• السلام علیکم اعجاز صاحب ،

    مجھے ورڈ 2003 کے لیے اسپیل چیکر کی فائل اور تفصیل چاہیے۔ آپ نے ایک پوسٹ میں شاید کافی تفصیل سے بتایا ہے مگر اچھا ہوگا کہ اسے ورڈ کے مختلف ورژن کے حساب سے بنا لیا جائے اور بنیادی ٹیوٹوریل سے لنک بنا لیے جائیں
    السلام علیکم
    جیسا کہ آپ جانتے ہیں اردو محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر مخلتف پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔ ہفتہ لائبریری بھی اسی سلسلے کا ایک حصہ ہے۔
    اس ذیل میں آپ تمام اراکین کو ہفتہ لائبریری میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
    ہفتہ لائبریری 8 جولائی تا 14 جولائی پر مشتمل ہے۔ اس دورانیہ میں مختلف اپڈیٹس اور ایکٹیوٹیز پیش کی جائیں گی۔
    محفل کی سالگرہ کی اختتامی تقریبات میں لائبریری پراجیکٹ کے بارے میں پریذینٹیشن بھی دی جائے گی۔ جس میں اس ماہ کی اپڈیٹس کے ساتھ ساتھ لائبریری پراجیکٹ سے متعلق اہم امور کا احاطہ کیا جائے گا۔

    ہفتہ لائبریری کو بھرپور طریقے سے منانے اور کامیاب بنانے کے لئے تمام لائبریری ٹیم کا تعاون بہت اہم ہے۔
    السلام علیکم
    امید کرتا ہوں آپ ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہونگے اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔
    لائبریری پراجیکٹ پریزنٹیشن کے سلسلہ میں ایک دھاگہ شروع کیا گیا ہے آپ سے درخواست ہے یہاں تشریف لا کر اپنی قیمتی آرہ سے نوازیں اور کچھ باتوں کا جواب بھی مجھے ذپ کر دیں گے
    پہلے تو مجھے بتائیں کیا آپ لائبریری کے زمرہ جات تک رسائی رکھتے ہیں یا نہیں ؟
    آپ اپنا ای میل ایڈریس مجھے ذپ کر دیں
    اور یہ بتا دیں کے آپ لائیبریری کے لیے کب تک دستیاب ہونگے شکریہ
    جواب کا انتظار رہے گا
    خرم
    کر بھی سکتے ہیں گرفتار ہمیں الفت میں
    کہ الف عین لیے دام بہت ہوتے ہیں
    ہاشمی ہم نے سخن اپنا یہ ارزاں نہ کیا
    گرچہ شعروں کے یہاں دام بہت ہوتے ہیں
    سیدانورجاویدہاشمی
    السلام علیکم
    ظفر اقبال کی شاعری پر جو اعتراض‌تھا اس کا جواب آج دیا ہے۔۔۔۔۔ دیکھ لیں۔ مجھے اصل میں‌سائٹ کا استعمال ابھی تک نہیں‌آیا اسی باعث‌دیکھ نہیں‌سکا کہ وہاں‌میرے لیے پیغامات ہیں۔ وہ تو مغل بھائی نے بتایا تو آج پہنچا وہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہاں‌ اپنا جواب بھیجنے کے بعد دیکھا کہ آپ نے میری حمایت کی۔۔۔۔۔ یعنی میری کیا جو بات درست تھی آپ نے اسے تسلیم کیا۔ مجھے بہت خوشی ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ لوگوں‌کے اتنے اعتراضات کے بعد آپ کا جواب پڑھ کر جی خوش ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ بھی میرا جواب پڑھیں۔
    السلام علیکم
    کیسے ہیں‌ اعجاز انکل
    ایک بار آپ نے ذکر کیا تھا کہ قطر میں کچھ لوگ ہیں‌جو اردو کے لیے کام کررہے ہیں۔ شاید "بزم اردو قطر" یا پھر "محبان اردو ہند قطر" نام تھا۔ بہر حال مسئلہ یہ ہے کہ اگر مجھے یہ راہنمائی مل جائے کہ دوحہ-قطر میں‌اردو کتب کہاں دستیاب ہیں تو بھلاہوجاوے گا۔ اصل میں‌بخاری شریف کا اردو ترجمہ جو وحید الزمان صاحب نے کیا ہے، درکار ہے۔ یہ تین جلدیں‌ہیں میں‌بذریعہ کورئیر بھی منگواسکتا ہوں لیکن اگر قطر میں‌ کسی ایسے ٹھکانے کا پتہ چل جائے کہ جہاں‌ اردو کتب مل جاویں تو بہت سہولت ہوجائیگی۔
    آپ کی مصروفیت کا مجھے اندازہ ہے۔ آپ خود رابطہ نہ کرسکیں تو مجھے ان کا میل یا رابطہ نمبر وغیرہ فراہم کردیں میں‌بات کرلوں گا۔
    دعا گو
    السلام علیکم اور شکریہ فہد
    عید امریکہ میں پہلی بار ہوئی ہے اگرچہ دوسری بار یہاں آیا ہوں۔ تمہاری چچی تو پانچ بار آ چکی ہیں)۔ خیر۔ تجربہ اچھا ہی رہا۔ ایک تو یہاں کے مسلمان ماشاء اللہ اصل مسلمان ہیں، ہند و پاک کے ’پیدائشی مسلمان‘ نہیں ہیں جن کے ذہنوں کے جالے مشکل سے ہی نکلتے ہیں۔ اسی وجہ سے محفل میں دینی موضوعات سے بچتا ہوں اور سیاسی بھی۔ وہاں بھی میڈیا کے زیر اثر ’بھارت‘ کے خلاف زہر بھرا ہوا ہے۔ کاش لوگ کھلے ذہن سے کام لیں۔
    والسلام
    اعجاز
    محترم بزرگ اعجاز اختر صاحب!
    امید ہے خیریت سے ہوں گے اور طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہوگی۔
    آپ نے شاید عید دیار غیر میں گزاری ہے، یہ تجربہ کیسا رہا؟
    دراصل گزشتہ جمعہ کے بعد انٹرنیٹ استعمال کرنے کا موقع آج ملا ہے اس لیے عید کے پیغامات بھی آج ہی دے رہا ہوں۔
    بہرحال گزری عید کی مبارکباد قبول فرمائیے۔
    آپ کی صحت کے لیے دعاگو ہوں
    تمام اہلیانِ اردو محفل کو
    السلام علیکم
    امید ہے آپ سب اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے خیروعافیت سے ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہوں گے۔
    اس ذاتی پیغام کا مقصد آپ سب کی توجہ ایک اہم بات کی طرف کروانی مبذول ہے۔جیسا کہ آپ سب کو علم ہو گا ہم نے ایک کام "اتحاد اسلامی" کرنے کا بیڑا اٹھانے کا سوچا ہے لیکن یہ کام آپ دوستوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

    اب ہم اتحاد اسلامی کو عملی جدوجہد کی طرف لے جانے کے لئے اتحاد اسلامی کے اغراض و مقاصد/منشور اور قوانین مرتب کر رہے ہیں۔ جس میں آپ لوگوں کی رائے/مشورے کی شدت سے ضرورت ہے۔ آپ جس قدر ہمت و طاقت رکھتے ہیں صرف اتنا ہی اتحاد اسلامی کی خاطر کام کریں۔ اگر آپ کے پاس وقت کی کمی ہے تو کم از کم ہمیں اپنے قیمتی مشوروں سے ضرور نوازیں۔ اگر آپ کی زندگی مصروفیت کی ایک دلدل بن چکی ہے تو کم سے کم صرف ایک بار "اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" والے دھاگہ کو ضرور پڑھیں ہو سکتا ہے کوئی ایسی بات آپ کے ذہن میں آ جائے جو پہلے کسی نے نہ سوچی ہو یا ہم کوئی اہم غلطی کرنے جا رہے ہوں اور آپ کی وجہ سے ہم اس کو بہتر کر سکیں۔ ہم آپ سے دین اسلام کے لئے آپ کی سالوں کی خوش گوار زندگی سے صرف ایک گھنٹہ مانگتے ہیں جس میں آپ صرف اس دھاگہ " اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی" کو پڑھیں اور تھوڑی بہت سوچ و بیچار کریں اور اتحاد اسلامی میں اپنا حصہ بھی ڈالیں۔
    ہم اللہ تعالٰی سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس خواب کو پورا کرے گا اور بے شک اللہ تعالٰی ہی اس کا اجر دینے والا ہے۔
    والسلام

    آپ یہاں اتحاد اسلامی کے سلسلے کے متعلق دیکھ سکتے ہیں....

    1: اتحاد اسلامی.........آو سب مل کر عہد کریں :

    2:اتحاد اسلامی کے اگلے مرحلے کے متعلق رائے دیجیئے

    3:اتحاد اسلامی کی تنظیم سازی کریں
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top