جاسم محمد
محفلین
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے صرف چھ ہفتوں میں پاکستان کو 24 کروڑ ڈالر موصول
وزیراعظم عمران خان کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے تحت 87 ہزار 833 اکانٹس کھولنے پر اظہار تشکر
February 17, 2021
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس (آر ڈی اے) کے تحت 87 ہزار 833 اکائونٹس کھولنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکانٹس کے حوالے سے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے، دنیا کے 97 ممالک سے اس سلسلے میں سمندر پار پاکستانیوں نے 87 ہزار 833 اکانٹ کھلوائے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے رقوم بھجوانے کے تسلسل میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صرف گزشتہ چھ ہفتے میں 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ملک میں بھجوائے گئے ہیں۔
اس سے قبل گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زیادہ تر ترسیلات نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں کی گئی ہیں جن کی مالیت 30 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔
روشن ڈیجیٹل اکائونٹ سٹیٹ بینک کا زبردست پروگرام ہے جس کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان کے بینکاری اور ادائیگی کے نظام سے منسلک کرنا ہے۔