سیما علی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • پھر وقت ہو گیا ہے اذانِ بلال کا
    صحرائے زندگی مجھے سُونا دکھائے دے

    سوچوں تمام دن درِ اقدس کو میں قمرؔ
    آتے ہی نیند گنبدِ خضریٰ دکھائی دے
    کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے
    یہ سب تمھارا کرم ہے آقاﷺ کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے
    رباب واسطی
    رباب واسطی
    اللھم صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرج آل محمد
    ہوا ہے اور نہ ہوگا کوئی شہید ایسا
    جہاں میں آیا کہیں ایسا انقلاب نہیں

    کٹا دیا ہے سر اعلائے کلمۂ حق میں
    حسین ابن علی کا کوئی جواب نہیں
    ولی دکنی
    امام حسین علیہ السلام کی یا د میں گریہ

    امامِ حسین علیہ السلام کا یہ مقام ہے کہ ان کی یا د میں اشک بہائے جائیں اور جو رونا حرام سمجھتے ہیں وہ سن لیں:

    اے صبا اے پیک دور افتادگان
    اشک ما بر خاک پاک او رسان

    اے صبا! اے دور بسنے والوں کی پیغام رساں؛ ان کی خاک پاک پر ہمارے آنسوؤں کا تحفہ پہنچا دے۔
    (رموزِ بے خودی)
    علامہ محمد اقبالؒ
    لکھ لیجئے لوح دل پہ با خط جلی
    یہ بات جو کہہ گئے زمانے کے ولی
    مل جاتی ہے انساں کو فلاح دارین
    گر حب نبی کے ساتھ ہو مہر علی

    پیر نصیرالدین نصیرؔ
    یہ فقط عظمت کردار کے ڈھب ہوتے ہیں
    فیصلے جنگ کے تلوار سے کب ہوتے ہیں

    جھوٹ تعداد میں کتنا ہی زیادہ ہوسلیمؔ
    اھل حق ہوں توبہتر بھی غضب ہوتے ہیں

    سلیم کوثر
    21f42a9b-c7ac-4ba4-af45-699754d63510.jpg
    7
    ذی الحجہ شہادت حضرت امام محمد باقر العلوم علیہ السلام پہ تعزیت و تسلیت عرض ھے*
    اے کعبۂ ایماں، تری حرمت کے دن آئے
    اے رکنِ یمانی، تری شوکت کے دن آئے
    اے بیتِ مقدس، تری عزت کے دن آئے
    اے چشمۂ زمزم، تری چاہت کے دن آئے
    اے سنگِ حرم، جلوہ نمائی ہوئی تجھ میں
    اے کوہِ صفا، اور صفائی ہوئی تجھ میں
    میر انیس
    خون مزدور کا ملتا جو نہ تعمیروں میں
    نہ حویلی نہ محل اور نہ کوئی گھر ہوتا

    حیدر علی جعفری
    بہت مرجھا گئے ہوں، پھر بھی خوشبو کم نہیں ہوتی
    بہت سے پھول ایسے اپنی الماری میں رہتے ہیں
    استاد محترم
    محمداحمد
    محمداحمد
    خوبصورت شعر ہے۔
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    کتنے پھول ہیں سیما آپا؟؟
    یہ ہمارا بھی رکھ لیجیے! 🌺:grin::biggrin:
    سیما علی
    سیما علی
    جیتی رہیے اللہ تعالیٰ شاد و آباد رکھے آمین
    آپ پہلی ملاقات سے پہلے سے ہمارے دل میں رہتیں ہیں ۔۔آپکی محبت بھرے سارے پھول ہمارے پاس ہیں ۔۔۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top