عزیز امین میں بارہا آپ کو بتا چکا ہوں کہ میں یاہو یا کوئی بھی مسنجر استعمال نہیں کرتا ہوں اور دوسرا یہ بات بھی میں آپ کے نوٹس میں لا چکا ہوںکہ میرے پاس وقت کی بہت قلت ہوتی ہے اس لئے میں آپ کے ساتھ آپ جیسا تعاون کرنے سے قاصر ہوں۔ اور دوسرا آپ نے کہا کہ میں سنجیدہ نہیں لگ رہا تو محترم مجھے آپ کو تنگ کرنے کا قطعا شوق نہیںہے اگر آپ یہی سمجھتے ہیں کہ میں آپ کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہوں تو آپ بلاججھک کوئی اور ساتھی کا انتخاب کر سکتے ہیں لیکن میں معذرت چاہوں گا کہ میرے لئے بہت زیادہ وقت نکالنا ممکن نہ ہو گا۔ میںنے اردو نامہ پر سلسلہ شروع کر دیا ہے آپ کے لئے اگر پسند آئے تو میں آپ کو اس کا منتظم بنا دیتا ہوں آپ اپنے کام کا آغاز وہیں سے کر لیں یا پھر اگر یہ پسند نہیں اور اپنا الگ سے کام کرنا چاہتے ہیںتو کوئی عملی قدم اٹھائیں صرف باتوں سے کام نہیںچلے گا۔