ساتویں سالگرہ کوریج : جشنِ سالگرہ ہفتم

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جشنِ سالگرہ ہفتم
(کوریج)
السلام علیکم ،​
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہر سال یہ مہینہ سالگرہ کا ہوتا ہے اور اس بار بھی سالگرہ کا آغاز ہو چکا ہے ، سو دیکھتے ہیں اس بار کیا کچھ تقریبات شامل جشن ہوتی ہیں اور کون کون سے نئے اور پرانے سلسلے جاری و گزشتہ سے پیوستہ ہوتے ہیں :happy:
آپ تمام اراکین جو کوریج کرنا چاہیں یہاں آپ سب کو خوش آمدید !​
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا جناب ، اردو محفل فورم کے میدان جشن سالگرہ میں اب تک مختلف اسٹیج سج گئے ہیں اور مزید سجا چاہتے ہیں ۔

کچھ لوگ جاگ چکے ہیں ، کچھ ابھی اونگھ رہے ہیں کچھ میدان کا ایڈریس پوچھتے پھر رہے ہیں ، ہم لمحہ بہ لمحہ رپورٹ پیش کرتے جائیں گے تب تک یہاں دیکھیے کچھ مبارک باد پیش کرنے والوں کا ہجوم ہے یہاں شاید :happy:

مبارک مبارک کا یہ اسٹال شمشاد بھائی نے سجایا ہے
 

خواجہ طلحہ

محفلین
سکنجبین پینے کے لیے ادھر آجائیں سب۔۔
c4512.jpg
 
"تعاون فرمائیں آگے بڑھائیں" والے صندوقوں کی کھیپ آنے ہی والی ہے۔ ہم تک ان لاکرز کی چابیان کمپنی والوں نے بھجوا دی ہیں۔ اس دفعہ نہ صرف میکیلنکل لاک کا انتظام کیا گیا ہے بلکہ ساتھ ہی ڈیجیٹل پاسورڈ لاک بھی موجود ہے۔ :) :) :)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
اجی بھائی خواجہ صاحب یہ سگریٹ وگریٹ کا سٹال کہیں دیکھا آپ نے :)

محفل کے ماحول کو دھوئیں کی آلودگی سے پاک اور پیسیو اسموکنگ کے سد باب کی خاطر درج ذیل اقدامات اتھائے گئے ہیں۔ :) :) :)

600651_386537068069188_1485119470_n.jpg

اور اگر بجلی چلی گئی تو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اس وقت جو لوگ پنڈال میں داخل ہو رہے ہیں ان کی نظر اس کونے کی طرف جاتی ہے جس طرف ایک ہجوم اکٹھا ہے اور مبارک سلامت کا شور اٹھ رہا ہے۔ شاید سب وہاں محفل کی سالگرہ کی مبارکبادیں دے رہے ہیں، یہی سوچتے ہوئے نئے آنے والے بھی وہیں دوڑے دوڑے جا رہے ہیں۔ اور جاتے ہی دوسروں کی دیکھا دیکھی 'مبارک ہو شمشاد بھائی' کا نعرہ لگاتے ہیں۔ لیکن یہ کیا یہاں تو کچھ اور ہی حالات ہیں۔ شمشاد بھائی کے سامنے پڑے ایک بڑے سے کیک پر بڑا سا 12 کا ہندسہ جگمگاتا ہوا نظر آتا ہے۔ اور لوگ دھڑادھڑ 'شمشاد بھائی مبارک ہو' کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ یا حیرت ہم تو محفل کی ساتویں سالگرہ منانے آئے تھے کیا سفر اتنا طویل ہو گیا کہ بیچ میں پانچ سال مزید آ گئے۔ یہی سوچتے ہوئے جب ایک بار پھر 'محفل کی سالگرہ مبارک' کہنے لگتے ہیں تو سید زبیر فوراً ہی تصحیح کرتے ہیں 'شادی کی سالگرہ مبارک' کہنا ہے۔ ابھی آنے والے زندگی اور شادی کی سالگرہ کے فرق پر خطبہ دینے کے لئے منہ کھولنے کا ارادہ کرتا ہی ہے کہ شمشاد بھائی اس کو پکڑ کر محمد وارث کی کرسی کی طرف بھیج دیتے ہیں۔ جہاں وارث مسکراتے ہوئے 'محفل کی سالگرہ' اور 'عمر قید وہ بھی با مشقت کی سالگرہ' کا منظوم قصہ سنا رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی ہوم منسٹری کی طرف سے بھی اپنے لئے تہنیتی پیغام بھی اہلیانِ محفل کو پہنچا رہے ہیں۔ آنے والے معصوم کی کیفیت بعینہیہ ایسی ہی ہے جیسی ٹیلی ویژن کے ایک کے بعد ایک چینل پر بریکنگ نیوز کے مختلف ورژنز خصوصاً بجٹ کے دوران 'تنخواہ میں اضافے' کی سلائیڈز چلتے دیکھ کر ہوتی ہے۔ کس پر یقین کریں اور کس پر نہیں۔ سو اس گڑبڑ گھٹالے سے نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے وہ 'مبارک ہو، سادی سالگرہ بھی اور شادی کی سالگرہ بھی' کہہ کر سکنجبین کے سٹال کی طرف دوڑ لگا دیتے ہیں۔ لیکن یہ کیا ذرا آگے جاتے ہی پھر شمشاد بھائی سے سامنا ہو جاتا ہے۔ اس بار انہوں نے ایک بورڈ ہاتھ میں اٹھایا ہوا ہے جس پر New Member لکھا ہوا ہے۔ شاید وہ کسی نئے رکن کو تلاش کر رہے ہیں۔ ان کے پاس جیسے ہی یہ پوچھا جاتا ہے کہ وہ کس کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ جواب ملتا ہے۔ 'میں نیا رکن ہوں اور مجھ سے اردو لکھی نہیں جا رہی۔ براہِ مہربانی مجھے محفل کے بارے میں کچھ بتائیں۔ عین نوازش ہو گی' ۔ سننے والے کا کیا حال ہوتا ہے اس کے لئے ہمیں کوئی مثال نہیں مل رہی۔ وہ بمشکل تمام اپنی کھلی آنکھوں اور منہ کو معمول کے زاویے پر لا کر شمشاد بھائی کی منتظمِ محفل والی وردی او ر 141،765 پیغامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صرف یہی کہہ پاتا ہے۔ 'شمشاد بھائی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟'۔ لیکن شمشاد بھائی ایک پراسرار سی مسکراہٹ کے ساتھ ابھی ابھی پنڈال میں وارد ہونے والے کسی اور رکن کو حیرت کا جھٹکا دینے کے لئے روانہ ہو جاتے ہیں۔ اور پیچھے رہ جانے والے کی نظر نبیل اور ابن سعید پر پڑتی ہے۔ دونوں ایک طرف کچھ فائلز کھولے بیٹھے ہیں اور ساتھ ساتھ کمپیوٹر سے کسی نئے 'لائحہ عمل' کے پرنٹ نکال رہے ہیں۔ اسی دوران ان کی نظر بیچارے 'محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی' کی تفسیر بنے رکن پر پڑتی ہے اور وہ ان سے کچھ کہنے کے لئے اٹھنے ہی لگتے ہیں کہ بیچارہ معصوم رکن 'شادی اور محفل کی سالگرہ مبارک ہو نبیل بھائی اور سعود بھائی۔ آپ محفل میں نئے نئے آئے ہیں ، آئیے میں آپ کو یہاں کی سیر کروا دوں۔ مجھے علم ہے کہ آپ کو ابھی اردو ٹائپ کرنی نہیں آتی لیکن پریشان نہ ہوں۔ محفل پر اس بارے میں آپ کو مکمل رہنمائی مل جائے گی۔' کہتے ہوئے ان لوگوں کی طرف آنے کے بجائے پنڈال کے خارجی دروازے کی طرف دوڑ لگا دیتا ہے۔ ۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس وقت جو لوگ پنڈال میں داخل ہو رہے ہیں ان کی نظر اس کونے کی طرف جاتی ہے جس طرف ایک ہجوم اکٹھا ہے اور مبارک سلامت کا شور اٹھ رہا ہے۔ شاید سب وہاں محفل کی سالگرہ کی مبارکبادیں دے رہے ہیں، یہی سوچتے ہوئے نئے آنے والے بھی وہیں دوڑے دوڑے جا رہے ہیں۔ اور جاتے ہی دوسروں کی دیکھا دیکھی 'مبارک ہو شمشاد بھائی' کا نعرہ لگاتے ہیں۔ لیکن یہ کیا یہاں تو کچھ اور ہی حالات ہیں۔ شمشاد بھائی کے سامنے پڑے ایک بڑے سے کیک پر بڑا سا 12 کا ہندسہ جگمگاتا ہوا نظر آتا ہے۔ اور لوگ دھڑادھڑ 'شمشاد بھائی مبارک ہو' کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ یا حیرت ہم تو محفل کی ساتویں سالگرہ منانے آئے تھے کیا سفر اتنا طویل ہو گیا کہ بیچ میں پانچ سال مزید آ گئے۔ یہی سوچتے ہوئے جب ایک بار پھر 'محفل کی سالگرہ مبارک' کہنے لگتے ہیں تو سید زبیر فوراً ہی تصحیح کرتے ہیں 'شادی کی سالگرہ مبارک' کہنا ہے۔ ابھی آنے والے زندگی اور شادی کی سالگرہ کے فرق پر خطبہ دینے کے لئے منہ کھولنے کا ارادہ کرتا ہی ہے کہ شمشاد بھائی اس کو پکڑ کر محمد وارث کی کرسی کی طرف بھیج دیتے ہیں۔ جہاں وارث مسکراتے ہوئے 'محفل کی سالگرہ' اور 'عمر قید وہ بھی با مشقت کی سالگرہ' کا منظوم قصہ سنا رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی ہوم منسٹری کی طرف سے بھی اپنے لئے تہنیتی پیغام بھی اہلیانِ محفل کو پہنچا رہے ہیں۔ آنے والے معصوم کی کیفیت بعینہیہ ایسی ہی ہے جیسی ٹیلی ویژن کے ایک کے بعد ایک چینل پر بریکنگ نیوز کے مختلف ورژنز خصوصاً بجٹ کے دوران 'تنخواہ میں اضافے' کی سلائیڈز چلتے دیکھ کر ہوتی ہے۔ کس پر یقین کریں اور کس پر نہیں۔ سو اس گڑبڑ گھٹالے سے نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے وہ 'مبارک ہو، سادی سالگرہ بھی اور شادی کی سالگرہ بھی' کہہ کر سکنجبین کے سٹال کی طرف دوڑ لگا دیتے ہیں۔ لیکن یہ کیا ذرا آگے جاتے ہی پھر شمشاد بھائی سے سامنا ہو جاتا ہے۔ اس بار انہوں نے ایک بورڈ ہاتھ میں اٹھایا ہوا ہے جس پر New Member لکھا ہوا ہے۔ شاید وہ کسی نئے رکن کو تلاش کر رہے ہیں۔ ان کے پاس جیسے ہی یہ پوچھا جاتا ہے کہ وہ کس کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ جواب ملتا ہے۔ 'میں نیا رکن ہوں اور مجھ سے اردو لکھی نہیں جا رہی۔ براہِ مہربانی مجھے محفل کے بارے میں کچھ بتائیں۔ عین نوازش ہو گی' ۔ سننے والے کا کیا حال ہوتا ہے اس کے لئے ہمیں کوئی مثال نہیں مل رہی۔ وہ بمشکل تمام اپنی کھلی آنکھوں اور منہ کو معمول کے زاویے پر لا کر شمشاد بھائی کی منتظمِ محفل والی وردی او ر 141،765 پیغامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صرف یہی کہہ پاتا ہے۔ 'شمشاد بھائی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟'۔ لیکن شمشاد بھائی ایک پراسرار سی مسکراہٹ کے ساتھ ابھی ابھی پنڈال میں وارد ہونے والے کسی اور رکن کو حیرت کا جھٹکا دینے کے لئے روانہ ہو جاتے ہیں۔ اور پیچھے رہ جانے والے کی نظر نبیل اور ابن سعید پر پڑتی ہے۔ دونوں ایک طرف کچھ فائلز کھولے بیٹھے ہیں اور ساتھ ساتھ کمپیوٹر سے کسی نئے 'لائحہ عمل' کے پرنٹ نکال رہے ہیں۔ اسی دوران ان کی نظر بیچارے 'محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی' کی تفسیر بنے رکن پر پڑتی ہے اور وہ ان سے کچھ کہنے کے لئے اٹھنے ہی لگتے ہیں کہ بیچارہ معصوم رکن 'شادی اور محفل کی سالگرہ مبارک ہو نبیل بھائی اور سعود بھائی۔ آپ محفل میں نئے نئے آئے ہیں ، آئیے میں آپ کو یہاں کی سیر کروا دوں۔ مجھے علم ہے کہ آپ کو ابھی اردو ٹائپ کرنی نہیں آتی لیکن پریشان نہ ہوں۔ محفل پر اس بارے میں آپ کو مکمل رہنمائی مل جائے گی۔' کہتے ہوئے ان لوگوں کی طرف آنے کے بجائے پنڈال کے خارجی دروازے کی طرف دوڑ لگا دیتا ہے۔ ۔۔۔ ۔

شاندار فرحت !
آپ نے بہت اچھی طرح کوریج سنبھالی ہے ، بہت ہی عمدہ !
 
Top