ظل عرش

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • جمعتہ الوداع مبارک ہو. اللہ ہم سب کو اس مبارک دن کی برکتیں عطا فرمائے. آمین
    السلام و علیکم. اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی. اللہ ہم سب کے ساتھ عافیت کا معاملہ کرے. آمین
    السلام و علیکم. امید ہے سب خیریت سے ہوں گے. سب کے لیے نیک تمنائیں.. اللہ ہم سب پر رحم کرے. اللہ ہم سب سے راضی ہو. آمین
    یمکنک ان تغلق عیناک فلا تری.ولکن لا یمکنک ان تغلق قلبک فلا تشعر
    ظل عرش
    ظل عرش
    آپ کسی بھی ناپسندیدہ منظر کے لیے اپنی آنکھیں بند کر سکتے ہیں لیکن دل میں آنے والے ناپسندیدہ یا تکلیف دہ خیالات کو روک نہیں سکتے.
    ظل عرش
    ظل عرش
    اور یہ بالکل درست بات ہے. ہاں کوئی متبادل حکمت عملی وقتی طور پہ آپ کا دھیان بٹا سکتی ہے.
    عبدالقیوم چوہدری
    عبدالقیوم چوہدری
    ٹهیک ہے جی۔
    تاءلمت، فتعلمت، فتغیرت.. I suffered, I learned, I changed.
    راحیل فاروق
    راحیل فاروق
    میرا خیال تھا یہ مسئلہ صرف مجھ جیسے بگڑے ہوؤں کا ہے کہ تازیانے کے بغیر سیکھتے نہیں۔ :)
    ظل عرش
    ظل عرش
    مجھے تو جب جب دنیا اندھیروں اور مایوسیوں کی طرف دھکیلتی ہے، تو میرا رب، رب ذی العرش العظیم، مجھے اپنی عافیت میں اپنی پناہ میں لے لیتا ہے. اسکی رحمت بلاشبہ میری ہر کوتاہی، ہر تکلیف اور پریشانی سے زیادہ ہے. بے شک سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
    جاسمن
    جاسمن
    بے شک۔
    آپ چاہے عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں، چھٹیاں ختم ہونے کے بعد ایک ہی کیفیت ہوتی ہے. :(
    ظل عرش
    ظل عرش
    مزاق لگتا ہے؟ مجھ سے پوچھیں آج دس دن کے بعد یونیورسٹی جانا کیسا لگ رہا تھا
    رومانہ چوہدری
    رومانہ چوہدری
    نہیں۔
    دس دن بعد یونیورسٹی جانا کیسا لگ رہا ہے ؟
    ظل عرش
    ظل عرش
    بالکل دل نہیں چاہ رہا تھا. بچوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا الحمدللہ. بس پھر دل میں سوچا کہ چلو اب قوم کے بچوں کا بھی سوچا جائے کچھ. بس اسی لیے چلی گئی.
    اوروں کے خیالات کی لیتے ہیں تلاشی.... اور اپنے گریبان میں جھانکا نہیں جاتا
    ظل عرش
    ظل عرش
    الحمد للہ بالکل نہیں. مظفر وارثی کو پڑھ رہے ہیں آجکل. بس وہی یاد آیا تو لکھ دیا.
    ربیع م
    ربیع م
    یہ پوری نظم ہی کمال ہے!
    ظل عرش
    ظل عرش
    بالکل.. مجھے لگتا ہے مظفر وارثی جس طرح کے شاعر تھے، اتنی پزیرائی نہیں ملی ان کو
    رفاقتوں میں خزانہ جو ہم نے پایا ہے... نہ دل پہ بوجھ ہے کوئی نہ غم کا سایہ ہے...
    ظل عرش
    ظل عرش
    لاریب آپ کی تو کیا ہی بات ہے جناب! اکثر ایسا ہوتا ہے میں ڈپارٹمنٹ میں کسی کوریڈور سے گزر رہی ہوں یا کسی کلاس کے باہر، یا سیڑھیوں پر، ریسرچرز ایک دم سے سامنے آ جاتے ہیں اور کوئی کہتا ہے میڈم اس ناول پر، اس تھیوری پر، اس رائٹر پر ریسرچ ہو سکتی ہے؟ میں نے اپنی دوست سے پوچھا یہ ریسرچرز مجھے کیا سمجھتے ہیں، ٹاپک ڈالا اور انفارمیشن باہر؟ وہ کہنے لگی بچے آپکو گوگل سمجھتے ہیں. لاریب مجھے اس فورم کی Google لگتی ہیں. :)
    لاریب مرزا
    لاریب مرزا
    ہاہاہا۔۔ ہمیں افسوس ہے کہ آپ کا یہ قیاس درست نہیں ہے۔ یہ محض اتفاق ہے کہ آپ کے پہلے کیفیت نامے والا فارسی شعر ہمیں بھی بہت پسند ہے اور ہم نے محفل میں ارسال بھی کیا تھا۔ ثبوت کے طور پر لنک بھی فراہم کرتے ہیں۔ :) :)
    اور نئیرہ نور تو پاکستان کی Nightingale ہیں۔ ان کے نغمے بے حد پسند ہیں اور بار بار سنے ہیں تو ان کے کسی نغمے کے بارے میں بتانا کچھ عجب نہیں۔ :) :)
    لاریب مرزا
    لاریب مرزا
    درسِ ادیب اگربوَدزمزمهٔ محبتی. جمعه به مکتب آوردطفلِ گریزپای را. اگر معلم کادرس کوئی محبت کانغمہ ہوتووہ جمعےکےدن بھی گریزاں بچےکومکتب لےآئے
    "آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے. پس تمہارا ہر آدمی یہ ضرور دیکھے کہ وہ کس کے ساتھ دوستی کر رہا ہے.ٌ(ابوداؤد ترمذی)
    .. مدتوں بعد اس نے آج مجھ سے کوئی گلہ کیا... منصبِ دلبری پہ کیا مجھ کو بحال کر دیا
    مدت کے بعد آج پھر اس نے کوئی گلہ کیا... منصبِ دلبری پہ کیا مجھ کو بحال کر دیا
    راحیل فاروق
    راحیل فاروق
    مادام، یہ مصرع شاید یوں ہو گا:
    دیر کے بعد آج پھر اس نے کوئی گلہ کیا
    جس صورت میں آپ نے لکھا ہے، شعر ساقط الوزن ہو جاتا ہے۔
    ظل عرش
    ظل عرش
    شکریہ.
    یہ ایسے ہے.
    مدتوں بعد اس نے آج مجھ سے کوئی گلہ کیا
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top