• بھیج دو میں دیکھ لیتا ہوں، جو جو تصحیحات کرتا ہوں، ان کی اطلاع بھی دیتا ہوں۔
    ٹھیک ہے استاد محترم، میں آپ کو کل یا پرسوں تک بھیج دوں گا، پروف ریڈنگ رہ گئی ہے بس.
    اور معاف کیجیے گا میں نے میسج بہت دنوں بعد دیکھا ہے، شاید مجھے اس کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی.
    استادِ محترم میرے پاس احمد فراز کی دردِ آشوب ورڈ فائل میں ہے خود ٹائپ کی ہوئی، بس 15 یا 20 صفحات ہی رہ گئے ہیں، کیا آپ اسے اپنی لائبریری کے لئے لے سکتے ہیں؟
    استاذ محترم میں آپ کے کلام سے استفادہ کرنا چاہتا براہِ کرم اس کا ربط عنایت کیجئے ۔۔۔ شکریہ
    کوئی بتانا پسند کرے گا کہ نیا دھاگہ کہاں جاکر شروع کروں اور کیسے ذرہ نوازی ہوگی
    الف عین
    الف عین
    جس فورم میں پوسٹ کرنا ہو، پہلے اس فورم کو سلیکٹ کریں۔ پھر وہیں ایک بٹن ملے گا، نیا دھاگہ شروع کریں۔ بس شروع ہو جائیں۔
    جناب میں اپنا ناول ٹائپ کرکے خود کہاں اور کیسے اپ لوڈ کرسکتا ہوں رہنمائی کریں گے
    الف عین
    الف عین
    آپ کی تحریریں فورم میں جائیں اور وہاں پوسٹ کر دیں۔ یاد رہے کہ وہاں الفاظ کی قید ہے۔ اس لئے دس بارہ صفحات ہی ایک مراسلہ میں پوسٹ کریں۔
    اس کے علاوہ مجھے بھجوا دیں۔ اگر ان پیج میں ٹائپ کر رہے ہیں تو اسی کی فائل۔ میں برقی کتابوں میں اپ لوڈ کر دوں گا۔ میرا ای میل
    aijazubaid@gmail.com
    جب دیوان غالب آپ کے برقی بک ڈپو سے ڈاؤن لوڈ کرنے لگتا ہوں تو یہ جواب آتا ہے (404 Not Found
    nginx/1.0.5
    الف عین
    الف عین
    اوہو، میں نے یہ پئغامات اب تک نہیں دیکھے تھے، معذرت۔ ابھی دیکھتا ہوں کہ کیا پوسٹ ہونے سے رہ گیا ہے!!
    السلام علیکم، آداب عرض ہے
    جناب نسخہ رضا کا جتنا ھصہ ٹائپ کرنا تھا وہ تو کر لیا، اب کاپی پیسٹ والا کام رہ گیا
    جس کیلئے نسخہ بھوپال اور نسخہ حمیدیہ کی ضرورت ہے، میں نے لائبریری میں موجود لنکس open کرنے کی کوشش کی مگر ایک لنک بلاک تھا اور ایک بار بار ایرر ایرر کا رسپانس دیتا ہے
    آپ کی برقی کتابیں بھی عدم تعاون پر ڈٹ گئی ہیں، براہ کرم مجھے مشورہ دیں
    الف عین
    الف عین
    واہ واہ، لیکن اصل نسخہ تو تمہارے پاس ہے، میرے پاس ایک زمانے میں تھا لائبریری کی کاپی۔ اس وقت تو میں ہیوسٹن میں ہوں۔
    برقی کتابوں میں کیا مسئلہ آ رہا ہے۔ میں نے ابھی دیکھا ہے کہ سب ٹھیک ہے۔ تین فائلیں دستیاب ہیں، تینوں سے کمپئر کر لیں۔ اس کے بعد ٹائپ کریں۔
    آداب عرض ہے
    پوچھنا یہ تھا کہ نسخہ کالیداس جتنا ٹائپ ہو گیا ہے اسے پوسٹ کر دوں؟
    تا کہ ساتھ ساتھ میری غلطیوں کی درستی بھی ہوتی رہے
    اور ابھی بجلی نے میکے جانا ہے، صبح 3 بجے سے انشااللہ پھر ٹائپنگ کا مشن مزید آگے بڑھاؤں گا
    استاذ گرامی جناب الف عین صاحب۔۔۔! فقیر نے اپنی بے طقی سی غزل اردو محفل کے طرحی مشاعرےمیں پوسٹ کی ہے ۔۔۔اس پر آپ کی نظر کرم کی ضرورت ہے۔۔۔! شکریہ۔۔۔!
    الف عین
    الف عین
    عزیزم، وہاں پوسٹ کرنے کے بعد اصلاح کیوں؟ اس لئے وہاں میں مپڑھ رہا ہوں سب کی تخلیقات۔
    سر اگر اپنا پوسٹل ایڈریس پی ایم کر دیں تو ممنون رہوں گا، آپ کو اپنا انتخاب جسکا نام آپ نے موجِ تہہ آب تجویز کیا تھا ارسال کرنا ہے شکریہ۔
    الف عین
    الف عین
    راجا، اس کی ان پیج فائل مجھے کیوں نہیں بھیجی گئی؟ کیا ای میل بھی نہیں ہے؟ پتہ یوں ہے
    Aijaz Ubaid
    9-1-25/A/1, Hashim nagar,
    Langar House, Hyderabad 500 008, A.P.
    email: aijazubaid@gmail.com
    محترم جناب عبید صاحب، السلام علیکم
    سب سے پہلے آپ کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اور اس کو بعد آپ کا شکریہ ہ میری غزل کو سراہا اور مجھے اپنی شاعری کمپائل کر کے آپ کو بھیجنے کو کہا کہ برقی کتب میں شامل ہو سکے، مجھے یقینآ اس کے لیے وقت چاہیے کہ بہت سی غزلیات میں سے انتخاب کرنا اور پھر اشعار پر نظرِ ثانی کہ کونسا شامل کرنا ہے اور کونسا نہیں لیکن اگر انتخاب آپ کر لیں گے تو میں کم وقت میں غزلیات اکٹھی کر آپ کو بھیج دونگا اس کے لیے مجھے آپ کا ای میل ایڈریس چاہیے ہوگا۔ میرا ای میل ایڈریس یہ ہے۔
    sfaseehrabbani@yahoo.com
    آپ کا بہت شکریہ، والسلام دعاگو شاہین فصیح ربانی
    الف عین
    الف عین
    فصیح، میرا ای میل ہے
    aijazubaid@gmail.com
    انتخاب تو میں نہیں کرتا، ہاں، کسی شعر میں ایسی غلطی ہو جو نا گوار ہو، تو اسے حذف کر دیتا ہوں۔ مطبوعی کتابوں میں بھی ایسی اغلاط دیکھنے کو ملتی ہیں۔
    السلام علیکم
    عبید بھائی وحدت اللسان کا تعارف اور مطبوعہ کتاب یہ بڑے نصیب کی بات ہے میل کی ہے۔امید ہے پہنچ گئی ہو گی
    والسلام
    دعا گو صودر قریشی
    safdar_qureshi@yahoo.com
    السلام علیکم
    برقی کتابوں سے مراد تصویری مواد ہو تو اپنی مطبوعہ اور غیر مطبوعہ کتابوں کا عکس بھیج دوں؟
    والسلام
    دعا گو
    صفدر قریشی
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top