خرم شہزاد خرم
لائبریرین
لکھنےکے لیے تو کل بیٹھا تھا لیکن اچانک گوجرانوالہ جانا پڑ گیا جس کی وجہ سے آج لکھ رہا ہوں کیونکہ 7 جولائی تو کل تھی۔یہ جو کل کا لکھا ہوا ہے اسی سے آگے لکھتا ہوں۔ ٹھیک آج کے دن آج سے پانچ سال پہلے اردو محفل پر ایک نالائق انسان کی آمد ہوئی تھی۔ وہ انسان اتنا نالائق تھا کہ محفل پر آمد 7 جولائی 2007 کوئی ہوئی تھی لیکن اپنا 9 تعارف اکتوبر 2007 کو کروایا تھا یعنی تین چار ماہ یہی سمجھ نہیں لگی کہ تعارف کہاں کروانا ہے۔ جی ہاں وہ نالائق میں ہی تھا۔

اب ایسی بھی بات نہیں ہے کہ مجھے یہ پتہ نہیں تھا کہ تعارف کہاں کروانا ہے۔ بس بات کچھ یوں تھی رجسٹر تو ہو گیا تھا میں اردو محفل پر لیکن کچھ لکھ نہیں رہا تھا بس پڑھتا تھا۔
اردو محفل میں پانچ سالوں میں میں کبھی متحرک ہوتا تھا اور کبھی غائب ہو جاتا تھا۔ یہ سب کام کی وجہ سے تھا جب کام زیادہ ہوتا میں غائب ہوجاتا اور جب کام کم ہوتا تو میں متحرک ہو جاتا ۔
زیادہ تفصیل میں نہیں جاتا کیونکہ کہنے کہ لیے بہت کچھ ہے لیکن کہہ نہیں سکتا آج کل پتہ نہیں کیا ہوا ہے لکھتا کچھ ہوں لکھا کچھ جاتا ہے بس اتنا کافی ہے کہ محفل کے کچھ پُرانے اراکین میں میرا شمار ہوتا ہے ۔ لیکن کام والے اراکین میں نہیں ویلوں میں