زیک
مسافر
اگست 2001 کی بات ہے ہمارا پلان بنا کہ کیلیفورنیا سے جارجیا ڈرائیو کر کے جایا جائے۔ جلد ہی اس پلان میں گرینڈ کینین کو بھی شامل کر لیا۔ مہینوں پہلے بکنگ کرائی کہ خچر پر سوار ہو کر گرینڈ کینین میں اتریں۔
گرینڈکینین کے دو رم (rim) ہیں۔ نارتھ رم اور ساؤتھ رم میں ڈائریکٹ فاصلہ صرف دس میل ہے۔ لیکن سڑک سے 200 میل سے زیادہ۔ درمیان میں کولوراڈو دریا بہتا ہے اور اس نے erosion سے کافی جگہ بنا لی ہے۔ دریا ساؤتھ رم سے 4500 فٹ اور نارتھ رم سے 6000 فٹ نیچے ہے۔ یعنی انتہائی کھائی۔
خچر پر ہم نے ٹریل پر کافی نیچے تک جانا تھا جہاں سے دریا اور اندرونی کینین کا منظر زبردست تھا۔
ویسے تو یہ صحرائی علاقہ ہے لیکن اگست میں کبھی کبھی طوفانی بارش ہوتی ہے۔ اس بارش نے ٹریل بند کر دیا اور ہمارا خچر کا پروگرام کینسل ہو گیا۔
خیر ہم نے دو تین دن وہاں کافی سیر کی۔ ساؤتھ رم پر موجود ٹریلز پر ہائکنگ کی اور بہت سے خوبصورت مناظر دیکھے۔ ایک ٹریل پر کچھ نیچے بھی گئے۔
اسی وقت گرینڈ کینین کی رم کی اونچائی سے دریا کی نیچائی تک کی ہائک ہماری بکٹ لسٹ میں شامل ہو گئی۔
وقت گزرتا رہا اور ہمارا پلان نہ بنا۔

آخری تدوین: