ساقی۔
محفلین
محترم جناب بھائی محمد اسامہ سر سری صاحب کے سلسلے"شاعری سیکھیں" سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں کے لیے ایک نظم لکھنے کی کوشش کی ہے ۔اسامہ بھائی سے اصلاح کی گزارش کی تھی ۔انہوں نے نہایت محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اصلاح بھی کی اور مزید اصلاح کے لیے یہاں موضوع بنانے کا مفید مشورہ بھی عنایت کیا۔ ان کا نہایت شکر گزار ہوں ۔
محبت محبت محبت کرو تم
محبت کرو گے محبت ملے گی
خوشی تم جو دو گے ،تو سکھ ہی ملے گا
اگر دو گےدکھ، تو مصیبت ملے گی
یہ باتیں مری یاد رکھنا اے بچو
ستاو گے گر تو صعوبت ملے گی
بھلا دوسروں کا جو چاہو گے تم تو
خدا کی طرف سے نجابت ملے گی
نبی کی محبت کو دل میں بسا لو
نبی آخری کی قرابت ملے گی
کرو گے عبادت خدا کی اگر تم
تو دنیا میں ہی تم کو جنت ملے