میں نے احمد کو ناصح کہا ہی نہیں۔ اور مجھے تو لکھنا بھی نہیں آتا۔ ذوالقرنین آپ 'کنڈیشنل' کام کرنا چھوڑیں۔ بلکہ اپنی تحریر مکمل کریں۔ میں کچھ لکھ سکتی ہوتی تو اب تک محفل میری تحریروں سے بھری پڑی ہوتی۔
@فرحت ! آپ ناصح کو احمد کہہ لیجے۔ کان ہی پکڑنے ہیں نا۔ ویسے آپ کو بھی ہمیشہ یاد دلانا پڑتا ہے کہ آپ ایک اچھی رائٹر ہیں اور آپ کا بلاگ اور محفل کے قارئین آپ کی تحریریں شوق سے پڑھتے ہیں۔
بہت شکریہ۔ میں اصل میں یہی سننا چاہ رہی تھی ۔ D-: ۔ تفنن برطرف ، اب مجھے واقعی ایسا لگتا ہے کہ میں بالکل بھی اچھا نہیں لکھتی۔ اتنے اچھے اچھے رائٹرز دیکھ کر مجھے اندازہ ہوا ہےکہ میرے پاس کچھ لکھنے کے لیے الفاظ و انداز دونوں کی کمیابی ہے۔
اب لگتا ہے مجھے ہی آپ دونوں سے منت کرنی پڑے گی کہ براہِ کرم آپ دونوں تحریر لکھنے پر لگ جائیں تاکہ اس کیفیت نامے میں ہماری سزا قبل از فردِ جُرم میں کچھ تخفیف ہو سکے۔
"محمداحمد : اب لگتا ہے مجھے ہی آپ دونوں سے منت کرنی پڑے گی کہ براہِ کرم آپ دونوں تحریر لکھنے پر لگ جائیں تاکہ اس کیفیت نامے میں ہماری سزا قبل از فردِ جُرم میں کچھ تخفیف ہو سکے۔ "........D-: D-:
ہم تو "ناصح" کے نام سے پہلے ہی ایک تحریر لکھ چکے ہیں اور محفل پر چھاپ بھی چکے ہیں۔ اب آپ کے ساتھ بھی وہی ڈیل ہو سکتی ہے جو فرحت کے ساتھ ہوئی کہ ہمارے یوزر نیم سے اپنا نام ایکسچینج کروالیں۔ ہمیں اس لئے کوئی اعتراض نہیں کہ محفل کے تین ایوارڈ ہمارے نام ہو جائیں گے۔