نیوز اینکر سید طلعت حسین اعزازی ایف سولہ پائلٹ

میر انیس

لائبریرین
:rolleyes: مجھے بڈھا بنانا ہے اتنی جلدی ؟؟؟؟ ویسے یہ تصاویر بہت پرانی ہیں

یار ایوارڈ دینے والا اتنا بڈھا تو نہیں لگ رہا دوسرے طلعت حسین کی شکل دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہ اتنی زیادہ پرانی نہیں ہیں یہ الگ بات ہے کہ طلعت کے چہرے میں عرصے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہو
 

عسکری

معطل
یار ایوارڈ دینے والا اتنا بڈھا تو نہیں لگ رہا دوسرے طلعت حسین کی شکل دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہ اتنی زیادہ پرانی نہیں ہیں یہ الگ بات ہے کہ طلعت کے چہرے میں عرصے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہو
بہت پرانی 10 سالہ سرد خآنے سے نکلی ہوئی ہے :grin:8 ستمبر 2004 کو اس نے بیس کمانڈر سرگودھا بیس ائیر کموڈر فیض امیر صاحب کے ساتھ یہ سی اے پی پر گیا تھا۔ وہی طلعت کو پینٹنگ دے رہے ہیں
 

سید زبیر

محفلین
کیا اتنی جلدی اور اتنی آسانی سے ایف سولہ کا پائلٹ بنا جاسکتا ہے ۔ میرے محلے میں تو سوزوکیی کی ڈرائیوری کے لیے تین ماہ کی تربیت دیتے ہیں ، یہ سب سائنس کے کرشمے ہیں یا پھر نوازشات کی حب الوطنی ، کہ جس جہاز ، ہوئی اڈے ، عمارت کی یونیفارم والے شخص کو تصویر بنانے کی اجازت نہیں وہاں اتنی آسانی سے جہاز اڑانے دیا جار ہو صرف اس لیے کہ کا کے کا شونق ہے ۔۔۔۔ویسے قوم کی سلامتی محفوظ ہاتھوں میں ہے
 

عسکری

معطل
کیا اتنی جلدی اور اتنی آسانی سے ایف سولہ کا پائلٹ بنا جاسکتا ہے ۔ میرے محلے میں تو سوزوکیی کی ڈرائیوری کے لیے تین ماہ کی تربیت دیتے ہیں ، یہ سب سائنس کے کرشمے ہیں یا پھر نوازشات کی حب الوطنی ، کہ جس جہاز ، ہوئی اڈے ، عمارت کی یونیفارم والے شخص کو تصویر بنانے کی اجازت نہیں وہاں اتنی آسانی سے جہاز اڑانے دیا جار ہو صرف اس لیے کہ کا کے کا شونق ہے ۔۔۔ ۔ویسے قوم کی سلامتی محفوظ ہاتھوں میں ہے
آپ بھی نا سر جی

طلعت حسین نے پراگرام کیا تھا پاکستان ڈیفینس ڈے پر ۔ اس کے بعد ائیر چیف مارشل سے ریکویسٹ بھیجی تھی جسے منظور کرنے کے بعد طلعت حسین کے چیک اپس ہوئے اور ان کو ایف سولہ میں اڑنے کے قابل قرار دیا گیا ۔ تب ایک ریکوری مشن میں انہین ریکوری پائلٹ کی بجائے بیس کمانڈر نے ونگ مین بنا کر اڑایا اور صرف ایک ہی آپشن کے ساتھ کہ کسی چیز کو ٹچ نہیں کرنا اور یہ اجیکشن لیور ہے ۔ ریکوری مشن صرف چند منٹوں کا ہوتا ہے جو جہاز پر کوئی کام کرنے یا کسی چیز کو ٹیسٹ کرنے کے لیے ہوتا ہے ۔ ایسا نہین تھا ایف سولہ بی اس کے حوالے کر دیا گیا آپ نے دیکھا طلعت نے فلائنگ گلوز نہین پہنے تھے کیونکہ کاک پٹ مین ان کا کام نہیں تھا ۔ اور وہ پیپرز سائن کیے تھے کہ کوئی بھی انہونی ہوئی تو وہ خؤد ذمہ دار ہیں ۔پھر بھی ان کو چکر آ گئے اور لینڈنگ کے بعد قئے بھی ۔ ان کو صرف اجیکشن سیٹ پر ٹائٹ کر دیا گیا تھا چند منٹوں کے لیے جب تک ایف سولہ ریکوری کر رہا تھا ۔
 

عسکری

معطل
970530_650912888256488_1820367586_n.jpg



جیسا کہ نظر آ رہا ہے جہاز ٹوتھ لیس ہے مطلب نہتا ہے صاف ظاہر ہے گراؤنڈ سروسز سے نکل کر آ رہا ہے اور ٹیسٹ بجائے ٹیسٹ پائلٹ کے بیس کمانڈر نے کیا اور ونگ مین کی خالی سیٹ پر طلعت حسین تھے ۔ ڈیٹ بھی یہی ظاہر کرتی ہے کیونکہ پروگرام یوم دفاع پر تھا جو کہ 6 ستمبر ہے اور طلعت کی فلائٹ 8 اس کا مطلب ہے یوم دفاع سے پہلے ان کر پروگرام کے دوران فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ جیسے ہی ریکوری ٹیسٹ فلائٹ ہو گی کسی ایف سولہ بی کی طلعت کو بلایا جائے اور جہاز ٹیسٹنگ کے دوران ان کو ونگ مین کی سیٹ پر بٹھایا جائے ۔
 
بہت پرانی 10 سالہ سرد خآنے سے نکلی ہوئی ہے :grin:8 ستمبر 2004 کو اس نے بیس کمانڈر سرگودھا بیس ائیر کموڈر فیض امیر صاحب کے ساتھ یہ سی اے پی پر گیا تھا۔ وہی طلعت کو پینٹنگ دے رہے ہیں

سر جی میں نے تو رینکس سے پہچان لیا کہ یہ تصویر خاصی پرانی ہے :battingeyelashes: اب پاکستان کی وائیو سینا آرمی کی طرح کے رینکس استعمال کرتی ہے۔۔۔ کیو عبداللہ بھائی؟
 

عسکری

معطل
سر جی میں نے تو رینکس سے پہچان لیا کہ یہ تصویر خاصی پرانی ہے :battingeyelashes: اب پاکستان کی وائیو سینا آرمی کی طرح کے رینکس استعمال کرتی ہے۔۔۔ کیو عبداللہ بھائی؟
معافی سرکار پاک فضائیہ بہتر لفظ ہے ائیر فورس کے لیے وایو ڈائیو سینا مجھے نہیں سننا ۔ ہاں یہ پرانے رینک ہیں نئے ائیر کموڈور کے بیج کچھ اس طرح سے ہیں
Air_Cdre.png


اور طلعت حسین کو کسی ونگ کمانڈر کا جی سوٹ پورا آیا :biggrin:
 
Top