• محترمہ

    السلام علیکم!

    گذارش ہے کہ اگر آپ کے پاس بچوں کے اردو پوئم، ترانے یا پھر کارٹون اسٹوریز وڈیو میں دستیاب ہو تو براہِ کرم مجھے عنایت کریں۔ آپ کا مشکور رہوں گا۔
    اسمٰعیل میرٹھی پراجیکٹ
    السلام علیکم
    امید کرتا ہوں آپ سب حیریت سے ہونگے لائبری میں
    اسمٰعیل میرٹھی پراجیکٹ کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے آپ میں سے جو جو حصہ لینا چاہتے ہیں جلد سے جلد رابطہ کریں تانکہ اس کام کو جلد سے جلد ختم کیا جائے
    خرم شہزاد خرم
    السلام علیکم!
    اپنے ایک دوست سے محفل کے بارے میں سنا ، اور جوائن کیا، میں اردو شاعری کرتا ہوں لیکن یہاں پر مجھے کوئی استاد نہیں مل رہا جن سے میں اصلاح لے سکوں۔
    مجھے امید آپ میری رہنمائی کرینگے
    آپکی نوازش
    السلام علیکم

    اردو محفل پر خوش آمدید ۔ بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ کو اردو محفل پسند آئی ۔ امید ہے آپ یہاں کی تمام تعمیری سرگرمیوں میں بھر پور طرح سے شامل ہو سکیں گے ۔
    بے پناہ خوشی ہوئی آج جب اس فورم کا کہیں سے ذکر سنا، اور دکھ بھی ہو۔ دکھ اس بات پر ہوا کہ مجھے انٹرنیٹ پر بارہ سال تک سر کھپانے کے بعد پہلی مرتبہ کوئی کام کی جگہ نظر آئی۔ بخدا میں اس فورم کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔میں آن کتنا خوش ہوا اس کا اندازہ تو آپ کو اس فورم میں میرا حصہ اور اخلاص دیکھ کر ہو ہی جائے گا۔ میں پاکستان میں بیٹھا ہوں، یہاں‌اس صبح کے ساڑھے چھ بجے ہیں۔ مجھے یہ پتہ نہیں چل سکا کہ آپ کی سائٹ وقت دن 11:54منٹ کیوں‌دکھا رہی ہے؟شاید جذبات میں میں نے یہ غور نہیں کیا کہ آپ کس ملک میں ہیںِ خیر ملتے رہیں گے۔انشاءاللہ
    تمام اہلیانِ اردو محفل کو
    السلام علیکم
    امید ہے آپ سب اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے خیروعافیت سے ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہوں گے۔
    اس ذاتی پیغام کا مقصد آپ سب کی توجہ ایک اہم بات کی طرف کروانی مبذول ہے۔جیسا کہ آپ سب کو علم ہو گا ہم نے ایک کام "اتحاد اسلامی" کرنے کا بیڑا اٹھانے کا سوچا ہے لیکن یہ کام آپ دوستوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

    اب ہم اتحاد اسلامی کو عملی جدوجہد کی طرف لے جانے کے لئے اتحاد اسلامی کے اغراض و مقاصد/منشور اور قوانین مرتب کر رہے ہیں۔ جس میں آپ لوگوں کی رائے/مشورے کی شدت سے ضرورت ہے۔ آپ جس قدر ہمت و طاقت رکھتے ہیں صرف اتنا ہی اتحاد اسلامی کی خاطر کام کریں۔ اگر آپ کے پاس وقت کی کمی ہے تو کم از کم ہمیں اپنے قیمتی مشوروں سے ضرور نوازیں۔ اگر آپ کی زندگی مصروفیت کی ایک دلدل بن چکی ہے تو کم سے کم صرف ایک بار "اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" والے دھاگہ کو ضرور پڑھیں ہو سکتا ہے کوئی ایسی بات آپ کے ذہن میں آ جائے جو پہلے کسی نے نہ سوچی ہو یا ہم کوئی اہم غلطی کرنے جا رہے ہوں اور آپ کی وجہ سے ہم اس کو بہتر کر سکیں۔ ہم آپ سے دین اسلام کے لئے آپ کی سالوں کی خوش گوار زندگی سے صرف ایک گھنٹہ مانگتے ہیں جس میں آپ صرف اس دھاگہ " اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" کو پڑھیں اور تھوڑی بہت سوچ و بیچار کریں اور اتحاد اسلامی میں اپنا حصہ بھی ڈالیں۔
    ہم اللہ تعالٰی سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس خواب کو پورا کرے گا اور بے شک اللہ تعالٰی ہی اس کا اجر دینے والا ہے۔
    والسلام

    آپ یہاں اتحاد اسلامی کے سلسلے کے متعلق دیکھ سکتے ہیں....

    1: اتحاد اسلامی.........آو سب مل کر عہد کریں :

    2:اتحاد اسلامی کے اگلے مرحلے کے متعلق رائے دیجیئے

    3:اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی کریں
    سلام علیکم
    پیشگی عید مبارک قبول کیجیئے
    اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
    وسلام
    السلام علیکم
    میں شاعری والے ٹاپک میں نیا سب تاپک بنانا چاہ رہا ہوں‌لیکن نہیں بن رہا ۔ اس کیلیے پوسٹس کی کم سے کم تعداد متیعن ہے کیا ؟
    اللہ حافظ
    فرحت میں ٹھیک ٹھاک ۔

    بہت دن سے آپ سے بات نہیں ہوئی کسی دن لمبی گپ شپ کرتے ہیں :) حمزہ صاب آج کل کھیلوں میں مصروف ہیں :)

    کیا مصروفیت چل رہی ہے ان دنوں ؟

    اپنا خیال رکھیں ۔
    وعلیکم السلام شگفتہ
    میں کافی بہتر ہوں۔۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔۔
    آپ کیسی ہیں؟؟ اور حمزہ کہاں غائب ہیں اتنے دنوں سے؟؟؟
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top