فائرفوکس کے لئے اردو سپیل چیکر

اسد

محفلین
میں نے اعجاز اختر صاحب ( الف عین ) کی اردو ڈکشنری استعمال کرتے ہوئے فائر فوکس کی لغت (سپیل چیکر) تیار کی ہے۔ اسے آپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ/انسٹال کر سکتے ہیں۔
فائرفوکس میں یہ ربط کھولنے پر ڈاؤنلوڈنگ شروع ہو جائے گی:
Dict-IN-01.png

ڈاؤنلوڈ مکمل ہونے کے بعد براؤزر انسٹال کرنے کی اجازت مانگے گا:
Dict-IN-02.png

'Install Now' بٹن پر کلک کریں گے تو ڈکشنری انسٹال ہو جائے گی:
Dict-IN-03.png

اس کے بعد آپ کسی ایک سے زیادہ سطروں والے ٹیکسٹ ایریا میں رائٹ کلک کریں، 'Languages' پر کلک کریں اور 'Urdu (India)' پر کلک کریں۔
Dict-IN-04.png

اگر آپ کے پاس اردو ڈکشنری پہلے سے انسٹال ہے تو وہ موجود رہے گی اور یہ نئی ڈکشنری بھی فہرست میں شامل ہو جائے گی۔
 
جیہ

لائبریرین
میرے ساتھ انسٹال ہو گیا ہے مگر۔۔۔ لینگعیج والا آپشن رائٹ کلک کے ساتھ نہیں آ رہا
 
اسد

محفلین
میرے ساتھ انسٹال ہو گیا ہے مگر۔۔۔ لینگعیج والا آپشن رائٹ کلک کے ساتھ نہیں آ رہا
'Tools' مینو میں 'Options' پر کلک کریں اور نمودار ہونے والی ونڈو میں 'Advanced' ٹیب پر کلک کریں، 'Check my spelling as I type' سلیکٹ ہونا چاہیے۔
Dict-IN-05.png

رائٹ کلک محفل کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کریں تو کام کرنا چاہیے۔
پہلے سے انسٹال کی جانے والی ڈکشنری کیا بعد میں بھی انسٹال کی جا سکتی ہے۔ :) ... کوئی لنک وغیرہ۔
اوپر چوتھی تصویر میں جہاں آپ نے ڈکشنری چنی تھی اس میں نیچے 'Add Dictionaries' پر کلک کریں، فوئرفوکس ایکسٹینشنز کی سائٹ پر اردو ڈکشنری موجود ہے۔ اس ڈکشنری میں ایک لاکھ سولہ ہزار الفاظ ہیں، اگر آپ کو:
پھرپھر ، پھرپھرا ، پھرپھراؤ ، پھرپھراؤں ، پھرپھرائی ، پھرپھرائیاں ، پھرپھرائیں ، پھرپھرائیے ، پھرپھرائے ، پھرپھراتا ، پھرپھراتی ، پھرپھراتیں ، پھرپھراتے ، پھرپھرانا ، پھرپھرانی ، پھرپھرانے ، پھرپھراہٹ ، پھرپھراہٹیں ، پھرپھرایا ، پھرپھری ، پھرپھریے
کی قسم کے الفاظ کی املا چیک کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو اسے استعمال کریں :) :) اعجاز صاحب کی فہرست میں اب پینتالیس ہزار چھ سو الفاظ موجود ہیں۔
 
اسد

محفلین
آپ مزید الفاظ اپنی یوزر ڈکشنری میں شامل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو علم ہے کہ لفظ درست لکھا ہے لیکن ڈکشنری میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے سرخ لکیر اس کے نیچے نظر آ رہی ہے تو اس لفظ پر رائٹ کلک کریں
Dict-cor003.png

کونٹیکسٹ مینو نمودار ہو گا جس میں اوپر لفظ سے ملتے جلتے الفاظ تبدیلی کے لئے موجود ہوں گے اور ان کے نیچے 'Add to Dictionary' کی اوپشن ہو گی
Dict-cor005.png

'Add to Dictionary' پر کلک کرنے سے یہ لفظ آپ کی ڈکشنری میں شامل ہو جائے گا
Dict-cor006.png

اگر لفظ غلط ٹائپ ہوا ہے تو اس پر رائٹ کلک کریں، کونٹیکٹ مینو میں کسی لفظ پر کلک کرنے سے آپ کا لکھا ہوا لفظ آپ کے چنے ہوئے لفظ سے تبدیل ہو جائے گا۔
 
دوست

محفلین
چلیں جی اسے چیک کرتے ہیں۔ لبرے آفس اور ہن اسپیل میں بھی شامل کروائیں اسے۔
 
اسد

محفلین
میں اردو کے لئے ایک اور ڈکشنری بھی تیار کر رہا ہوں، جو کہ فی الحال الفاظ کی فہرست جمع کرنے کے مرحلے میں ہے۔ اس فہرست میں ابھی تک پینتیس ہزار سے زیادہ الفاظ شامل کیے ہیں۔ لیکن یہ تعداد بہت کم ہے اور اس میں اضافے کی ضرورت ہے۔ میں نے فائرفوکس اور لبرے / اوپن آفس کے لئے اس فہرست کو ڈکشنری کی شکل دی ہے، انہیں انسٹال کر کے نئے الفاظ تجویز کریں جو اس فہرست اور ڈکشنری میں شامل کیے جا سکیں۔ یہ ڈکشنریاں اعراب کے بغیر ہیں اور اعراب کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔

فائرفوکس کی لغت ڈاؤنلوڈ کریں - انسٹال کرنے کے لئے فائرفوکس میں اس xpi فائل کو اوپن کریں۔

لبرے / اوپن آفس کی لغت ڈاؤنلوڈ کریں - انسٹال کرنے کے لئے ڈاؤنلود کرنے کے بعد oxt فائل پر ڈبل کلک کرنا ہو گا۔
 
دوست

محفلین
فائر فاکس کی پچھلی لغت والے الفاظ بھی شامل کر لینے تھے۔ لیکن وہ سابقے لاحقے والے نہیں ہوں گے۔
 
arifkarim

معطل

مائکروسافٹ ورڈ کی لغت لسٹ بھی درکار ہے۔
 
اسد

محفلین
فائر فاکس کی پچھلی لغت والے الفاظ بھی شامل کر لینے تھے۔ لیکن وہ سابقے لاحقے والے نہیں ہوں گے۔
یہ بھی سادہ لغت ہے، صرف پینتیس ہزار الفاظ ہیں اس لئے سابقے لاحقے استعمال نہیں کیے۔ لیکن پرانی لغت میں بیشتر الفاظ خاصے مشکوک ہیں، اس لئے انہیں کتابی لغت سے دیکھے بغیر شامل کرنا مشکل ہے۔
مائکروسافٹ ورڈ کی لغت لسٹ بھی درکار ہے۔
اس فہرست میں سے بیشتر الفاظ مائکروسوفٹ کی لغت میں موجود ہیں۔ جن الفاظ کو ورڈ سرخ انڈرلائن کرتا ہے وہ اس ٹیکسٹ فائل میں ہیں۔ انہیں کسٹم لغت میں شامل کرنے سے پہلے چیک کرنا ضروری ہے۔
 
اسد

محفلین
کچھ الفاظ تو غلط ہیں، کچھ جوڑ کے لکھے گئے ہیں اور بعض دوسری غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ انگلش الفاظ ہیں، جگہوں کے نام ہیں، وغیرہ، وغیرہ۔ مجھے موقع نہیں مل سکا کہ انہیں چیک کر سکوں۔ پانچ سو سے کچھ زیادہ الفاظ ہیں۔
 
Top