بھائی قیصرانی
منکہ راشد اشرف، کراچی سے، ابن صفی صاحب پر ایک غیر تجارتی سائٹ چلاتا ہوں:
www.wadi-e-urdu.com
اور کچھ الٹا سیدھا قلم چلا لیتا ہوں:
http://www.hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=4760
چند روز ہوئے جب میں نے اپنے نجی کتب خانے سے فیس بک پر شکاریات کی کتابوں کے کچھ سراوراق شامل کیے، احباب نے پسند کیا --- ان میں کتاب ہوگرالی کا آدم خور بھی شامل تھی ! ---- بات چل نکلی اور مقبول جہانگیر صاحب کا ذکر آیا --- ہم سب ان کی تحریروں کے اسیر رہے ہیں
مقبول صاحب کے بارے میں اتنا ہی جانتا ہوں کہ جتنا ان کی کتابوں کے گردپوش پر ان کی وفات کے بعد لکھا گیا تھا، لکھنے والے سعید شیخ تھے جو غالبا اب خود بھی مرحوم ہوچکے ہیں -- وفیات اہل قلم سے مقبول صاحب کی تاریخ وفات کا علم ہوا -انٹرنیٹ سرچ کررہا تھا کہ آپ کی محنت پر نظر پڑی
یہ کوئی معمولی کام نہیں جو آپ نے کیا ہے
کیا یہ کتابی شکل میں شائع ہوا ہے ?
براہ کرم مجھے ای میل کیجیے گا، رابطہ استوار ہوجائے گا
خیر اندیش
راشد
zest70pk@gmail.com