے گا جو شاید انہیں پسند نہ ہو
5) تعبیر کے لئے کوئی مشورہ ہو تو ضرور دیجئے مگر یہ یاد رکھئے کہ کسی غلط مشورے پر جوابی ردعمل کے لئے ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا!​
:p
پانچ سال ہو گئے محفل پر آتے ہوئے، ابھی بھی چھٹیاں لینا بند نہیں کیں :(
 

آبی ٹوکول

محفلین
بہت بہت مبارک ہو تعبیر سسٹر واقعی آپکے پاس کمال کملا کے لاجواب آئیڈیاز ہوتے ہیں ہم نے آپ سے بہت کچھ سیکھا خوش رہیے ۔۔واسلام
 

الف عین

لائبریرین
تعبیر ، بہت بہت مبارک ہو۔ ویسے لگتا ہے کہ تم ابھی کل ہی یہاں آئی تھیں، دیکھتے دیکھتے پانچ سال بیت گئے!!
اللہ تعالیٰ دونوں جہانوں کی خوشیاں نصیب فرمائے۔
 
Top