پیروڈی: تری پھوپھو کا لڑکا کون دیکھے

عاطف ملک

محفلین
محمداحمد بھائی کی انتہائی خوبصورت غزل پڑھی۔
بہت پسند آئی۔پسندیدگی کے ثبوت کے ساتھ حاضر ہوں:p:p:p
اساتذہ کرام اور محفلین سے گزارش ہے کہ اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔

(احمد بھائی سے معذرت کے ساتھ)

ہے مجبوری وگرنہ کون دیکھے
تری پھوپھو کا لڑکا کون دیکھے

تری محفل میں ہے بس قدر دل کی
یہاں پر میرا گردہ کون دیکھے

نہ بجلی ہے، نہ انٹر نیٹ، نہ بیلنس
"مری بے ربط دنیا کون دیکھے"

ترے کوچے میں اتنے "بم" ہیں واللہ!
وہاں تجھ سا "پٹاخہ" کون دیکھے

مہینے بھر کی تنخواہ داؤ پر ہو
تو میک اپ کا کرشمہ کون دیکھے

مرے نازک سے، کومل سے بدن پر
"ترے" نقشِ کفِ پا کون دیکھے

مزاج اوجِ ثریا پر ہیں اس کے
ترے دیور کا رشتہ کون دیکھے

تری آنکھوں میں بس تو جاؤں لیکن
نیا ہر دن ڈراما کون دیکھے

اگر پرمٹ ملیں ڈیزل کے یارو!
کہو ایماں سے، حلوہ کون دیکھے

جہاں کٹھ پتلیوں کا راج ہو عینؔ
وہاں پتلی تماشا کون دیکھے
محمد احمد بھائی کی غزل کا ربط:
غزل ۔ پسِ مرگِ تمنا کون دیکھے ۔ محمد احمدؔ
 
آخری تدوین:

عباد اللہ

محفلین
ہاہاہا عمدہ پیروڈی ہے
ترے کوچے میں اتنے "بم" ہیں واللہ!
وہاں تجھ سا "پٹاخہ" کون دیکھے
لگتا ہے پٹاخہ عورتیں والی لڑی حال ہی میں زیر مطالعہ رہی ہے ورنہ یہ کرشمہ کیونکر ممکن تھا:p:p
ہو جب خالہ کی لڑکی خوبصورت
تو پھر پھوپھو کی لڑکی کون دیکھے
سچ ہے کہ کچھ حقائق صرف شعرا کو القا کئے جاتے ہیں ورنہ ہم کیوں محروم رہتے :p
 

عاطف ملک

محفلین
ہاہاہا عمدہ پیروڈی ہے

لگتا ہے پٹاخہ عورتیں والی لڑی حال ہی میں زیر مطالعہ رہی ہے ورنہ یہ کرشمہ کیونکر ممکن تھا:p:p

سچ ہے کہ کچھ حقائق صرف شعرا کو القا کئے جاتے ہیں ورنہ ہم کیوں محروم رہتے :p
شکریہ عباد بھائی!
پٹاخہ عورتوں والی لڑی تو ابھی پڑھی :battingeyelashes:
عمدہ بھائی بہت عمدہ ۔مزاح سے بھر پور
نوازش عدنان بھائی!
بہت شکریہ :redheart:
بہت لطف آیا پڑھ کر بہت خوب آپ تو ماسٹر ہو گئے :)
البتہ کسی کسی شعر پر شبہ ہوا کہیں یہ آپ بیتی تو نہیں ہے؟
شکر ہے باقی اشعار پہ شبہ نہیں ہوا :p:p:p
:inlove::inlove::inlove:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
واہ بھئی واہ
مزہ آ گیا۔
بہت سی داد

ترے کوچے میں اتنے "بم" ہیں واللہ!
وہاں تجھ سا "پٹاخہ" کون دیکھے
حضور! کہاں پٹاخہ اور کہاں بم
پٹاخہ پٹاخہ ہی ہے :LOL::p
مرے نازک سے، کومل سے بدن پر
"ترے" نقشِ کفِ پا کون دیکھے
معصوم خواہشیں :p
مزاج اوجِ ثریا پر ہیں اس کے
ترے دیور کا رشتہ کون دیکھے
یعنی مزاج میں "ثریا صاحبہ" آ گئیں :ROFLMAO:
 

عاطف ملک

محفلین
ہو جب خالہ کی لڑکی خوبصورت
تو پھر پھوپھو کی لڑکی کون دیکھے
اوہو ابو عبداللہ بھائی تو مس ہو گئے تھے :)
اور "خالہ زاد" شدہ لوگ بھی :p:p:p
بہت شکریہ ابو عبداللہ بھائی:in-love::in-love::in-love:
واہ۔ بہت عمدہ۔ دلچسپ۔ مزیدار۔۔
حس مزاح کافی زبردست اور اعلیٰ ہے۔ (y)
شکریہ ہادیہ :)
آپ کا حسنِ ظن ہے :)
واہ بھئی واہ
مزہ آ گیا۔
بہت سی داد


حضور! کہاں پٹاخہ اور کہاں بم
پٹاخہ پٹاخہ ہی ہے :LOL::p

معصوم خواہشیں :p

یعنی مزاج میں "ثریا صاحبہ" آ گئیں :ROFLMAO:
ارے واہ۔۔۔۔۔۔۔۔آج کا دن تو یادگار ہے بھئی:)
بلال بھائی ہماری لڑی پہ آئے ہیں:in-love::in-love::in-love:
بہت شکریہ بلال بھیا کہ آپ نے اس قابل سمجھا :)
سلامت رہیں :)
 

سید عمران

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔
اگر ہر عمدہ اشعار کی اسی طرح پیروڈی ہوتی رہی تو۔۔۔
وہ دن دور نہیں جب لوگ مارے ڈر کے اچھے اشعار کہنا چھوڑ دیں گے!!!
:D:D:D
 
محمداحمد بھائی کی انتہائی خوبصورت غزل پڑھی۔
بہت پسند آئی۔پسندیدگی کے ثبوت کے ساتھ حاضر ہوں:p:p:p
اساتذہ کرام اور محفلین سے گزارش ہے کہ اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔

(احمد بھائی سے معذرت کے ساتھ)

ہے مجبوری وگرنہ کون دیکھے
تری پھوپھو کا لڑکا کون دیکھے

تری محفل میں ہے بس قدر دل کی
یہاں پر میرا گردہ کون دیکھے

نہ بجلی ہے، نہ انٹر نیٹ، نہ بیلنس
"مری بے ربط دنیا کون دیکھے"

ترے کوچے میں اتنے "بم" ہیں واللہ!
وہاں تجھ سا "پٹاخہ" کون دیکھے

مہینے بھر کی تنخواہ داؤ پر ہو
تو میک اپ کا کرشمہ کون دیکھے

مرے نازک سے، کومل سے بدن پر
"ترے" نقشِ کفِ پا کون دیکھے

مزاج اوجِ ثریا پر ہیں اس کے
ترے دیور کا رشتہ کون دیکھے

تری آنکھوں میں بس تو جاؤں لیکن
نیا ہر دن ڈراما کون دیکھے

اگر پرمٹ ملیں ڈیزل کے یارو!
کہو ایماں سے، حلوہ کون دیکھے

جہاں کٹھ پتلیوں کا راج ہو عینؔ
وہاں پتلی تماشا کون دیکھے
محمد احمد بھائی کی غزل کا ربط:
غزل ۔ پسِ مرگِ تمنا کون دیکھے ۔ محمد احمدؔ
عاطف بھیا کمال کردیا۔ بہت خوب، بہت مزہ آیا۔ بہت ساری داد قبول فرمائیں۔
 

شوکت پرویز

محفلین
بہت زبردست عاطف ملک صاحب!
ایک سے بڑھ کر ایک پیروڈی کر رہے ہیں آپ۔ حالانکہ پیروڈی کرنا کچھ آسان بات نہیں!

بہت داد قبول ہوں۔ بہت عمدہ۔۔
 
Top