آٹھویں سالگرہ محسن شفیق حجازیاں

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے ایک غیر فعال رکن محسن شفیق حجازی تھے۔ خاصے فعال رکن ہوا کرتے تھے اردو محفل کے۔ پھر جیسے جیسے ان کی شادی کی تاریخ نزدیک آتی گئی وہ اردو محفل سے دور ہوتے گئے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کی ابھی تک شادی نہیں ہو سکی۔ شنید ہے کہ ان کی ہونے والی خاتون اول نے کہہ رکھا ہے کہ پہلے اردو محفل کو سوکن کے عہدے سے ہٹاؤ پھر بات آگے بڑھے گی۔ کوئی ان کو سمجھائے کہ بھائی جی تانکا جھانکی تو کسی بھی عہد میں ممنوع نہیں رہی۔

اکثر فیس بُک پر پائے جاتے ہیں۔ تو ان کی کچھ شفیق حجازیاں فیس بک سے لیکر یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ان کی فٹوٹیاں ٹویٹر پہ بھی بہت مقبول ہیں۔
میرا خیال ہے اگر وہ بھی یہاں پیش کی گئیں تو سالگرہ کا رنگ دو بالا ہو جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
  • رمضان نشریات دیکھنے کی دعا "اعوذ باللہ میں الشیطان الرجیم۔
  • ایک سادہ، ایک کمبل والا مولوی، ادھیڑ عمر میزبان، درجن بھر حسینائیں، اسٹوڈیو میں مصنوعی تالاب کنارے تیز روشنیوں میں ڈیڑھ دو گھنٹے بھون لیں، لذیذ رمضان نشریات تیار ہیں۔
  • پکوڑے، سموسے، کچوریاں، رول، دہی بھلے، چاٹ اور ملک شیک، آپ افطاری کے بعد غشی کے عالم میں چلے اور اسی حالت میں آپ کا وصال ہوا۔
  • شیطان کا تو علم نہیں البتہ ڈاکٹر عامر لیاقت ماہ رمضان کے دوران جیو کے اسٹوڈیوز میں قید رہیں گے۔
  • جناب اویس مظر ٹپی نے بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ آپ نے اس دوران حرم کے ارد گرد کی زمین کا بھی جائزہ لیا۔
  • جناب صدر کو حاصل استثنیٰ بلا وجہ ہدف تنقید ہے۔ خود نظام کائنات میں شیطان کو تاقیامت استثنیٰ حاصل ہے۔ جبکہ سوئس حکام کو دو نمبر خط کے حوالے سے آسمان کی تاریکیوں میں شیطان کو بڑبڑاتے سنا گیا کہ اے آئیڈیا تے قسمے میرے ذہن وچ وی نئیں سی آیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
  • ایک مختصر مضمون "پاکستان ہمارا ملک ہے۔ یہ اسلام کے نام پر بنا تھا۔ چونکہ صرف نام پر بنا تھا اس لیے اسلام بھی برائے نام ہی ہے۔"
  • فی زمانہ اچھا مسلمان وہ ہے جس کی جیکٹ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہیں۔
  • "طبی معائنے کے لیے کینیڈا جا رہا ہوں۔ جلد واپس آؤں گا۔ طاہر القادری۔" کیوں سرکار ادھر آپ کے پرزے اور مکینک نہیں کیا؟ امپورٹڈ مال کا یہی مسئلہ ہے۔
  • اہم اعلان "کراچی این اے ۲۵۰ میں اتوار کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔ حق پرست کارکنان کم از کم سات فالتو انگوٹھے ساتھ لائیں۔ شکریہ۔
  • ووٹوں کی گنتی کے علاوہ تحریک انصاف کو انتخابات کے نتائج کے بعد اپنے کارکنان کی بھی ایک مرتبہ گنتی کر لینی چاہیے۔
  • مناسب ہو گا کہ الطاف بھائی لندن کی سکونت ترک کر کے ایبٹ آباد منتقل ہو جائیں۔ قیام کے دوران البتہ پولیو کے قطرے پینے سے گریز کریں۔ حق پرست عوام و کارکنان کو ہدایات جاری کر دین کہ پولیو کی ٹیموں کو دیکھتے ہی گولی سے اڑا دیا جائے۔ کوئی پھر بھی آن دھمکے تو کہلوا دیں کہ ہمارے گھر میں تو سب بچے پہلے ہی پئے ہوئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
  • کراچی میں تو بلٹ ٹرین بہت عرصے سے چل رہی ہے۔ ہزاروں مسافر اپنی آخری منزل کو بخیر و عافیت پہنچ چکے۔
  • امریکہ کو سمجھانا ہو گا کہ اسحاق ڈار کے ہوئے ہوئے ڈرون حملے قطعی غیر ضروری ہیں۔ یہی میزائل کہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے کام آ سکتے ہیں۔
  • پاکستان اور امریکہ سوچ کے اعتبار سے ہم خیال ہیں۔ امریکی پرانی جنگین بند کرنے کے لئے نئی جنگیں چھیڑ لیتا ہے۔ یہی حال ہم غیر ملکی قرضوں کے ساتھ کرتے ہیں۔
  • حضرت اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا، "بھائی جان! تھوڑے سے پیسے مل جائیں گے؟ کوئی دو چار ارب ڈالر کھلا پڑا ہو؟
  • حکومت ٹیکس کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے کا ارادہ رکھتی ہے۔ "بمب" سازی کا سامان ہی اس قدر مہنگا کر دیا جائے کہ واردات کرنے کا سوال ہی پیدا نہ ہو۔
  • امت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے۔ یہ اور بات ہے کہ جسم پر جگہ جگہ امریکی ٹیٹو بنے ہوئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
  • سیٹھی صاحب کا نیویارک میں فلیٹ اصل میں امریکہ پر ان کے قبضے کی لاشعوری خواہشات کا عکاس ہے۔ عالمی طاقت پر دو دو مرلے کر کے ہی قابض ہوا جا سکتا ہے۔ ان کی طرف سے ٹیکس کی عدم ادائیگی بھی غلط ہاتھوں میں پیسہ جانے سے روکنے کی ادنیٰ سی کاوش ہے۔ اور سیٹھی صاحب کی معاملہ فہمی و دور اندیشی پر دلیل ہے۔ ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے کسی نہ کسی طرح امریکہ میں فلیٹ ہی لینا ہے تو ہم ہی اپنے فلیٹ کے پردے صوفے کیوں نہ بدل لیں۔ اسے عملیت پسندی کہتے ہیں۔
  • ہمیں کمزور قوم نہ سمجھا جائے۔ ہمارے بہت سے جرنیل حضرات الحمد للہ پورے یورپ اور امریکہ کے بہت سے حصوں پر کنال دو دو کنال کر کے قابض ہیں۔
  • اس معاشرے میں جس کو بھی آئینہ دکھایا جائے تو جواب ملتا ہے فلاں کے چہرے پر بھی تو پچھلے سال چیچک نکل آئی تھی۔
  • پی آئی کی ۲ پروازوں سے پرندے ٹکرا گئے۔ پرندوں نے اٹھ کر کپڑے جھاڑتے ہوئے کہا کہ دن ہی خراب ہے۔ کم از کم جہاز تو کسی ائیر لائن کا آ کر لگے۔ ٹکرانے والے پرندوں میں سے ایک طیارے کی حالت اور دوسرا کھڑکی میں سے ائیر ہوسٹس کا میک اپ دیکھ کر بے ہوش۔
  • ہم خطے میں طاقت کے توازن کے چکر میں ذہنی توازن ہی کھو بیٹھے ہیں۔
  • ضروریات بھی صاحب اولاد ہوتی ہیں۔ ایک کی تکمیل مزید ضروریات کو جنم دیتی ہے۔
  • کسی رقاصہ کے گھر گھس کر دن بھر گزارنے کے بعد معاوضہ الگ سے وصول کرنے والے خوش نصیب کو "سہیل وڑائچ" کہتے ہیں۔
 

ملائکہ

محفلین
بڑے مصروف انسان ہیں انکے پاس یہاں کے لئے وقت کہاں:) وہ وقت تو ماضی ہوا جب محفل پر وہ آتے تھے۔۔۔۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
  • یہ وطن تمہارا ہے، ہم ہیں خوامخواہ اس میں
  • ایسا کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے، ویسا کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے
  • پاکستانی ٹیم کے کوچ واٹ مور نے ٹیم.کی.کارکردگی پر عالمِ حیرت میں فرمایا کہ ہُن واٹ مور؟
  • "پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ واٹ مور اپنے کمرے میں مُردہ حالت میں زِندہ پائے گئے۔" ڈو مور، ڈومور کا ورد آپکی زبان پر جاری تھا
  • وہ ہاتھیوں کے کھانے اور دکھانے کے الگ ہوتے ہوں گے، اکمل برادران کو دانتوں کے ایک ہی سیٹ سے دونوں کام لینا ہوتے ہیں
  • پاکستان بھر میں ان پندرہ سدا بہار نوجوان بڈّھوں کے علاوہ کوئی کرکٹ نہیں کھیلتا؟
  • انہیں میں سے دوچار کھلاڑی پردیس سے کسی میم کو مسلمان کر لائیں گے اللہ اللہ خیر سلا
  • اب تو کھلاڑی کرکٹ کھیلنے کی بجائے کرکٹ سے کھیلنے لگے ہیں
  • مصباح الحق، شاہد آفریدی سمیت ٹیم میں دنیائے کرکٹ کے قائم علی شاہ بہت محنت سے جمع کیے گئے ہیں
 
Top