عثمان قادر
محفلین
شادی کے خواہشمند کنوارے لڑکوں اور لڑکیوں کے نام ...
کہتے ہیں کہ جسے اچھی بیوی ملے وہ یہ سمجھے کہ اسے دنیا میں جنت ملی اور جسے اچھی بیوی نہ ملے وہ شکر ادا کرے کہ دوسری شادی کا خرچا بچ گیا ....
اگر آپ کی بیوی لڑاکی ھے تو آپ بہت خوش قسمت ہیں ...
ایسی بیوی کے ڈر سے مہمان آپ کے گھر نہیں آتے ...
ہمسائے چینی پتی مانگنے نہیں آتے..
گلی میں بچے شور نہیں کرتے ...
خاندان بھر کی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہوتی ہیں ...
شکل ایسی مسکینوں جیسی ہو جاتی ہے کہ کوئی ادھار دینے سے انکار نہیں کرتا اورنہ ہی کوئی ادھار مانگتا ہے ...
میرے خیال میں لڑاکا بیویاں پاکستانی بیٹسمینوں کو باؤنسر کو "ڈک" کرنے کی ٹرینگ زیادہ اچھے سے کرا سکتی ہیں ...
شادی کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کو بزرگ "ضروری بات کرنی ہے " کہہ کر کمرے سے باھر نہیں نکالیں گے ...
شادی شدہ بندے کو کسی پیر کا مرید ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی ...
پیر کو کام سے چھٹی کرنے کا دل نہیں کرتا ...
بیوی کے تھلے لگنے سے سردی نہیں لگتی ...
جس کی بیڈ شیٹ خریدنے کی اوقات نہیں ہوتی اسے بھی ڈبل بیڈپر سونے کا موقع مل جاتا ہے ...
عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ شادی کے بعد مفاہمت کا لفظ معیوب نہیں لگتا ..
اگر آپ سرکاری افسر ہیں تو شادی آپ کی جھوٹ بولنے کی صلاحیت مزید نکھار سکتی ہے ...
شادی شدہ عورتوں کو وزن بڑھنے پر رشتے داروں کے طعنے نہیں سننے پڑتے۔۔۔۔
شادی شدہ عورتیں محلے کے ہر اوباش نوجوان کی بہن ہوتی ہیں ...
اور وہ لڑکے جو انہیں شادی سے پہلے "تنگ" کر تے تھے انہیں بچوں کا ماموں بنا کر انتقام بھی لے سکتی ہیں ....
محلے کا کوئی بھی لڑکا آپ کو دیکھ کر سیٹی نہیں بجائے گا ...
حکم چلانے کے لیے پرسنل غلام کی سہولت بھی میسر ہوتی ہے ...
بھابھیوں کے "مظالم" سے بھی جان چھوٹ جاتی ہے ...
(عثمان)