تعبیر اور محفل کے پانچ سال

عمراعظم

محفلین
مبارک ہو تعبیر صاحبہ۔۔۔آپ کی ذات میں لوگوں کا اسقدراشتیاق آپ کی مقبولیت کی دلیل ہے ۔اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔(آمین)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
;)
تو محفل والو، بات یہ ہے کہ بھئی اپنی تعبیر کو محفل میں آئے آج پانچ برس مکمل ہوگئے ہیں۔ سب سے پہلے تو میں انہیں مبارکباد پیش کرلوں، باقی باتیں بعد میں کرتا ہوں!
تعبیر، بہت بہت مبارک ہو کہ آپ کے محفل کے ساتھ تعلق کی آدھی دہائی مکمل ہوگئی۔
ان پانچ برسوں میں آپ نے اہل محفل کے دلوں میں جس طرح جگہ بنائی ہے، اس پر تو آپ واقعی مبارکباد اور شاباش کی مستحق ہیں!
میری دوست ہیں تو مجھے تو سب سے زیادہ خوشی ہے اور فخر بھی کرتا ہوں کہ اتنے شاندار طریقے سے اراکینِ محفل کے لئے نت نئے آئیڈیاز ڈھونڈ کر لاتی ہیں۔
محفل کے ساتھ پانچ سالہ سفر مکمل کرنے پر ایک بار پھر سے بہت بہت مبارک ہو!
وعلیکم السلام​
بہت خوب عاطف بٹ !​
بہت بہت مبارک ہو تعبیر ! ایسے ہی محفل میں خوشیاں بکھیرتی رہیں۔ :)
چلو بھئی، اب آپ سب لوگ تعبیر کو مبارکباد تو دیں گے ہی، ساتھ ساتھ کچھ سوالوں کے جواب بھی دیجئے!
1) تعبیر کا مزاج اور رویہ آپ کو کیسا لگا؟
تعبیر کا نام دیکھتے ذہن میں 'خوش مزاجی' اور 'خوش دلی' کا خیال آتا ہے۔

2) آپ کی نظر میں ان کی سب سے اچھی خوبی کون سی ہے؟
وہی خوش دلی

3) آپ کو ان کے رویے میں کوئی منفی بات نظر آئی؟ اگر ہاں تو کیا؟
میرا خیال ہے نہیں۔ ایسا کبھی محسوس نہیں ہوا۔

4) تعبیر کے نِک نیم اور اوتار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

زبردست (y)

5) تعبیر کے لئے کوئی مشورہ ہو تو ضرور دیجئے مگر یہ یاد رکھئے کہ کسی غلط مشورے پر جوابی ردعمل کے لئے ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا! :p
سب کچھ تو بہترین ہے تو مشورہ کاہے کا۔ :)
 
امن ایمان

محفلین
1) تعبیر کا مزاج اور رویہ آپ کو کیسا لگا؟
2) آپ کی نظر میں ان کی سب سے اچھی خوبی کون سی ہے؟
3) آپ کو ان کے رویے میں کوئی منفی بات نظر آئی؟ اگر ہاں تو کیا؟
4) تعبیر کے نِک نیم اور اوتار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
5) تعبیر کے لئے کوئی مشورہ ہو تو ضرور دیجئے مگر یہ یاد رکھئے کہ کسی غلط مشورے پر جوابی ردعمل کے لئے ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا! :p

السلام علیکم،

تعبیر کے لیے میرے جوابات۔۔
1) تعبیر کا مزاج اور رویہ آپ کو کیسا لگا؟
ہممم میرا ذاتی خیال ہے کہ فرسٹ امپریشن کو کبھی لاسٹ امپریشن نہیں سمجھنا چاہیے۔۔۔آج سے کچھ سال پہلے تعبیر مجھے کچھ جلدی سے روٹھ جانے والی،دوسروں کی غلطی نظرانداز نہ کرنے والی لگی تھیں۔۔۔لیکن محفل میں ماشاءاللہ اُن کی اتنی مقبولیت اور پانچ سال میرے خیال کی نفی کرتے ہیں۔وہ اچھی ہیں تو ہی سب کو اچھی لگتی ہیں نا (اب تو سچی تعبیر کو سمجھنے کا دل چاہا رہا ہے )

2) آپ کی نظر میں ان کی سب سے اچھی خوبی کون سی ہے؟
ابھی تعبیر سے ملی ہی نہیں۔

3) آپ کو ان کے رویے میں کوئی منفی بات نظر آئی؟ اگر ہاں تو کیا؟
جو پہلے سوچا تھا وہ لکھ دیا نااا

4) تعبیر کے نِک نیم اور اوتار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
نک تو بہت اچھا ہے۔۔بہت نرم مزاجی کا تاثر دیتا ہے۔۔اوتار دیکھا نہیں۔

5) تعبیر کے لئے کوئی مشورہ ہو تو ضرور دیجئے مگر یہ یاد رکھئے کہ کسی غلط مشورے پر جوابی ردعمل کے لئے ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا!
مشورہ دینے کی پوزیشن میں ابھی نہیں۔۔۔اُن سے جیسے ہی ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔۔۔پھر ہی کچھ مزید لکھوں گی۔

اور ہااااااااں

تعبیر میری طرف سے بھی آپ کو بہت بہت مبارکباد۔
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم
اب میں شروع میں ہی بتا دوں کہ میں سولہ گھنٹے کا وقت دے کر یہ دھاگہ شروع کررہا ہوں اور اب اگر کوئی مجھ سے ناراض ہوا یا کسی نے غصہ کیا تو میں اور تعبیر مل کر اس کی خبر لیں گے! ;)
وعلیکم السلام
o_O:eek:o_O:eek:

عافی کے بچے یہ کیا کیا ہے؟ذرا ملو نا محفل سے باہر تمھیں تو میں ٹھیک کرتی ہوں ۔
پہلے میں تو تمھیں ٹھیک کر لوں باقیوں کی باری تو بعد میں آئے گی :p
دل تو چاہ رہا ہے کہ تمھیں پہچاننے سے ہی انکار کر دوں لیکن خیر چلو مجبوراً شکریہ شکریہ کہ لیتی ہوں :p
 
تعبیر

محفلین
سب کا بہت بہت بہت شکریہ جنہوں نے یہاں نا ||صرف مجھے یہاں مبارک باد دی بلکہ اتنے اچھا اچھا بھی لکھا :)
میں جلد ہی جوابات دونگی سب کاا نشاءاللہ ۔پہلے محفل کا جائزہ لے لوں اور معذرت خواہ ہوں کہ محفل پر اس بار کافی دنوں بعد آنا ہوا ۔
اس سے پہلے مجھے ہارٹ اٹیک ہو میں پہلے یہ جوابات دے لوں

بہت مبارک ہو تعبیر صاحبہ، ویسے ایک بات ہے عاطف بٹ صاحب کہ تعبیر صاحبہ کی اتنی عمر ہے کہ آپ جتنے ان کے بیٹے ہوں گے۔ :)
یاخدایا فرخ جی یہ میرا کونسا بیٹا ہے جس سے میری آج تک نا تو ملاقات ہوئی ہے اور نا ہی میں اسکا نام پتہ جانتی ہوں۔ :confused:
آپ کی کب اور کہاں ملاقات ہوئی اس سے ذرا میری بھی تو ملاقات کروائیں اس سے۔
میرا اکلوتا بیٹا ابھی ابھی ٹین ایج میں آیا ہے اور اسے اس ایج میں پہنچنے میں تو کئی سال لگیں گے ۔
البتہ میرے چھوٹے بہن بھائی اس عمر کی رینج میں ہیں۔
اتنی بڑی خبر لگا دی بغیر تحقیق کیے کم از کم تصدیق تو کر لیتے۔
ویسے یہ جیلسی میں کہا تھا یا مجھ سے کوئی دشمنی ہے۔
عافی اچھے سے جانتے ہیں کہ ہماری عمروں میں فرق ہے اور کل تک میں اسے چھوٹے ہی کہتی تھی لیکن وہ کسی بھی طرح مجھے بڑی کہنے کو تیار ہی نہیں ہیں۔
ہم دونوں نے ہی ایک دوسرے کو اس بےتکلفی کی اجازت دی ہے
جب ہم دونوں کو اس دوستی اور عمر کے فرق پر اعتراض نہیں ہے کسی تیسرے کو کوئی اعتراض نہیں ہو نا چاہیے ۔

پھر تو میں انہیں نانی ٹھیک ہی کہتا ہوں۔۔۔ :D
یہ بات مجھے بتانی تھی نا نواسے
گو کہ میرا کوئی بھی بہت بڑا بیٹا یا بیٹی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود یہ میرے نواسے ہیں اور ہاں میرا ایک پر نواسہ بھی ہے :p
 
ساجد

محفلین
تہنیتی پیغامات کے تبادلوں کا سلسلہ اردو محفل میں ایسے اچھوتے رنگ میں نظر آتا ہے کہ اردو زبان کی کسی دوسری ویب سائٹ پر اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ نفسا نفسی کے اس دور میں کسی کے پاس کسی کو یاد رکھنے کے لئے تھوڑا وقت مل جائے تو غنیمت ہے اور یہ اردو محفل کے رنگِ دوستی کا ہی کمال ہے کہ یہاں لوگ ایک دوسرے کو نہ صرف یاد رکھتے ہیں بلکہ ان کی زندگیوں کے ایامِ شادی و غم میں بھی ان کو خلوص بھرا ساتھ فراہم کرتے ہیں۔ میرے خیال میں ایسے سلسلوں کو مزید فروغ دینے کی سعی کرنا چاہئیے اور ایسے حالات پیدا کرنے سے حتی المقدور گریز کرنا چاہئیے جس سے اس خوبصورت سلسلے پر بھی سیاست و مذہب کے زمرے کا گماں ہونے لگے۔
 
عاطف بٹ

ساجد بھائی، صد فیصد متفق ہوں میں آپ سے۔ ایک دوسرے کے لئے خلوص کے اظہار کا جو سلیقہ یہاں دکھائی دیتا ہے، شاید ہی اس کی مثال کہیں اور مل سکے۔
یہاں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ مختلف اراکین محفل کے آپس میں تعلقات کی سطح اور نوعیت کیا ہے اور وہ ایک دوسرے سے کس حد تک بےتکلف ہو کر بات چیت کرتے ہیں اس کا فیصلہ انہیں خود کرنا چاہئے۔ دوسروں کے معاملات میں بےجا دخل اندازی سے جہاں محفل کا ماحول خراب ہوتا ہے، وہیں ایسا کرنے والے لوگ اپنی عزت بھی گنوا بیٹھتے ہیں۔
ہم سب کو یہ سمجھنا چاہئے کہ خدائی خدمتگاروں کی تحریک کئی عشرے پہلے ختم ہوگئی تھی، لہٰذا اردو محفل میں بیٹھ کر اس کے احیاء کی ناکام کوشش نہیں کی جانی چاہئے۔
 
فاتح

گو کہ ہم لوڈ شیڈنگ کے عہد میں زندہ ہیں لیکن خدارا خدائی خدمت گار تحریک پر کچھ مزید روشنی ڈالیے حضور
 
عاطف بٹ

محفلین
گو کہ ہم لوڈ شیڈنگ کے عہد میں زندہ ہیں لیکن خدارا خدائی خدمت گار تحریک پر کچھ مزید روشنی ڈالیے حضور
فاتح بھائی، یہ ایک سیاسی تحریک تھی جو 1920 کی دہائی کے آخر میں وجود میں آئی تھی۔ اس سے وابستہ لوگوں کو ’سرخ پوش‘ بھی کہا جاتا تھا۔ خان عبدالغفار خان، المعروف باچہ خان، اس کے بانی تھے۔ دراصل، یہ تحریک 1921ء میں وجود میں آنے والی انجمنِ اصلاحِ افغان کی نئی شکل تھی۔
مذکورہ انجمن سے کوئی اصلاح کا کام پتہ نہیں ہوسکا یا نہیں، البتہ آج کل کچھ ’سیاہ پوش‘ اس انجمن کے تیسرے وجود یعنی ’انجمنِ راہنمائیِ دخترانِ ملتِ بیضہ‘ کی تشکیل کے چکر میں ہیں۔ میرا تو خیال ہے کہ نئے خدائی خدمتگاروں کو میر کی طرح گھر کی سُدھ لینی چاہئے۔
 
ہمارے ایک عزیز از جان دوست کے بقول ہمارا بھی کوٹ سیاہ ہے اور آپ کی تصویر بھی سیاہ۔۔۔ لہٰذا بالفصاحت و بالصراحت بیان ہو کہ سیاہ پوشوں سے مراد کون ہیں نیز اس میں ہمارا شمار بھی ہے کہ نہیں
 
عاطف بٹ

محفلین
ہمارے ایک عزیز از جان دوست کے بقول ہمارا بھی کوٹ سیاہ ہے اور آپ کی تصویر بھی سیاہ۔۔۔ لہٰذا بالفصاحت و بالصراحت بیان ہو کہ سیاہ پوشوں سے مراد کون ہیں نیز اس میں ہمارا شمار بھی ہے کہ نہیں
آپ کے کوٹ اور ہماری تصویر کے سیاہ ہونے سے کچھ نہیں ہوتا۔ اوپر پوشاکِ اسود سے مراد وہ لبادہ تھا جو کسی شخص کے کرتوت اسے اوڑھا دیتے ہیں۔ خلعتِ فاخرہ کا تو آپ نے سنا ہی ہوگا، بس اسی میں خ کی جگہ ج لگا لیجئے کہ خلعتِ فاخرہ کسی کارنامے کے انعام کے طور پر عطا ہوتی ہے اور دوسری قسم کی خلعت بلاوجہ دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے والوں کو پہنائی جاتی ہے۔
 
ہم تو سمجھے تھے جو فجر کی نماز بروقت ادا کرتے ہیں انھیں خلعت فاجرہ عطا کی جاتی ہے
 
ساجد

محفلین
ہمارے ایک عزیز از جان دوست کے بقول ہمارا بھی کوٹ سیاہ ہے اور آپ کی تصویر بھی سیاہ۔۔۔ لہٰذا بالفصاحت و بالصراحت بیان ہو کہ سیاہ پوشوں سے مراد کون ہیں نیز اس میں ہمارا شمار بھی ہے کہ نہیں
فاتح و عاطف بٹ ،
سراپا ہائے ہر دو بردران پر میری خامہ فرسائی کے پس منظر میں تو شاعر کا ذیل کا خیال کارفرما تھا ۔
مَپُرس وجہ سوادِ سفینہ ہا غالب
سخن بہ مرگِ سخن رس سیاہ پوش آمد
غالب، میری بیاضوں کی سیاہی کا سبب مت پوچھ، (کہ میری) شاعری سخن شناس انسانوں کی موت پر سیاہ (ماتمی) لباس پہنے ہوئے ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
تعبیر ایسے مراسلے پڑھ کر واپس آنے سے تو رہی کہ اس کی سمجھ میں ہی کچھ نہیں آنا۔
 
امن ایمان

محفلین
ہوسکتا ہے سبھی کو میری بات بُری لگ جائے۔۔۔مجھے معاف کیجئے گا ۔۔۔لیکن۔۔آپ سب دھاگے کو اتنا آف ٹاپک کیوں لے جاتے ہیں۔۔؟؟؟ ایسا نہ کیا کریں نا :?
 
Top