السلام علیکم
عروض کے نئے ورژن پر کچھ عرصے سے کام جاری تھا۔ اب کافی حد تک سائٹ مکمل ہو گئی ہے۔ اس لئے اس کو پبلک کرنے میں مزید تاخیر کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ابھی بھی کچھ کمیاں ہیں۔لیکن غالب کے دیوان کے کافی سارے ٹیسٹ کے بعد نتائج کافی اچھے ہیں۔
پچھلے ورژن میں صرف موزوں کلام کی تقطیع کی سہولت موجود تھی۔ اس نئے ورژن میں غیر موذوں کلام کی بھی اصلاح کی سہولت موجود ہے۔ جہاں جہاں پر آپ کا کلام بحر یا وزن سے خارج ہو تو یہ سافٹوئر اس کی نشاندہی کر دے گا اور آپ اس کو درست کر کے دوبارہ تقطیع کروا سکتے ہیں۔
مفرد الفاظ کی تقطیع معلوم کرنے کی بھی سہولت موجود ہے-
آزاد شاعری کی تقطیع کا کام تقریباً مکمل ہے۔ چند روز میں یہ فیچر بھی شامل کر دیا جائے گا۔
وقت کیساتھ ساتھ مزید بہتری آتی جائے گی۔ ویبسائٹ پر رپورٹنگ کا بھی انتظام ہے، تو جہاں کہیں بھی کوئی مسئلہ نظر آئے تو فوراً رپورٹ کر دیجئے۔
سائٹ کا لنک ہے:
www.aruuz.com
اس سے متعلق پچھلے دھاگے:
1-
عروض کا سافٹوئر
2-
عروض کا نیا ورژن
محمد اسامہ سَرسَری بھائی،
مہدی نقوی حجاز بھائی اور
ایوب ناطق بھائی کا خصوصی شکریہ کہ جنہوں نے ٹیسٹنگ میں کافی مدد کی، مفید مشوروں سے نوازا اور مزید بھی کام کرتے رہیں گے۔