دیکھ لیں آپ کی نصیحت کتنی پُر اثر ہے۔ میرے آج کے تمام تبصروں میں سب سے زیادہ استعمال 'متفق' کا ہے۔ D-:
یہی تو بات ہوتی ہے دوستی کی۔ بقول شاعر "یہ رکھ رکھاؤ محبت (یعنی دوستی) سکھا گئی اُس کو ۔۔۔ وہ روٹھ کر بھی مجھے مسکرا کے ملتا ہے۔
۔ ویسے میں سچ میں متفق ہوئی ہوں۔ ہاں ذوالقرنین کو ڈانٹنے کا موڈ ابھی بھی ہےکچھ کچھ۔ لیکن پھر کبھی سہی۔ D-:
ڈانٹنے کے حوالے سے بھی ایک مثال یاد آتی ہے اور وہ یہ کہ "وقت کی نماز، بعد کی ٹکریں" سو نیک کام میں دیر کیسی۔
۔۔۔۔! ایسا بھی کیا کال پڑا ہے۔ اگر ایک قطرہ بھی ایندھن کا موجود ہوا تو ہم جناب کو وحدت میں کثرت کے جلوے دکھا سکتے ہیں۔
ایک ہجوم کے ساتھ غلط سمت میں بڑھے چلے جانے سے بہتر ہے کہ تنہا "یو ٹرن" لے لیا جائے۔ اقوالِ زریں از محفلین۔