بس یہی لمحے اور چند دن شاید زندگی کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ذہن کے ایک گوشے میں انمٹ نقوش چھوڑ جاتے ہیں محمد احمد بھائی
بس میری جان ۔۔۔ کہیں زندگی ہمیں گزارتی ہے اور کہیں ہم اسے گزار رہے ہوتے ہیں وقت جیسا بھی ہو کٹ جاتا ہے
کیا سچی بات کی آپ نے واقعی "وقت جیسا بھی ہو کٹ جاتا ہے"۔ پھر بقول جمال احسانی: یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں ہے سب کچھ بھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے
یہ تو ہمیں بھی پتہ ہے کہ کھانے والے دانت اور ہیں اور دکھانے والے اور وہ تو اتفاق سے پچھلے دنوں کھانے والے دانت "اسٹیٹس میسج" میں نظر آ گئے ورنہ تو کچھ پتہ ہی نہیں چلتا۔ یہ سوال بھی ہم نے اسی لئے پوچھا ہے۔