اگر آپ یہ چیزیں گھر میں نہ رکھیں تو آپ کی شخصیت پر مثبت اثر پڑے گا

کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں چھوڑنے سے آپ کی شخصیت اور آپ کی زندگی میں کافی حد تک سُدھار آسکتا ہے ۔ وہ چند چیزیں میں یہاں بیان کررہا ہوں ۔

1۔ کوئی ایسی چیز جسے دیکھ کر آپ کو بُرا احساس ہوتا ہو ۔جیسے کہ آپ کی ٹوٹی ہوئی منگنی کی انگوٹھی۔یا کوئی ایسی مرحوم کی تصویر جسے دیکھ کر آپ کو بار بار افسوس ہوتا ہو۔یا کسی چور یا ڈاکو کی بھولی ہوئی چیز ۔
2۔ پُرانے نوٹ اور پُرانے سِکے بھی جمع نہیں کرنا چاھئیں۔
3۔ پرانے غیر ادا شدہ یوٹیلٹی اور دیگرز بِلز یا کافی عرصے سے غیر ادا شدہ قرضہ ۔
4۔ پُرانے کپڑے ،جوتے جو اب آپ کے کام کے نہیں رہے اُنہیں بھی ہٹادیں۔
5۔ کوئی ایسی چیزیں جو ٹوٹ پھوٹ گئی ہوں۔ اُنہیں بھی گھر سے نکال دیں۔جیسے کہ ٹوٹے ہوئے کانچ کے برتن، بچوں کے کھلونے،یا بِنا ڈھکن کی بوتلیں وغیرہ۔
6۔ جن چیزوں کا آپ کی زندگی میں کوئی کام نا ہو فالتو ہوں اُسے بھی نکال دیں۔
7۔ پُرانی چیزوں کو گھر سے نکالیں گے تو ہی نئی چیزوں کی جگہ گھر میں بنے گی۔
کیا آپ میری بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ یہ سب چیزیں اگر گھر میں ہوں تو زندگی پر منفی اثر پڑتا ہے؟
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں چھوڑنے سے آپ کی شخصیت اور آپ کی زندگی میں کافی حد تک سدھار آسکتا ہے ۔ وہ چند چیزیں میں یہاں بیان کررہا ہوں ۔

1۔ کوئی ایسی چیز جسے دیکھ کر آپ کو بُرا احساس ہوتا ہو ۔جیسے کہ آپ کی ٹوٹی ہوئی منگنی کی انگوٹھی۔
2۔ پُرانے نوٹ اور پُرانے سِکے بھی جمع نہیں کرنا چاھئیں۔
3۔ پرانے غیر ادا شدہ یوٹیلٹی اور دیگرز بِلز یا کافی عرصے سے غیر ادا شدہ قرضہ ۔
4۔ پُرانے کپڑے جو اب آپ کے کام کے نہیں رہے اُنہیں ہٹادیں۔
5۔ کوئی ایسی چیزیں جو ٹوٹ پھوٹ گئی ہوں۔ اُنہیں بھی گھر سے نکال دیں۔
6۔ جن چیزوں کا آپ کی زندگی میں کوئی کام نا ہو فالتو ہوں اُسے بھی نکال دیں۔
کیا آپ میری بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ یہ سب چیزیں اگر گھر میں ہوں تو زندگی پر منفی اثر پڑتا ہے؟
جو چیزیں صحیح سلامت حالت میں ہوں، اور آپ کے مزاج اور ذوق کے عین مطابق ہو،انھیں گھر میں رکھنے سے گھر کی خوب صورتی میں فرق نہ آتا ہو تو، انھیں رکھ لینا معیوب نہیں لگتا ہے۔ ہاں، فالتو اشیاء کو ضرور نکال دینا چاہیے یا وہ چیزیں جو خراب ہو چکی ہوں یا بے مصرف ہوں۔

گھر میں موجودسب سے پرانے یوٹیلٹی بلز میں سے دو تین رکھ لینا مفید ہے اور آخری ادا شدہ دو تین بلز بھی۔ بقیہ کو رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

پرانے کپڑے تو ضرور نکال دینے چاہئیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
کچھ چیزوں سے متفق ہوں جیسے ٹوٹی منگنی کی انگوٹھی۔ لیکن کچھ چیزوں سے متفق نہیں بھی ہوں جیسا کہ پرانے سکے، ٹکٹ۔ یہ بچوں کو بتانے کے کام آتے ہیں۔ کچھ پرانے کپڑے واقعی نہیں رکھنے چاہئیں لیکن کچھ ہمارے کام آنے والے بھی ہوتے ہیں۔
یہ کوئی کلیہ نہیں جو سب پہ منطبق ہو جائے۔ ہر فرد کا علیحدہ حساب کتاب ہوتا ہے۔
 
ڈراموں میں تو سب سے پہلے منگنی کی انگوٹھی ہی منہ پر ماری جاتی ہے۔ پھر وہ گھر میں کیسے یو گی بھلا۔
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہتے ہیں اچھا ہوا کہ میری منگنی ختم ہوگئی اور اُس ٹوٹی ہوئی منگنی کی انگوٹھی ابھی تک اِن کے پاس ہوتی ہے ۔ یہ اُن لوگوں کے لیے ہے۔
 
کچھ چیزوں سے متفق ہوں جیسے ٹوٹی منگنی کی انگوٹھی۔ لیکن کچھ چیزوں سے متفق نہیں بھی ہوں جیسا کہ پرانے سکے، ٹکٹ۔ یہ بچوں کو بتانے کے کام آتے ہیں۔ کچھ پرانے کپڑے واقعی نہیں رکھنے چاہئیں لیکن کچھ ہمارے کام آنے والے بھی ہوتے ہیں۔
یہ کوئی کلیہ نہیں جو سب پہ منطبق ہو جائے۔ ہر فرد کا علیحدہ حساب کتاب ہوتا ہے۔
مختصر کہوں تو جو چیزیں آپ کو معلوم ہوں کہ اب یا آئندہ میرے کام نہیں آئینگی اِن چیزوں کو نکال دینا یا کسی کو عطیہ کردینا ہی بہتر ہے ۔ آپ پُرانی چیزوں کو گھر سے نکالیں گے تو ہی نئی چیزوں کی جگہ گھر میں بنے گی۔
 
الحمد اللہ ۔ لیکن وہی کہ ہر شخص کا اپنا حساب کتاب ہے۔ کچھ کپڑے کسی کو دینے والے۔ کچھ اپنے کسی قریبی رشتے دار کے بچوں کو۔ کچھ اپنے بچوں کے لیے کہ بڑے ہو کے پسند کریں گے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کچھ بے چاروں کی منگنیاں ہی بغیر انگوٹھی کے ہوتی ہیں۔ وہ بے چارے کیا کریں۔ :)

کچھ وہ بھی ہوتے ہیں:

چند تصویرِ بتاں چند حسینوں کے خطوط
بعد مرنے کے مرے گھر سے یہ ساماں نکلا

:) :)
 
الحمد اللہ ۔ لیکن وہی کہ ہر شخص کا اپنا حساب کتاب ہے۔ کچھ اپنے بچوں کے لیے کہ بڑے ہو کے پسند کریں گے۔
فیشن تبدیل ہوجاتا ہے ۔ اگر فیشن تبدیل ہونے سے کوئی مسئلہ نا ہوتو پھر آپ رکھ سکتے ہیں۔ لیکن زیادہ خراب اگر ہوگئے ہوں تو پھر رکھنا مناسب نہیں ہوگا۔
 
لیکن کباڑہ پھینک دینے کا جگرا بھی ہر کسی کا نہیں ہوتا :)
جی درست بات ہے یہ تو ہمارے ایک صاحب جاننے والے ہیں پتا نہیں کون کون سے ماڈل کی اسکوٹر اُن کے پا س رکھی ہوئی سڑ رہی ہیں ۔ اِن کی عمر بھی زیادہ ہوچکی ہے تقریباً 67 سال ہم لوگ اُنہیں کہتے ہیں کہ آپ اِن کو بیچ کر اِن کی قیمت سے کچھ اور کام کرلیں کہتے ہیں ۔ آپ کو اِن اسکوٹر کی اہمیت نہیں معلوم ۔ واللہ عالم اِن کا کیا مقصد ہے بہت سے لوگ اِن کی اسکوٹر کا سامان چوری کرکے لے بھی جاتے ہیں ۔ لیکن یہ پھر بھی نہیں بیچتے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
کچھ چیزوں سے متفق ہوں جیسے ٹوٹی منگنی کی انگوٹھی۔ لیکن کچھ چیزوں سے متفق نہیں بھی ہوں جیسا کہ پرانے سکے، ٹکٹ۔ یہ بچوں کو بتانے کے کام آتے ہیں
بالکل صحیح کہہ رہی ہیں آپ
ٹوٹی منگنی کی انگوٹھی تو ہمارے بیٹے نے کموڈ میں ڈال کر فلش کردی تھی اپنی
منگیتر کے سامنے:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
ڈراموں میں تو سب سے پہلے منگنی کی انگوٹھی ہی منہ پر ماری جاتی ہے۔ پھر وہ گھر میں کیسے یو گی بھلا۔

🤫🤫🤫🤫زندگی کے ڈرامے کچھ الگ ہی ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
الحمد اللہ ۔ لیکن وہی کہ ہر شخص کا اپنا حساب کتاب ہے۔ کچھ کپڑے کسی کو دینے والے۔ کچھ اپنے کسی قریبی رشتے دار کے بچوں کو۔ کچھ اپنے بچوں کے لیے کہ بڑے ہو کے پسند کریں گے۔
بلکہ یوں سنبھال کر رکھے ہوئے کپڑے پہلے سے لے کر چھٹے بچے تک بھی استعمال ہو جاتے ہیں۔ اب بچوں کو کیا لگے فیشن سے۔
ہماری نظروں کے سامنے ایک لال رنگ کی جیکٹ گھومنے لگی ہے۔ 😃
 
محمداحمد

لائبریرین
جی درست بات ہے یہ تو ہمارے ایک صاحب جاننے والے ہیں پتا نہیں کون کون سے ماڈل کی اسکوٹر اُن کے پا س رکھی ہوئی سڑ رہی ہیں ۔ اِن کی عمر بھی زیادہ ہوچکی ہے تقریباً 67 سال ہم لوگ اُنہیں کہتے ہیں کہ آپ اِن کو بیچ کر اِن کی قیمت سے کچھ اور کام کرلیں کہتے ہیں ۔ آپ کو اِن اسکوٹر کی اہمیت نہیں معلوم ۔ واللہ عالم اِن کا کیا مقصد ہے بہت سے لوگ اِن کی اسکوٹر کا سامان چوری کرکے لے بھی جاتے ہیں ۔ لیکن یہ پھر بھی نہیں بیچتے ۔

ایسا لوگ شوق میں کرتے ہیں۔ اور شوق کا تو کوئی مول نہیں ہوتا۔ :)
ہم لوگ اُنہیں کہتے ہیں کہ آپ اِن کو بیچ کر اِن کی قیمت سے کچھ اور کام کرلیں

ویسے دوسروں کے معاملات میں زیادہ ٹانگ اڑانا بھی کوئی اچھی بات نہیں ہوتی۔ :) :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں چھوڑنے سے آپ کی شخصیت اور آپ کی زندگی میں کافی حد تک سُدھار آسکتا ہے ۔ وہ چند چیزیں میں یہاں بیان کررہا ہوں ۔

1۔ کوئی ایسی چیز جسے دیکھ کر آپ کو بُرا احساس ہوتا ہو ۔جیسے کہ آپ کی ٹوٹی ہوئی منگنی کی انگوٹھی۔یا کوئی ایسی مرحوم کی تصویر جسے دیکھ کر آپ کو بار بار افسوس ہوتا ہو۔یا کسی چور یا ڈاکو کی بھولی ہوئی چیز ۔
2۔ پُرانے نوٹ اور پُرانے سِکے بھی جمع نہیں کرنا چاھئیں۔
3۔ پرانے غیر ادا شدہ یوٹیلٹی اور دیگرز بِلز یا کافی عرصے سے غیر ادا شدہ قرضہ ۔
4۔ پُرانے کپڑے ،جوتے جو اب آپ کے کام کے نہیں رہے اُنہیں بھی ہٹادیں۔
5۔ کوئی ایسی چیزیں جو ٹوٹ پھوٹ گئی ہوں۔ اُنہیں بھی گھر سے نکال دیں۔جیسے کہ ٹوٹے ہوئے کانچ کے برتن، بچوں کے کھلونے،یا بِنا ڈھکن کی بوتلیں وغیرہ۔
6۔ جن چیزوں کا آپ کی زندگی میں کوئی کام نا ہو فالتو ہوں اُسے بھی نکال دیں۔
7۔ پُرانی چیزوں کو گھر سے نکالیں گے تو ہی نئی چیزوں کی جگہ گھر میں بنے گی۔
کیا آپ میری بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ یہ سب چیزیں اگر گھر میں ہوں تو زندگی پر منفی اثر پڑتا ہے؟
سب کے اپنے اپنے جذبات ہیں، محسوسات ہیں، attachments ہیں۔ اس لیے مکمل طور پر تو نہیں کچھ پوائنٹس پر ضرور متفق ہوا جاسکتا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top