• السلام علیکم
    کیا مجھے 1 عدد لوگو LOGOڈیزائن کر کے دے سکتے ہیں؟
    سادہ سا مجھے ڈئزائنگ نہیں آتی اور اس پر اٹھتے اخراجات پہنچ میں نہیں اور
    جلد درکار بھی ہے
    کیا مدد کر سکتے ہیں؟
    IOTA WORLD
    نامی اسنسٹیوٹ کے حوالے سے نیا کوچنگ سینٹر ہے
    مہربانی ہوگی۔۔۔
    والسلام
    طارق راحیل
    السلام علیکم
    محب علوی سے آپ کے بارے میں سُنا
    کہ آپ صاحب ذوق بھی ہیں اور صاحب علم بھی
    اور میرے شہر سے بھی
    ابوشامل
    ابوشامل
    وعلیکم السلام محترم
    محب علوی ہمارے محسن ہیں، لیکن یہ صاحب علم کہہ کر انہوں نے زیادتی کر دی ہے، ہم صرف طالب علم ہیں :)
    ان شاء اللہ رابطہ رہے گا
    السلام علیکم
    جیسا کہ آپ جانتے ہیں اردو محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر مخلتف پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔ ہفتہ لائبریری بھی اسی سلسلے کا ایک حصہ ہے۔
    اس ذیل میں آپ تمام اراکین کو ہفتہ لائبریری میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
    ہفتہ لائبریری 8 جولائی تا 14 جولائی پر مشتمل ہے۔ اس دورانیہ میں مختلف اپڈیٹس اور ایکٹیوٹیز پیش کی جائیں گی۔
    محفل کی سالگرہ کی اختتامی تقریبات میں لائبریری پراجیکٹ کے بارے میں پریذینٹیشن بھی دی جائے گی۔ جس میں اس ماہ کی اپڈیٹس کے ساتھ ساتھ لائبریری پراجیکٹ سے متعلق اہم امور کا احاطہ کیا جائے گا۔

    ہفتہ لائبریری کو بھرپور طریقے سے منانے اور کامیاب بنانے کے لئے تمام لائبریری ٹیم کا تعاون بہت اہم ہے۔
    السلام علیکم
    امید کرتا ہوں آپ ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہونگے اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔
    لائبریری پراجیکٹ پریزنٹیشن کے سلسلہ میں ایک دھاگہ شروع کیا گیا ہے آپ سے درخواست ہے یہاں تشریف لا کر اپنی قیمتی آرہ سے نوازیں اور کچھ باتوں کا جواب بھی مجھے ذپ کر دیں گے
    پہلے تو مجھے بتائیں کیا آپ لائبریری کے زمرہ جات تک رسائی رکھتے ہیں یا نہیں ؟
    آپ اپنا ای میل ایڈریس مجھے ذپ کر دیں
    اور یہ بتا دیں کے آپ لائیبریری کے لیے کب تک دستیاب ہونگے شکریہ
    جواب کا انتظار رہے گا
    خرم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    میرے بھائی!

    امید ہے کہ خوش ہوں گے۔

    میرا نام اسداللہ بھٹو ہے اور کنیت "ابوواصف"۔

    اگر آپ ناراض نہ ہوں تو میں آپ سے رابطہ رکھنے کی کوشش کروں۔ میں نے کورل ڈرا اور فوٹوشاپ پر اپنے طور پر تھوڑا بہت کام کرتا ہوں۔ میرا باقاعدہ کوئی استاد نہیں ہے۔

    اس سلسلے میں اگر آپ کی خدمات لینا چاہوں تو کیا آپ مجھے اپنی آراء سے نوازیں گے؟

    شکریہ
    السلام علیکم
    کیسے ہیں آپ فہد بھائی؟
    بہت دنوں سے نظر نہیں‌آرہے ، لگتا ہے آجکل مصروفیات زیادہ ہیں
    السلام علیکم
    کیسے ہیں فہد بھائی
    اور آپ اس وقت:rolleyes:
    کیا ہماری طرح اپنی روٹین خراب کرنا چاہتے ہیں:grin:
    السلام علیکم
    بھائی امید ہے کہ خیر وعافیت سے ہوں‌گے کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ ای میل میں دستخط کیا ہوتے ہیں
    تو مجھے اپنی تازی تحاریر کس سکرپٹ سے ملیں گی؟
    اگر ہارڈ کوڈ کر دوں گا تو جو نئی پوسٹ کروں گا اس کا لنک تو ہر دفعہ اپڈیٹ کرنا پڑے گا نا!
    یعنی ہر پوسٹ کے بعد دستخطوں کو مدون کرنا پڑے گا؟
    میں سمجھا کوئی php سکرپٹ ہے
    جناب یہ تو بتائیے کہ اپنے دستخطوں میں آپ نے اپنے بلاگ سے تازہ تحریریں کیسے ڈالی ہیں؟
    میں نے بھی ڈالنی ہیں
    وعلیکم السلام

    لیں میں نے حساب برابر کر دیا
    آپ سے بھی زیادہ لیٹ ہو کر ۔۔۔میری طرف سے بھی عید مبارک
    اگلی دفعہ والی نہیں بلکہ یہ والی عید جو تھی نا اس کی مبارک باد قبول ہو
    شکریہ بہت بہت آپ کی عید مبارک کا
    جناب ِ من ۔ آداب
    آپ کو بھی عید کی تباسی خوشیاں مبار ک ہوں۔ میرا بھی کچھ یہی حال ہے ۔
    بہر کیف دست بہ دعا ہوں کہ مالک و مولی آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے اور صحت و عافیت نصیب فرمائے ۔ اٰ،مین
    والسلام علیکم
    اسلام و علیکم ،
    محترم برادر کیا حال ہیں، کبھی میل ہی کردیا کریں آپ،، آپ بھی دوسرے بلال ہوگئے ہیں،،

    شامل کہ تصویر بہت اچھی لگ رہی ہے ، میری طرف سے اسکو پیار۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top