السلام علیکم، بھائی یونس عارف صاحب!
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ایک خوب صورت ایرانی نستعلیق فانٹ کا لِنک دیا۔
میں نے اسے ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال بھی کر لیا ہے۔ لیکن اس میں ایسے حروف جو فارسی میں استعمال نہیں ہوتے، درست طور پر نستعلیق میں نہیں لکھے جا رہے۔
مثلاً نون غنہ، بڑی ے، اور ہائے مختفی وغیرہ۔اور اس کی وجہ یقیناً یہی ہے کہ یہ فانٹ اردو کے لیے نہیں بنایا گیا۔
البتہ اگر اردو فانٹ کے ماہرین اس میں کچھ تبدیلیاں کر کے اردو کے لیے قابل استعمال بنا دیں تو اردو کو ایک اور خوب صورت نستعلیق فانٹ مل جائے گا۔
آپ کا ایک بار پھر شکریہ۔
والسلام