غزل: اے یادِ رفتگاں! مجھے جینے کا چھوڑیو

اے یادِ رفتگاں! مجھے جینے کا چھوڑیو
جو زخم کھائے ہیں، انھیں سینے کا چھوڑیو

اپنی گلی میں دے کے ٹھکانا فقیر کو
مکے کا چھوڑیو، نہ مدینے کا چھوڑیو

ساقی! پلائیو تو نہ آنکھیں ملائیو
مجھ کو بچائیو، مجھے پینے کا چھوڑیو

گر روئیو تو مجھ سے لپٹ کر نہ روئیو
دریا میں ڈالیو تو سفینے کا چھوڑیو

میری سزا میں کیجیو مُلا سے مشورہ
مے اک طرف، لہو بھی نہ پینے کا چھوڑیو

راحیلؔ دل بھی چھوڑ گیا اب تو، اے خدا
اس حال میں نہ ہاتھ کمینے کا چھوڑیو​
 
شکریہ محترمی۔
واہ راحیل صاحب ! مزو اچی ویو ۔ ۔ ۔
واہ کا شکریہ۔ مزہ اچی دیو پہ بھی مناسب جوابی کارروائی۔ ترجمہ کر دیں تو ممنون ہوں گا۔
ماشاءاللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔موتی موتی شعر۔۔۔جواہرات جڑ گئے ۔۔ماشاءاللہ
جزاک اللہ۔ :in-love:
 

بے الف اذان

محفلین
آخری تدوین:
اے یادِ رفتگاں! مجھے جینے کا چھوڑیو
جو زخم کھائے ہیں، انھیں سینے کا چھوڑیو

اپنی گلی میں دے کے ٹھکانا فقیر کو
مکے کا چھوڑیو، نہ مدینے کا چھوڑیو

ساقی! پلائیو تو نہ آنکھیں ملائیو
مجھ کو بچائیو، مجھے پینے کا چھوڑیو

گر روئیو تو مجھ سے لپٹ کر نہ روئیو
دریا میں ڈالیو تو سفینے کا چھوڑیو

میری سزا میں کیجیو مُلا سے مشورہ
مے اک طرف، لہو بھی نہ پینے کا چھوڑیو

راحیلؔ دل بھی چھوڑ گیا اب تو، اے خدا
اس حال میں نہ ہاتھ کمینے کا چھوڑیو​

بہت خوبصورت غزل۔ بہت داد قبول ہو جناب
 
بہت خوبصورت غزل۔ بہت داد قبول ہو جناب
شاہِ تحریف کی جانب سے تعریف۔ زہے نصیب!
پھر تو مشکل زبان ہوئی۔ میں سن پچانوے تک کراچی میں پلا بڑھا۔ سسرال ہنوز وہیں ہے۔ پنجاب اور سندھ کمر سے کمر ملائے کھڑے ہیں۔ پھر بھی میں اندازہ نہیں کر پایا۔ پس ثابت ہوا کہ سندھی نہایت دشوار زبان ہے۔:baringteeth:
 
شاہِ تحریف کی جانب سے تعریف۔ زہے نصیب!

پھر تو مشکل زبان ہوئی۔ میں سن پچانوے تک کراچی میں پلا بڑھا۔ سسرال ہنوز وہیں ہے۔ پنجاب اور سندھ کمر سے کمر ملائے کھڑے ہیں۔ پھر بھی میں اندازہ نہیں کر پایا۔ پس ثابت ہوا کہ سندھی نہایت دشوار زبان ہے۔:baringteeth:

ارے بھئی غنچہ میاں!
ذرا لانا تو ہمارا قلمدان۔ راحیل بھائی کی اس غزل پر ایک پیروڈی ہی لکھ ماریں۔ اقلیمِ تحریف کی حکمرانی تو مل ہی گئی ہے۔
 
راحیل فاروق بھائی بہت خوبصورت غزل ہے۔ حسبِ روائت آپ کی شاعری پڑھ کر لطف آگیا۔
اور سنا کہ آپ کراچی میں رہے ہیں۔ اور تاحال سُسرائیل اسی شہر میں ہے۔
کب لائے جائیں گے آپ ممکنہ طور پر؟
 
راحیل فاروق بھائی بہت خوبصورت غزل ہے۔ حسبِ روائت آپ کی شاعری پڑھ کر لطف آگیا۔
سراپا سپاس!
اور سنا کہ آپ کراچی میں رہے ہیں۔ اور تاحال سُسرائیل اسی شہر میں ہے۔
کراچی میں بچپن گزرا۔ سسرائیل یوں تو کہاں نہیں ہے مگر ہمارا والا کراچی ہی میں سمجھیے۔ سٹیل ٹاؤن۔
کب لائے جائیں گے آپ ممکنہ طور پر؟
مرنے کو اس گلی میں بلایا گیا ہمیں--
راحیلؔ اگر بلائے نہ جائیں تو آئیں کیا؟​
 

الف عین

لائبریرین
رکھیو غالب مجھے اس تلخ کلامی سے معاف

یوں شاعری کرو ہو کہ مومن بھی داد دیں
غالب ۔کہ میر و داغ ، کسی کو نہ چھوڑیو
 
Top