السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
برادر راشد صاحب، بندہ کو بھی اگر آپ کتاب بھیج دیجیے ادیبوں اور شاعروں والی تو مہربانی ہو گی۔
iqbaljawaid78@gmail.com
والسلام
منکہ ایک کیمیکل انجینئر۔ عمر پینتیس برس۔ بچپن میں یاد ہے کہ شروعات فیروز سنز کی کتابوں سے ہوئی اور پھر رفتہ رفتہ جناب اے حمید کی موت کا تعاقب پر سلسلہ کچھ تھما ۔۔۔ لیکن جلد ہی ابن صفی کو جا پکڑا ۔ تعلیم ساتھ ساتھ چلتی رہی اور کتابیں اس کے ساتھ ۔ حکیم سعید کے نونہال میں پہلا مضمون نویں جماعت میں لکھا۔ لیکن باضابطہ سلسلہ جب شروع ہوا جب ۱۹۹۵ میں کالج کے زمانے میں ابن صفی پر پہلا مضمون سپرد قلم کیا جسے جناب مشتاق احمد قریشی نے نئے افق میں اہتمام کے ساتھ شائع کیا۔ سکونت اس وقت حیدرآباد سندھ میں تھی ، شہر چھوڑا اور ۲۰۰۷ میں کراچی کا رخ کیا ۔ یہ ہجرت اپنے خوابیدہ شوق پورا کرنے میں خوب بارآور ثابت ہوئی اور ۲۰۰۹ میں دفتر کے ایک دوست نے جو جناب ابن صفی کے عزیزوں میں سے ہیں، فرزند ابن صفی، احمد صفی سے جاملوایا۔جولائی ۲۰۰۹ ہی میں ایک دیرنیہ خواب کی تکمیل اس وقت ہوئی جب احقر نے ابن صفی پر اپنی غیر تجارتی ویب سائٹ وادی اردو ڈاٹ کام شروع کی۔ www.wadi-e-urdu.com
[/url]
دنیا زاد کراچی میں پہلا افسانہ اپریل 2011 میں شائع ہوا
جامعہ دہلی کے مجلے کتاب نما کے نومبر 2011 کے شمارے میں حمید اختر پر مضمون شائع ہوا
حیدرآباد دکن کے مجلے قومی زبان کے ابن صفی نمبر میں مضمون، اور اگلے (ستمبر 2011) کے شمارے میں تنقیدی مضمون "اثر غوری کی شاعری میں آسیبی کیفیات" شائع ہوا