کچھ ذکر محفلین کا

اوشو
اردو محفل کے اراکین میں سب سے پہلے اوشو سے ملاقات ہوئی ہر چند محفل کے فعال رکن نہیں ہیں مگر ایک بہت ہی گہری شخصیت کے مالک ہیں جس کا اندازہ پہلی ملاقات پر ہی ہو گیا کہ سلجھے ہوئےادبی ذوق کے مالک ہیں نشت وبرخاست میں رکھ رکھاؤ ادب شناس ادب نواز مگر ہر کسی سے بے تکلف نہیں ہوتےپہلی ملاقات میں کچھ تبسم زیرِ لب کے ساتھ کچھ شرم دامن گیر رہی دوسری ملاقات گو کہ مختصر رہ مگر ان کو سمجھنے کا موقع ملا مجھ میں اور بلال میں جو چیز مشترک ہے وہ پردیس اور تنہائی کا دکھ ہے۔
بلال ان لوگوں میں سے ہے جو پہلی ملاقات میں ہی بھرپور تاثر چھوڑتے ہیں اور اگر بے تکلف ہو جائیں تو اتنے گھل مل جاتے ہیں کہ ان کی صحبت میں اجنبیت کا احساس نہیں رہتا۔

سید زبیر
اپنی ذات میں ایک انجمن۔ عمر کی اس منزل پر عقل و خرد کی گتھیاں سلجھاتے سلجھاتے وقت کے بے رحم ہاتوں نہ جانے کتنے ہی چرکے کھائے ہوں گے مگر فگار جگر کے ساتھ بھی اپنی وضع داری کا علم سرنگوں نہیں ہونے دیا پہلی ملاقات کے باوجود یوں محسوس ہوا کہ میں مدتوں سے جانتا ہوں سید صاحب کا جو وصف مجھے سب سے زیادہ پسند آیا وہ یہ کہ مخاطب کی ذہنی سطح پر آ کرگفتگو کرتے ہیں ورنہ اس عمر میں تو لوگ اپنی علمیت کا رعب جھاڑنے سے باز نہیں آتے مگر سید صاحب کی شخصیت میں یہ بات آپ کو ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گی وضع داری کے ساتھ انکساری ان کے مزاج کا حصہ ہے جو ان کی شخصیت کو نہایت دل آویز بنا دیتا ہے سلیقہ گفتگو اور انداز بیان ایسا گویا موتی رول رہے ہوں اور ان موتیوں کو سمیٹنے کے لئے وقت کا دامن تنگ پڑ جاتا ہے۔
ایک بہت یادگار محفل منعقد کرنے پر ان کا تہہ دل سے ممنون ہوں

امجد علی راجا
اردو محفل کا خوش خصال خوش لباس خوش اطوار اور خوش کلام شاعر۔ تصنع اور بناوٹ سے پاک خلوص اور محبت کا معجون مرکب گفتگو میں شوخی مزاج میں بذدلہ سخی دوران گفتگو ایک دل آویز مسکراہٹ ان کے چہرے کا احاطہ کئے رکھتی ہے جو ان کی شخصیت کو نہایت دل آویر بنا دیتی ہے جب بولتے ہیں تو دل چاہتا ہے کہ اسی طرح بولتے رہین اور ہم سنتے رہیں۔ دوران محفل اپنا مجموعہ کلام"اضطراب" دستخط کے ساتھ عنایت کی، اللہ اس "اضطرابِ شوق" میں مزید اضافہ فرمائے آ

امجد میانداد
ظاہر میں ایک مخنی سا وجود مگر بیاطن میں کسی پاکٹ سائیز ڈائنمو کی طرح طاقتور۔
مدبرانہ انداز گفتگو رکا رکا تبسم جھکی جھکی نظر دھیما دھیما لہجہ جیسے کوئی جوئے شبنمستاں آہستہ خرامی کے ساتھ بہہ رہی ہو۔ یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ بہت سلجھا ہوا ادبی ذوق بھی رکھتے ہیں۔ اپنے شعبے کے بارے میں ان کی معلومات بہت وسیع ہیں۔
امجد میاں داد اسن لوگوں میں سے ہیں جو ہر معاملے میں دوٹوک موقف رکھتے ہیں اور اس میں کسی نفع اور نقصان کی پرواہ نہیں کرتے محفل کے صفحات اس بات کے گواہ ہیں میں ان کی مزید ترقی کے لئے دعاگو ہوں
 
مقدس

لائبریرین
بہت اچھا اچھا لکھا بابا جانی
اب مجھے بھی ملنے آنا ہو گا تاکہ آپ میری بھی تعریف ایسے کریں
ہی ہی ہی ہی
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ سرکار واہ۔۔۔ باقی تینوں سے تو ملاقات نہیں ہے۔۔۔ لیکن سید زبیر سر کا جو مزاج بیان کر دیا۔۔۔ تو میں سمجھا یہ بھی میرے دل میں ہے۔۔۔ عمدہ عمدہ۔۔۔ زبردست سرکار۔۔ آپ کی قیافہ شناسی کو بھی ماننا پڑے گا۔۔۔ ہم تو بناء ملے بھی معتقد تھے۔۔۔ :)
 
ذرہ نوازی ہے جناب کی :)
 
تلمیذ

لائبریرین
آپ کے سحر طراز انداز تحریر سے ان احباب کےبارے میں جان کربہت اچھا لگا ہے۔محترم سید زبیر صاحب کے لئے ایک مرتبہ پھر ہدیۂ تشکر ، کہ مل بیٹھنے کا بندوبست کیا۔
 
اوشو
اردو محفل کے اراکین میں سب سے پہلے اوشو سے ملاقات ہوئی ہر چند محفل کے فعال رکن نہیں ہیں مگر ایک بہت ہی گہری شخصیت کے مالک ہیں جس کا اندازہ پہلی ملاقات پر ہی ہو گیا کہ سلجھے ہوئےادبی ذوق کے مالک ہیں نشت وبرخاست میں رکھ رکھاؤ ادب شناس ادب نواز مگر ہر کسی سے بے تکلف نہیں ہوتےپہلی ملاقات میں کچھ تبسم زیرِ لب کے ساتھ کچھ شرم دامن گیر رہی دوسری ملاقات گو کہ مختصر رہ مگر ان کو سمجھنے کا موقع ملا مجھ میں اور بلال میں جو چیز مشترک ہے وہ پردیس اور تنہائی کا دکھ ہے۔
بلال ان لوگوں میں سے ہے جو پہلی ملاقات میں ہی بھرپور تاثر چھوڑتے ہیں اور اگر بے تکلف ہو جائیں تو اتنے گھل مل جاتے ہیں کہ ان کی صحبت میں اجنبیت کا احساس نہیں رہتا۔

سید زبیر
اپنی ذات میں ایک انجمن۔ عمر کی اس منزل پر عقل و خرد کی گتھیاں سلجھاتے سلجھاتے وقت کے بے رحم ہاتوں نہ جانے کتنے ہی چرکے کھائے ہوں گے مگر فگار جگر کے ساتھ بھی اپنی وضع داری کا علم سرنگوں نہیں ہونے دیا پہلی ملاقات کے باوجود یوں محسوس ہوا کہ میں مدتوں سے جانتا ہوں سید صاحب کا جو وصف مجھے سب سے زیادہ پسند آیا وہ یہ کہ مخاطب کی ذہنی سطح پر آ کرگفتگو کرتے ہیں ورنہ اس عمر میں تو لوگ اپنی علمیت کا رعب جھاڑنے سے باز نہیں آتے مگر سید صاحب کی شخصیت میں یہ بات آپ کو ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گی وضع داری کے ساتھ انکساری ان کے مزاج کا حصہ ہے جو ان کی شخصیت کو نہایت دل آویز بنا دیتا ہے سلیقہ گفتگو اور انداز بیان ایسا گویا موتی رول رہے ہوں اور ان موتیوں کو سمیٹنے کے لئے وقت کا دامن تنگ پڑ جاتا ہے۔
ایک بہت یادگار محفل منعقد کرنے پر ان کا تہہ دل سے ممنون ہوں

امجد علی راجا
اردو محفل کا خوش خصال خوش لباس خوش اطوار اور خوش کلام شاعر۔ تصنع اور بناوٹ سے پاک خلوص اور محبت کا معجون مرکب گفتگو میں شوخی مزاج میں بذدلہ سخی دوران گفتگو ایک دل آویز مسکراہٹ ان کے چہرے کا احاطہ کئے رکھتی ہے جو ان کی شخصیت کو نہایت دل آویر بنا دیتی ہے جب بولتے ہیں تو دل چاہتا ہے کہ اسی طرح بولتے رہین اور ہم سنتے رہیں۔ دوران محفل اپنا مجموعہ کلام"اضطراب" دستخط کے ساتھ عنایت کیا، اللہ اس "اضطرابِ شوق" میں مزید اضافہ فرمائے آ

امجد میانداد
ظاہر میں ایک مخنی سا وجود مگر بیاطن میں کسی پاکٹ سائیز ڈائنمو کی طرح طاقتور۔
مدبرانہ انداز گفتگو رکا رکا تبسم جھکی جھکی نظر دھیما دھیما لہجہ جیسے کوئی جوئے شبنمستاں آہستہ خرامی کے ساتھ بہہ رہی ہو۔ یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ بہت سلجھا ہوا ادبی ذوق بھی رکھتے ہیں۔ اپنے شعبے کے بارے میں ان کی معلومات بہت وسیع ہیں۔
امجد میاں داد اسن لوگوں میں سے ہیں جو ہر معاملے میں دوٹوک موقف رکھتے ہیں اور اس میں کسی نفع اور نقصان کی پرواہ نہیں کرتے محفل کے صفحات اس بات کے گواہ ہیں میں ان کی مزید ترقی کے لئے دعاگو ہوں

بہت عمدہ جناب :)
آپ سب سے ملی محبت ہمیشہ یاد رہے گی۔ اللہ کرے ہم یوں ہی ملتے رہیں۔ اور یہ حلقہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جائے۔ آمین۔
 
Top