ناعمہ عزیز
لائبریرین
اردو محفل نے اپنی یوم تاسیس کے سوا سات سال بعد آج دس لاکھ مراسلوں کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اس موقع پر اردو ویب ٹیم کی جانب سے تمام محفلین کو ڈھیروں مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اس موقع کو یاد گار بنانے کے لیے ایک جشن کا اہتمام کیا جاتا ہے جو اس اکتوبر ماہ کے اخیر تک جاری رہے گا۔ اس دوران محفل کے مختلف اعداد و شمار پیش کیے جائیں گے نیز ادبی مجلس اور تکنیکی گفتگو پر مشتمل محفلین کے ویڈیو بھی جاری کیے جائیں۔ اس کے علاوہ محفلین اس موقع کو اپنے اپنے انداز میں منانے کے لیے آزاد ہیں۔
یہ پڑھ کر دل بڑا خوش ہوا ، ہم اپنی پیاری اردو محفل کے دس لاکھ پیغامات بڑے جوش و خروش سے منائیں گے
دعا ہے کہ اردو محفل کا سفر یونہی جاری و ساری رہے ، سب محبت سے اردو کی ترویج کے لئے کام کرتے رہیں گے آمین
اب جلدی جلدی سے سب پھولوں کے ہار ، گجرے ، کیک، آئسکریم اور ڈھیرووووووووووں ساری چاکلیٹس کا بندوبست کریں
