• تمام اہلیانِ اردو محفل کو
    السلام علیکم
    امید ہے آپ سب اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے خیروعافیت سے ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہوں گے۔
    اس ذاتی پیغام کا مقصد آپ سب کی توجہ ایک اہم بات کی طرف کروانی مبذول ہے۔جیسا کہ آپ سب کو علم ہو گا ہم نے ایک کام "اتحاد اسلامی" کرنے کا بیڑا اٹھانے کا سوچا ہے لیکن یہ کام آپ دوستوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

    اب ہم اتحاد اسلامی کو عملی جدوجہد کی طرف لے جانے کے لئے اتحاد اسلامی کے اغراض و مقاصد/منشور اور قوانین مرتب کر رہے ہیں۔ جس میں آپ لوگوں کی رائے/مشورے کی شدت سے ضرورت ہے۔ آپ جس قدر ہمت و طاقت رکھتے ہیں صرف اتنا ہی اتحاد اسلامی کی خاطر کام کریں۔ اگر آپ کے پاس وقت کی کمی ہے تو کم از کم ہمیں اپنے قیمتی مشوروں سے ضرور نوازیں۔ اگر آپ کی زندگی مصروفیت کی ایک دلدل بن چکی ہے تو کم سے کم صرف ایک بار "اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" والے دھاگہ کو ضرور پڑھیں ہو سکتا ہے کوئی ایسی بات آپ کے ذہن میں آ جائے جو پہلے کسی نے نہ سوچی ہو یا ہم کوئی اہم غلطی کرنے جا رہے ہوں اور آپ کی وجہ سے ہم اس کو بہتر کر سکیں۔ ہم آپ سے دین اسلام کے لئے آپ کی سالوں کی خوش گوار زندگی سے صرف ایک گھنٹہ مانگتے ہیں جس میں آپ صرف اس دھاگہ " اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" کو پڑھیں اور تھوڑی بہت سوچ و بیچار کریں اور اتحاد اسلامی میں اپنا حصہ بھی ڈالیں۔
    ہم اللہ تعالٰی سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس خواب کو پورا کرے گا اور بے شک اللہ تعالٰی ہی اس کا اجر دینے والا ہے۔
    والسلام

    آپ یہاں اتحاد اسلامی کے سلسلے کے متعلق دیکھ سکتے ہیں....

    1: اتحاد اسلامی.........آو سب مل کر عہد کریں :

    2:اتحاد اسلامی کے اگلے مرحلے کے متعلق رائے دیجیئے

    3:اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی کریں
    طالوت بھیا بہت شکریہ آپ کی محبتوں کا میری جانب سے بھی آپ کو عید سعید کی خوشیاں مبارک ہوں اور دعا ہے کہ آنے والی عید آپ کے لئے محبتوں‌چاہتوں اور راحتوں کا پیام بن کر آئے۔
    سلام علیکم
    پیشگی عید مبارک قبول کیجیئے
    اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
    وسلام
    شکریہ اب انشا اللہ ہم لڑیں گے ھی نھیں کیا فر ی ممکن نھیں ؟ میں نے تو ہمیشہ آپ کو احترام کی نظر سے دیکھا
    بھیا میرے پچھلے تمام پیغامات دیکھ کر خود فیصلہ کیجئے کہ کیا میں نے کبھی آپ کو ناشائستہ طریقہ سے پکارا ہو لیکن جب آپ کسی کو تنگ کریں گے تب وہ آپ پر چیخے گا نہیں‌ تو اور کیا کرے گا۔ باقی ڈومین نیم اور ویب سپیس پیسوں سے خریدی جاتی ہے اس کی خریداری کے لئے کسی مہارت کا ہونا ضروری نہیں نیٹ پر بیسیوں کمپنیاں اس کی خرید و فروخت کا کام کرتی ہیں آپ وہاں سے کم ازکم پانچ، چھ سو ایم بی سپیس اور ایک ڈومین نیم خرید لیں اور مجھے بتا دیں میں اپنے حصے کا کام شروع کر دوں گا۔ باقی اگر کسی بھی قسم کی تفصیلات یا معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو میرے خیال میں اس کے لئے ای میل بہتر طریقہ ہے بجائے اس کے کہ ہم یہاں فورمز پر لڑائی کریں ہمیں‌ اپنی نوک جھونک دوسروں سے خفیہ رکھنی چاہئے اس لئے التماس ہے کہ آئندہ کسی بھی کام یا بات کے لئے مجھے میرے یاہو ایڈریس پر ای میل کریں۔
    مجھے تو ان چیزوں کا پتہ تک نھیں ویسے کوشش کروں گا براے مہربانی ٹھندے ھو کر بولا کریں خوش اخلاقی بھی بہتر عمل ھے؟
    عزیزم سوری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن بہتر ہے کہ جب تک کوئی کام ہو نہ جائے اس وقت تک آپ اس کا ڈھونڈورا نہ ہی پیٹیں تو بہتر ہے۔ میں نے کب کہا تھا کہ فورا تمام فورمز پر آپ دعوتی پوسٹس لگانا شروع بھی کر دیں۔ چلیں ایک کام کریں کوئی اچھا سا ڈومین نیم سوچ لیں اور اسے حاصل کر لیں ساتھ میں ویب سپیس بھی حاصل کر لیں تاکہ میں کام شروع کر سکوں ۔کل تک یہ کام مکمل کر لیں۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top