السلام علیکم
مجھے لگا کہ آپکا نیا نک نون سین ہو گا
آپ کے نام کی تبدیلی کا کسی اخبار میں تو پڑھا ہی نہیں
مہربانی ہے آپکی کہ یاد رکھا ورنہ آجکل کے مصروف دور میں تو خوب کی بھی خبر نہیں رہتی۔
ویسے آپ نے بھی کم آنا اور کم پیغامات پوسٹ کرنا شروع کر دیے ہیں محفل پر ۔خیریت؟؟؟؟
محفل پر مشکل سے ہی کسی سوال کا جواب مل پاتا ہے ویسے۔ہاہاہا
سب آپکے اور میرے جیسے ویلے تھوڑی نا ہوتے ہیں کہ ہر سوال یا بات کو کوٹ کر کے تفصیلی جواب دیں۔
کوشش کروں گی کہ آپ کی بات پوری کروں اور کچھ پوسٹ کروں لیکن آجکل دن لمبا ہونے کے باوجود ٹائم پتہ نہیں کہاں بھاگ جاتا ہے۔دیکھیں ڈراموں کا بھوت کب اترتا ہے۔
ڈرامے آجکل جو نئے ہیں نا وہی دیکھ رہی ہوں جیو،اے آر وائی اور ہم چینل کے
جیسے میرا سائیں،خوا اور محبت،پانی جیسا پیار،روگ وغیرہ
فوجی ڈرامے کونسے؟؟؟مجھے تو بس الفا،براوی،چارلی یاد ہے بس لیکن زمانہ ہو گیا اسے بھی دیکھے ہوئے
یوٹیوب پر ہ کسی دن لمنی فرصیت میں اسے بھی دیکھوں گی۔
آپ ہیں ہی نائس چھوٹے اس لیے تعریف تو بنتی ہے ویسے میں نے اتنی تعریف کی کہاں ہے؟؟؟
اپنا بہت سا خیال رکھیئے گا