عروض ڈاٹ کام

سید ذیشان

محفلین
السلام علیکم

عروض کے نئے ورژن پر کچھ عرصے سے کام جاری تھا۔ اب کافی حد تک سائٹ مکمل ہو گئی ہے۔ اس لئے اس کو پبلک کرنے میں مزید تاخیر کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ابھی بھی کچھ کمیاں ہیں۔لیکن غالب کے دیوان کے کافی سارے ٹیسٹ کے بعد نتائج کافی اچھے ہیں۔

پچھلے ورژن میں صرف موزوں کلام کی تقطیع کی سہولت موجود تھی۔ اس نئے ورژن میں غیر موزوں کلام کی بھی اصلاح کی سہولت موجود ہے۔ جہاں جہاں پر آپ کا کلام بحر یا وزن سے خارج ہو تو یہ سافٹوئر اس کی نشاندہی کر دے گا اور آپ اس کو درست کر کے دوبارہ تقطیع کروا سکتے ہیں۔

مفرد الفاظ کی تقطیع معلوم کرنے کی بھی سہولت موجود ہے-

آزاد شاعری کی تقطیع کا کام تقریباً مکمل ہے۔ چند روز میں یہ فیچر بھی شامل کر دیا جائے گا۔

وقت کیساتھ ساتھ مزید بہتری آتی جائے گی۔ ویبسائٹ پر رپورٹنگ کا بھی انتظام ہے، تو جہاں کہیں بھی کوئی مسئلہ نظر آئے تو فوراً رپورٹ کر دیجئے۔

سائٹ کا لنک ہے: www.aruuz.com

اس سے متعلق پچھلے دھاگے:
1- عروض کا سافٹوئر
2-عروض کا نیا ورژن

محمد اسامہ سَرسَری بھائی، مہدی نقوی حجاز بھائی اور ایوب ناطق بھائی کا خصوصی شکریہ کہ جنہوں نے ٹیسٹنگ میں کافی مدد کی، مفید مشوروں سے نوازا اور مزید بھی کام کرتے رہیں گے۔ :)
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
وعلیکم السلام
مطلب کہ جس کا انتظار تھا شدت سے وہ گھڑی آن پہنچی۔ بہت بہت مبارک ہو آپ کو اس کارِ خیر کی انجام دہی پر۔ تشکر بسیار۔ جزاک اللہ۔
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین

نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
بہت خوب
سچی نیت ان تھک محنت منزل سامنے آ ہی گئی ۔۔۔۔۔
دلی دعاؤں بھری مبارکباد ۔
اب تو میں بھی شاعری شروع کرنے کا سوچ رہا ہوں ۔ بحر و وزن برابر کراتا رہے گا عروض انجن ۔،
 

سید ذیشان

محفلین
ماشاءاللہ
بہت خوب
سچی نیت ان تھک محنت منزل سامنے آ ہی گئی ۔۔۔ ۔۔
دلی دعاؤں بھری مبارکباد ۔
اب تو میں بھی شاعری شروع کرنے کا سوچ رہا ہوں ۔ بحر و وزن برابر کراتا رہے گا عروض انجن ۔،

بہت شکریہ نایاب بھائی۔ آپ بھی بسم اللہ کیجئے۔ بڑا مزہ آئے گا پڑھ کر۔ :)
 

بھلکڑ

لائبریرین
بہترین!!
بہت عمدہ !!!
ویسے آپکی محنت کا پھل ہمیں بھی مل رہا ہے وہ بھی مُفت میں ۔کیا یہ ۔۔۔۔۔۔!!!
 
Top