اردو محفل فورم

عثمان
عثمان
اب یہ عبداللہ کون ہے ؟
اے خان
اے خان
مشال کا دوست جسے اس دن لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا کہ یہ بھی گستاخ رسول ہے.
آصف اثر
آصف اثر
اس کا مطلب ہے طلبا نے مشال کو اس کی گستاخی پر ہی ماراہے۔ لہذا اب یہ پروپیگنڈا بند ہونا چاہیے کہ وہ گستاخ نہیں بے گناہ تھا۔
جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ قتل جائز نہیں تو اس سے پہلے بھی عرض ہوچکا ہے کہ گستاخی اور اختلاف میں زمین و آسمان کا فرق ہوتاہے۔
arifkarim
arifkarim
آصف اثر گستاخی پر نہیں گستاخی کے الزام پر مارا ہے۔ اسلامی پراپگنڈہ بند ہو نا چاہئے
آصف اثر
آصف اثر
ہم خود تو مذہبی شدت پسندی کا راگ الاپتے ہیں لیکن ایسے گستاخوں کے معاملے میں دوغلا پن اختیار کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔ کسی کا گستاخی کرنے کا مطلب یہی ہوتاہے کہ وہ ببانگِ دُہل کہہ رہاہوتاہے کہ آؤ مجھے قتل کرو۔۔۔ کیوں کہ میں اختلاف نہیں مانتا۔
لہذا ایسے بے وقوف پر آہ وزاری کرنا اس سے بھی زیادہ بے وقوفی ہے۔ مشال کے رویے اور فرشتہ صفت شخصیت کے متعلق اس کے دوست فرحان کا بیان سب کچھ واضح کردیتاہے۔
اے خان
اے خان
آصف اثر اگر اس وقت آپ مشال کا حشر دیکھتے تو آپ کو بھی رحم آجاتا اس کی حالت پر. اگر وہ گستاخ رسول تھا. تو لوگوں کا کام صرف اتنا تھا کہ اسے پولیس کے حوالے کرتے.
arifkarim
arifkarim
دوغلہ پن کیسا؟ گستاخی رسول کا قانون موجود ہے۔ جس نے گستاخی کا الزام لگایا ہے وہ عدالت میں جاکر ثابت کرے پھر عدالت کاروائی کرے۔ یہ کیا کہ بس ادھر الزام لگا اور ادھر بندہ مار مار کر دنیا سے فارغ کر دیا گیا۔ اسلامی بند دماغوں کو یہ بات کب سمجھ آئی گی قانون کے دائرہ سے باہر کسی کو بھی قتل کرنا کتنا بڑا جرم ہے۔ آصف اثر
آصف اثر
آصف اثر
عارف اسے الزام پر نہیں جرم پر مارا گیا۔میڈیا کے یک طرفہ منفی کردار ا نے مجھے ازخود تحقیق کرنے پر مجبور کیا۔ اس کی گستاخی کے گواہ اس کے ذاتی اور مستند ٹوئٹر اور فیس اکاؤنٹس ہیں جن سے میں نے خود قتل کے ایک دن بعد گستاخانہ مواد حاصل کیاتھا۔ کیوں کہ مجھے بھی شک تھا۔ اس کے علاوہ جامعہ کے دیگر طلبا اس کے عینی شاہد ہیں۔
arifkarim
arifkarim
اے خان اور پولیس بھی صرف الزام کی بنیاد پر جیل میں نہیں ڈال سکتی۔ الزام لگانے والوں کو پہلے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ واقعی گستاخ تھا بھی کہ نہیں
اے خان
اے خان
میں یہ نہیں کہتا کہ مشال فرشتہ صفت تھا. میں خود بھی فرشتہ صفت نہیں ایک گنہگار بندہ ہوں. مجھ سے نماز قضا ہوجاتی ہے. بہت سی برائیاں مجھ سے ہر روز ہوتی ہے. لیکن میری نظر میں مشال کو اس طرح مارنا سراسر غلط تھا.
arifkarim
arifkarim
آصف اثر اسکے بہیمانہ قتل کے بعد جس انداز سے مومنین نے اسکے سوشل اکاؤنٹس پر توہین آمیز مواد کی سپیمنگ کی ہے اس سے تو یہی ثابت ہوتا ہے کہ اس سے بڑا گستاخ رسول اور کوئی نہیں تھا۔ بہرحال صحیح طریقہ قانونی کاروائی ہے نہ کہ مشتعل ہجوم کا وحشی پن
آصف اثر
آصف اثر
اے خان میں نے کہیں بھی یہ نہیں کہا کہ طلبا نےاس کا جو حشر کیا تھا وہ درست ہے۔ میں ہمیشہ اصول اور قانون کی پاسداری کا قائل رہاہوں کیوں کہ ہماری شریعتِ مطہرہ ہی ہمیں قوانین کا اعلیٰ نمونہ پیش کرکے اس پر عمل پیرا ہونے پر زوردیتاہے۔ لہذا کسی مسلمان کے لیے قانون سے روگردانی روا نہیں۔میں صرف میڈیا میں بیٹھے ان متعصب اذہان کی بات کررہاہوں جو ہمیشہ اسلام کو بدنام کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔
اے خان
اے خان
arifkarim میرا بھی یہی کہنا ہے کہ اگر وہ گستاخ تھا تو طلباء کو چاہیے تھا کہ سب پولیس کو اس کی گستاخی کا ثبوت پیش کرتے اس کے بعد پولیس اپنا کام کرتی.
آصف اثر
آصف اثر
جہاں تک ہمارے ملک کے نظامِ قانون کی بات ہے تو وہ ایک مذاق کے علاوہ کچھ نہیں۔
arifkarim
arifkarim
میڈیا ٹرائل کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ یہ عدالتوں کا کام ہے۔ میڈیا کو تنقید مشتعل ہجوم کے وحشی پن پر کرنی چاہئے۔ آیا واقعی توہین ہوئی یا نہیں ہوئی، وہ تفتیش پولیس کر لے گی
arifkarim
arifkarim
آصف اثر یعنی قانون کمزور ہے تو اپنے ہاتھ میں لے لیں؟ ماشاءاللہ
اے خان
اے خان
arifkarim میں عمران نامی لڑکے سے متاثر "تھا"
آصف اثر
آصف اثر
مذاق کو سنجیدگی میں بدلیے عارف!
آپ خود کو طفل تسلی تو دے سکتے ہیں لیکن 20 کروڑ عوام کو نہیں۔ملک اس طرح کبھی نہیں چلتے۔
اے خان
اے خان
مشتعل ہجوم کے وحشی پن تنقید ہونی چاہیئے. لیکن اسلام جیسے دین پر تنقید کرنا بطور مسلمان میں بہت برا اور گناہ سمجھتا ہوں.
اے خان
اے خان
افسوس تو مجھے اسی بات پر ہے. کچھ مسلمانوں کی وجہ سے پورااسلام بدنام ہورہا ہے.
Top