• کوتاہ تھا فسانہ جو مر جاتے ہم شتاب
    جی پر وبال سب ہے یہ عمر دراز کا
    میر
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    ہائے ۔۔۔۔ کیا بوٹی یاد دلا دی۔۔۔ کوچہ ملنگاں میں چلتی تھی۔۔۔ اب تو نہ بوٹی نہ بوٹی۔۔۔ یعنی نہ زبر نہ پیش۔۔۔ ساری زندگی کوچہ ملنگاں سے باہر زیر ہو رہی ہے۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    تو کیا کوچۂ ملنگاں کے اندر پیش پیش تھی؟!
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    پیش پیش تو کبھی بھی نہیں رہی۔۔۔۔۔ بقول شاعر۔۔۔
    مشکل نہیں کہ رونق محفل نہ بن سکوں۔۔۔۔ لیکن میں اپنے رنگ طبیعت کا کیا کروں
    پاکستانی محفلین کو یوم آزادی مبارک ہو۔
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    دعا کا فائدہ نہیں ظہیر بھائی۔۔۔ منافقت۔۔۔۔ چور بازاری۔۔۔ ہٹ دھرمی۔۔۔ گھٹیا پن۔۔۔ پست رویے۔۔۔ عامیانہ پن۔۔۔ وحشت۔۔۔ سب کچھ اتنے تواتر سے نظر آتا ہے کہ کیا کہوں۔۔۔ ایک گلی سے سڑک تک آتے آتے یہ سب کچھ نظر آتا ہے۔۔۔ باقی کی کیا بات کروں۔۔۔ حکمران طبقہ میں شامل ہونے کی تو شاید شرط ہی یہ ہے کہ امیدوار ایک باپ کی اولاد نہ ہو۔۔۔ لیکن باقی سب لوگ سڑکوں بازاروں گلیوں والے بھی ناقابل برداشت ہوتے جاتے ہیں۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    اے خدا معجزہ یونس کا دکھا دے پھر سے!
    اک خطا کار اندھیروں میں دعا کرتا ہے
    سیما علی
    سیما علی
    آمین
    میرا ملال بےسبب تجھ پہ کہیں گراں نہ ہو
    آج نہ مل کہ آج تو دل ہے بہت دکھا ہوا
    سلیم احمد
    محمداحمد
    محمداحمد
    سلیم احمد کے ارمانوں کا خون ہی کر دیا آپ لوگوں نے۔ :)
    جاسمن
    جاسمن
    نیرنگ خیال کے قلم پہ نجانے کس کس شاعر کے ارمانوں کا خون لگا ہوا ہے۔ مجھے تو لگتا ہے کہ یہ اپنے قلم میں اب روشنائی کی جگہ شاعروں کے ارمانوں کا خون ہی استعمال کر رہے ہیں۔
    :D
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    ہوہوہوہوہوہوووو۔۔۔۔۔ ایسی خوش گمانی مجھ سے۔۔۔
    ہزاروں برس کی ہے بڑھیا یہ دنیا
    مگر تاکتی ہے جواں کیسے کیسے
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    شکریہ آپا
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    نظامِ شمسی کے سیارے جب کبھی آپس میں بات کرتے ہوں گے تو زمین کے بارے میں زہرہ شاید اس قسم کا شعر پڑھتی ہوگی/ہوگا۔
    ہوئی عشاق میں مشہور ، یوسف سا جواں تاکا
    بُوا ! ہم عورتوں میں تھا بڑا دیدہ تھا زلیخا کا
    :):)
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    واہ۔۔۔ ظہیر بھائی کیسا خوبصورت شعر ہے۔۔۔ اعلی
    یہ جو زخم دل کو پکائے ہم لئے پھر رہے ہیں چھپائے ہم
    کوئی نا شناس مزاج غم کہیں ہاتھ اس کو لگا نہ دے
    (کلیم عاجز)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    آج کل آپ لوگوں سے سے اتنا دور دور پھرر ہے ہیں کہ کسی کا ہاتھ لگانا ممکن ہی نہیں ہے ۔ اگر کوئی" دست درازی" پر اتر آئے تو اور بات ہے۔
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    ظہیر بھائی! میں تو ہمہ وقت لوگوں کے آس پاس رہتا ہوں۔ لیکن وہ مشتاق عاجز نے کہا تھا نا کہ
    ہم ایسے بےسروساماں جہان امکاں میں
    ہزار برس بھی رہتے تو بےنشاں رہتے
    بس وہی حال ہے۔
    میں سوچتا ہوں جاؤں کسی سبزہ زار کو
    لے کر کوئی کتاب، کسی سہ پہر کو میں
    محمداحمد
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    صرف چند ایک ماہ میں۔۔۔ جانے دیں۔۔۔ ویسے میں اور زیک نے گزشتہ ماہ ایک ہائیکنگ کی اکھٹے۔۔۔ وہ کتاب پڑھنے سے زیادہ دلچسپ تھی۔
    زیک
    زیک
    اور ہم سبزہ زار پر بھی بیٹھے تھے
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    اور اب ہم بڑھک مارتے ہوئے یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہماری گفتگو کتاب پڑھنے سے زیادہ دلچسپ تھی۔
    اک تبسم پہ ہوا کرتے تھے سودے دل کے
    دستِ الفت پہ بِکا کرتے تھے بے دام سے لوگ (ظہیر احمد ظہیر)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    شاباش ہے ! آپ کیفیت ناموں میں ہاے ہائے کرتی پھرر ہی ہیں ۔ یہ نہیں ہوتا کہ جاکر بھائی کی غزل ہی پڑھ لیں۔ :grin:
    جاسمن
    جاسمن
    بھائی سے یہ نہیں ہوتا کہ باآواز بلند (ٹیگیا دیں) پکاریں کہ بہن نئی غزل کی طرف آؤ ۔ :D
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    چھوٹی چھوٹی کھڑکیوں میں لڑائی مت کریں۔۔۔ باہر کھلے میدان میں گولا باری کریں۔
    جب جب موسم جھوما ہم نے کپڑے پھاڑے شور کیا
    ہر موسم شائستہ رہنا کوری دنیا داری ہے
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    کچھ دن ہوئے میں نے آپ کو ایک تین سال پرانے وعدے پر ٹیگ کیا تھا۔۔۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    نیرنگ خیال
    یا توٹیگ کا نظام گڑبڑ ہے یا پھرمیری ہی سمجھ میں نہیں آرہا ۔ اس ٹیگ کی تلاش میں دشتِ نوٹیفیکیشن میں بہت دیر خاک اڑائی لیکن گوہرِ مقصود ہاتھ نہ آیا ۔ گراں بارِ خاطر نہ ہو تو مجھے ازسرِ نو تہِ ٹیگ کیجیے ۔ یہ کشتۂ کرم تا دیر ممنون رہے گا۔
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    ابھی دوبارہ ٹیگ کیا ہے۔۔۔ اگر نہ ملے تو صفحہ نمبر دو پر جا کر تقریبا آخر میں تلاش کیجیے گا۔
    ایسا کرتے ہیں الٹ دیتے ہیں زنبیل حیات۔۔۔ اور پھر اس میں کوئی کام کا پل ڈھونڈتے ہیں
    میریاں راتاں چانن چانن انھیرے اوہناں ملے نیں ۔۔۔۔ میری نسبت نال حسین دے، شمر اوہناں دے ولے نیں (نیرنگ خیال)
    اے دوست ذرا اور بھی قریب رگ جاں ہو۔۔۔۔۔ کیا جانے کہاں تک شب ہجراں کا دھواں ہو
    تیرے ہاتھ کی چائے تو پی تھی ۔۔۔۔۔۔ دل کا رنج تو دل میں رہا تھا (ناصر کاظمی)
    جاسمن
    جاسمن
    سانوں پہلاں ای پتہ سی۔
    شفیق الرحمٰن کی ٰٰآپاٰٰ کی طرح کہ جنھیں سب کچھ پہلے پتہ ہوتا تھا۔ بعد میں ان سے رزلٹ بھی پوچھا جانے لگا کہ آپا آپ کو چونکہ پہلے سے پتہ ہوتا ہے تو نتیجہ بتائیے۔
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    ہاہاہاہاہا۔۔۔۔ میرے پسندیدہ ترین کردار۔۔۔ مجھے کتنی ہی بار ایسے لگتا ہے جیسے میں جن لوگوں سےمل رہا ہوں۔۔۔ یہ سارے کردار ہی شفیق الرحمن کے۔۔۔
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    اور یہ والا حصہ تو میرا پسندیدہ ترین ہے۔
    ہر روز جب مشرق سے سورج نکلتا ہے تو کلیاں کھِل کر پھول بن جاتی ہیں۔ تتلیاں جاگ اٹھتی ہیں۔ پرندے چہچہانے لگتے ہیں۔ ہر روز سورج ڈوبتے وقت آسمان گلابی ہو جاتا ہے۔ چاندنی رات میں ایک عجیب سا فسوں آسمان سے زمین تک چھا جاتا ہے۔ لیکن حکومت آپا کو ان باتوں کا علم نہ تھا۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top