کنورٹر ہندی سے اردو اور اردو سے ہندی کنورٹر

تسلیمات
حال ہی میں ڈاکٹر عباس ملک نے ہندی سے اردو اور اردو سے ہندی کنورٹر متعارف کروایا ہے گو کہ یہ عہد طفلی میں ہے مگر پھر بڑی کام کی چیز نکلا ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو ہندی کو پڑھنا چاہتے ہیں مگر پڑہ نہیں پاتے۔
میں نے ہندی کی ایک سائٹ سے کچھ متن اٹھایا اور اس کو کنورٹ کیا نتیجہ حاضر خدمت ہے
मो. मंसूर भट्टी, फ़ैसलाबाद, पाकिस्तान
نتیجہ
مو۔ منسُور بھٹّی، فَیسلاباد، پاکِسْتان
(منصور بھٹی، فیصل آباد، پاکستان
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس کو استعمال کریں اور کسی تجویز میں ڈاکٹر صاحب کو آگاہ کریں۔ مذکورہ پروگرام دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ڈاکٹر صاحب فجر نستعلیق پر بھی کام کررہے ہیں اور اس کے مطابق اب کی بار اس میں مقامی زبانوں کی بھی سپورٹ شامل ہوگی۔
 
اور اس میں بھی یہی نتیجہ مو۔ مںسُور بھٹّی، فیسلاباد، پاکِستان ہے
بہرحال جو بھی اچھا کام کرے حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ ویسے بذات خود مجھے اس کی اشد ضرورت تھی مگر نہیں پتہ تھا کہ فاسٹ نے بھی کام کیا ہوا ہے۔ نظامی بھائی شکریہ۔
 

دوست

محفلین
فاسٹ نے ایک عرصے سے یہ مبدل بنا کر رکھا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ بھی یہی واولز کا ہی مسئلہ ہے۔ ہندی میں الف اور عین کے لیے ایک ہی علامت ہے چناچہ اردو میں بدلتے ہوئے لفظ کی املاء کچھ کی کچھ ہوجاتی ہے۔
 

زیف سید

محفلین
ہندی سے اردو میں تو یقیناً مسائل ہیں کیوں کہ اردو میں ایک ہی آواز کے لیے مختلف حروف برتے جاتے ہیں، لیکن اردو سے ہندی میں‌منتقلی خاصی اطمینان بخش ہے۔ میں نے یہ شعر اردو میں‌لکھا:
دیکھ تو دل کہ جاں سے اٹھتا ہے
یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے

اس میں صرف اتنا ہوا کہ دِل کو دَل بنا دیا اور دُھواں کو دَھواں۔ اس کے علاوہ منتقلیِ متن بے عیب ہے۔ اسی طرح زیادہ فارسی آلود شعر ’نقش فریادی ہے ۔۔‘ کی منتقلی بھی بہت عمدگی سے ہوئی ہے، حتیٰ کہ زیرِ اضافت تک درست لگائی گئی ہے۔

میں جناب عباس ملک صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں‌کہ انھوں‌نے نہایت مفید کام کیا ہے۔

زیف
 

عباس ملک

محفلین
سب لوگوں کو میرا سلام،
آپ سب لوگوں کے تاثُرات پرھے اور دِل کو تسلی ہوئی کہ میرا کام سب کے نا سہی کُچھ لوگوں کے کام آ رہا ہَے۔ مَیں آج کل اِس بُنیادی سروِس کو مزِد بِہتر کرنے کے لِیے کام کر رہا ہُوں مگر مُجھے اِس کام کے لِیے جو مواد درکار ہَے اُس کو تخیُل سے حقِیقت بنانے کے لِیے مُجھے اُردُو گرائمر اور ادب کے ماہِر لوگوں کی ضرُورت ہَے۔ مُجھے اُمِید ہَے کہ آپ میں سے کُچھ لوگ ضرُور اِس کام میں میری مدد کے لِیے آگے آئیں گے اور ہم سب مِل کر اِس ہِندی اُردُو ٹرانسلِتریٹر کو ایک اچھے ہِندی اُردُو ٹرانسلیشن سِسٹم میں بدل دیں گے۔
آپ سب کا آپ کی آراوں پر بُہت شُکریہ
رب راکھا
از
عباس ملک
 

arifkarim

معطل
سب لوگوں کو میرا سلام،
آپ سب لوگوں کے تاثُرات پرھے اور دِل کو تسلی ہوئی کہ میرا کام سب کے نا سہی کُچھ لوگوں کے کام آ رہا ہَے۔ مَیں آج کل اِس بُنیادی سروِس کو مزِد بِہتر کرنے کے لِیے کام کر رہا ہُوں مگر مُجھے اِس کام کے لِیے جو مواد درکار ہَے اُس کو تخیُل سے حقِیقت بنانے کے لِیے مُجھے اُردُو گرائمر اور ادب کے ماہِر لوگوں کی ضرُورت ہَے۔ مُجھے اُمِید ہَے کہ آپ میں سے کُچھ لوگ ضرُور اِس کام میں میری مدد کے لِیے آگے آئیں گے اور ہم سب مِل کر اِس ہِندی اُردُو ٹرانسلِتریٹر کو ایک اچھے ہِندی اُردُو ٹرانسلیشن سِسٹم میں بدل دیں گے۔
آپ سب کا آپ کی آراوں پر بُہت شُکریہ
رب راکھا
از
عباس ملک

محفل پر خوش آمدید، عباس بھائی۔۔۔۔
لگتا ہے آپ اپنے فجر نوری نستعلیق کو بھولے نہیں ہیں۔ امید ہے اسکے اگلے ورژن میں ایک بہترین نوری کیریکٹر چھپا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
اس کے لیے لفظ تا لفظ قسم کا مبدل درکار ہوگا۔ اگر ہندی سے اردو میں آنا ہے تو۔ اردو سے ہندی تو ویسے ہی ٹھیک کام کررہا ہے۔
 

عباس ملک

محفلین
لفظ تا لفظ ایک حل ہَے مگر مَیں کُچھ اَور ہی سوچ رہا ہُوں، مَیں آج کل پاکِستان جانے کی تیاری میں ہُوں اَور میں ایک اَیسا سِسٹم تیار کر رہا ہُوں، جو کہ میرے پاس موجُود اُردُو مواد اَور ہِندی مواد کو اِنٹرنَیٹ پر کُچھ اِس طرح دِکھائے گا کہ اِستعمال کرنے والا ہر جُملے میں موجُود لفظ کے ہِجوں کو درُست کر سکے گا اگر وُہ غلط ہَیں اَور وُہ لفظ کی لسانیاتی خصُوصیات کو لفظ کے ساتھ مُنسلک کر سکے گا جو کہ مُجھے اُردُو ہِندی ٹرانسلیشن کے معیار کو بِہتر کرنے میں مدد دے گا۔ جَیسے ہی میرے پاس آپ سب لوگوں کے لِیے اچھی خبر ہو گی مَیں آپ کی خدمت میں حاضر ہُوں گا۔
آپ لوگ اپنے اپنے خیالات کا اِظہا اِسی فراغ دِلی سے کرتے رہیں، یہ میرے لِیے بُہت مددگار ہوں گے۔
شُکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
ارے واہ، عباس ملک صاحب تشریف لائے ہیں۔ زبردست۔۔
عباس ملک کی یہاں آمد یقیناً ہمارے لیے باعث فخر ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ یہاں آتے رہیں گے اور ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملتا رہے گا۔
 

mmubin

محفلین
السلام وعلیکم
آپ نے کام بہت اہم شروع کیا ہے اس کام میں مسائل تو ہیں لیکن اگر مشکلات دور ہو گئی تو یہ تاریخی کام ہوگا۔ اہم مبین
 

عباس ملک

محفلین
ایک دفعہ پھر آپ لوگوں کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔ مجھے یونی کوڈ اُردو کے مواد کی ضرورت ہے جو کہ میں اردو ہندی ٹرانسلیشن سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے استعمال کروں گا۔ کسی قسم کا بھی مواد مثلا کوئی کتاب، ناول، شاعری، وغیرہ وغیرہ۔ یہ مواد ان پیج میں ہو یا یونی کوڈ میں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آپ لوگوں کی مدد میرے بہت کام آئے گی۔ آپ اپنا مواد مجھے میری ای میل پر ارسال abbas.malik@gmail.com کر سکتے ہیں۔
شکریہ۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے لائبریہری کی کتابیں اس کام میں آ سکتی ہیں۔
لیکن اگر محض ورڈ لسٹ جنریٹ کرنے کا ارادہ ہے تو میری اردو لغت کیوں نہیں دیکھ لیتے جو میں نے یاہو اردو کمپوٹنگ میں بھی پوسٹ کر رکھی ہے۔
 

مغزل

محفلین
بابا جانی کیا اس کے تلفظ کے معاملات حل ہوسکتے ہیں ۔ ہمارے ایک دوست ہیں احمد عمر شریف (داس عمر) جنہیں حال ہی بھگت کبیر ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔
ان کی ایک کتاب ہے گیتوں کی ’’ گیتا گیت ‘‘ اسے دیوناگری رسم الخط میں تبدیل کرنا ہے ۔ یہ اطلاقیہ اچھا اشاریہ ہے ۔ میں کوشش کرتا ہو ں اس کتاب کو
ہندی رسم الخط میں تبدیل کرنے کی مگر آپ دیکھ لیجےگا۔ احمد صاحب چاہتے ہیں کہ کتاب ہندی رسم الخط میں بھی شائع ہو ۔ کتاب کی سوفٹ کاپی مجھے مل گئی ہے
۔۔ آپ کیا کہہتے ہیں ۔ کیا ایسا کرنا ممکن ہے ۔۔ ؟؟ اور کیا آپ میری مدد فرمائیں گے ۔ ہم اسے ای بک بھی بنانا چاہتے ہیں۔
 
لفظ سے لفظ کی بجائے اگر مبدل کے اندر الفاظ کی فہرست کااستعمال کیا جائے تو زیادہ بہتر حل نکل سکتا ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ اردو محفل پر بھی الفاظ کی ایک فہرست تیار کی گئی تھی۔
 

الف عین

لائبریرین
شارق میرا پیغام نہیں دیکھا کیا۔۔میں نے کرلپ کی ورڈ لسٹ کی تدوین کر دی ہے۔ میں خود بھی اسے کسٹم ڈکشنری کے طور پر ورڈ میں استعمال کر رہا ہوں۔ ویسے اب بھی (یعنی اپ لوڈ کے بعد) بھی یہ روزانہ اپ ڈیٹ تو ہو رہی ہے میرے پاس کہ Add to dictionary" کہ کر بہت سے الفاظ جو موجود نہیں، ان کو داخلِ لغت کر دیتا ہوں۔ کچھ دن بعد پھر اسے یاہو ھروپ میں پوسٹ کر دوں گا۔
یہاں کی تدوین شدہ بھی تھی، لیکن اس میں الفاظ بہت کم ہیں۔
 
Top